جنگ میں خاموشی کا نواز شریف کو جواب دینا پڑے گا: حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہندوستان کی ذلت آمیز شکست حقیقت میں اسرائیل کی بھی شکست ہے۔ اسلام آباد اور دہلی کے درمیان مجوزہ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے علاوہ کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آج جمعہ کو آزاد کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے دورہ، سترہ کو ایبٹ آباد، اٹھارہ کو چکدرہ اور پچیس مئی کو بنوں میں عظیم الشان دفاع پاکستان و یکجہتی غزہ مارچز کے انعقاد کا اعلان کیا۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، امیر پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم اور سیکرٹری اطلاعات شکیل ترابی بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عوام کو بجٹ میں عمومی سہولت اور تنخواہ دار طبقہ کو ایک لاکھ بیس ہزار تک تنخواہ پر ٹیکس میں مکمل چھوٹ دی جائے۔ بڑے جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے، بیج اور کھاد وغیرہ کی قیمتیں کم کر کے چھوٹے کسانوں کو سہولتیں دی جائیں۔ پنجاب حکومت ٹریکٹروں کی تقسیم کے نمائشی اقدامات کی بجائے زراعت اور کسان دوست پالیسیاں تشکیل دے۔ انہوں نے خیبر پی کے و بلوچستان میں قیام امن کے لیے کوششیں تیز کرنے اور لاپتہ افراد کے مسئلہ کو فوری حل کرنے کے بھی مطالبات کیے۔ امیر جماعت نے کہا کہ نواز شریف کو حالیہ جنگ میں خاموشی اختیار کرنے پر جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے الیکشن دھاندلی کی تحقیقات پر اصولی موقف کی تائید کی تاہم اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ جماعت اسلامی تحریک انصاف کی ہربات کی تائید کرے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے‘ حافظ نصراللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-08-13
کراچی(اسٹاف رپورٹر) اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے۔سامراجی قوتیں اسلام اورکلمہ طیبہ کے نام سے معرض وجود میں آنے والے ملک میں فرقہ واریت اوردہشت گردی کی سازشیں کررہی ہیں جن کو دینی جماعتیں علما اورمشائخ مل کر ناکام بناسکتے ہیں۔مینارپاکستان پرمنعقدہ جماعت اسلامی کا اجتماع ملک میں اتحاد امت اورقومی یکجہتی کو فروغ دے گا۔ان خیالات کا اظہار جمعیت اتحاالعلما ومشائخ سندھ کے صدر حافظ نصراللہ چنا نے پیر ذاکری سید منیر شاہ ذاکری سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ حافظ نصراللہ نے انہیں مینار پاکستان میں منعقدہ جماعت اسلامی کے سہ روزہ اجتماع عام میں شرکت کی دعوت بھی دی۔