افواج پاکستان نے وطن عزیز کا شاندار دفاع کرتے ہوئے دشمن کو عبرتناک شکست سے دو چار کیا،خرم نواز گنڈا پور
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے یوم تشکر پر پوری قوم اور افواج پاکستان سمیت دوست ممالک کو مبارکباد د یتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔یوم تشکر کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے وطن عزیز کا شاندار دفاع کرتے ہوئے دشمن کو عبرتناک شکست سے دو چار کیا جس کے بعد عالم اسلام سمیت دنیا بھر کے ممالک میں جشن منایا گیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے اپنی پوری طاقت سے اپنے سے کئی گنا بڑے حملہ آور کو منہ توڑ جواب دیا اور چند گھنٹوں میں دشمن کو ملیا میٹ کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے غلط وقت کا انتخاب کیا اور غلط توقعات وابستہ کیں،پاک فوج نے بتا دیا کہ اسلحہ نہیں حوصلے اور عزم سے جنگیں لڑی جاتی ہیں۔دریں اثنا منہاج یونیورسٹی لاہور میں یوم تشکر پر خصوصی تقریب ہوئی اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ جامع شیخ الاسلام میں نماز جمعہ کے اجتماع میں ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور شاندار دفاع وطن پر اللہ کا شکر ادا کیا گیا اور افواج پاکستان کو مبارکباد دی گئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے افواج پاکستان
پڑھیں:
5 گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کےبعد آج ہم حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں بیرسٹر گوہر
یوم آزادی پر پیغام میں چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ملک ایک مقصد کے لیے بنا تھا کہ یہاں اللہ کا قانون نافذ ہوگا، آئین کی سربلندی ہوگی اور ہم نے آزادی لی کہ ایوان بالادست ہوگا، عوام کی آواز سنی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اپنے سے 5گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں۔ یوم آزادی پر پیغام میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ ملک ایک مقصد کے لیے بنا تھا کہ یہاں اللہ کا قانون نافذ ہوگا، آئین کی سربلندی ہوگی اور ہم نے آزادی لی کہ ایوان بالادست ہوگا، عوام کی آواز سنی جائے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ملک اس لیے بنا تھا کہ یہاں عوام کی آواز کی قدر ہوگی، ہم عوام کی بہتری کے لیے کوشاں رہیں گے اور پاکستان کو بہتر سے بہترین بنایا جائے گا۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہم اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد ایک حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں۔