لاہور:

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فیک نیوز پر قابو پانا ضروری مگر پیکا ایکٹ کی آڑ میں حکمران اپنے مذموم مقاصد آگے نہ بڑھائیں، آزادی اظہارکویقینی بنایا جائے، پیکا ایکٹ کیخلاف جدوجہد میں جماعت اسلامی صحافتی تنظیموں کا بھرپور ساتھ دے گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کاظم خان کی قیادت میں ملنے والےCPNEکے وفد سے ملاقات میں کیا،سی پی این ای کے وفد میں میں غلام نبی چانڈیو سیکریٹری جنرل، ایاز خان سینئر نائب صدر، تنویر شوکت ڈپٹی سیکریٹری ،ارشاد عارف چیئرمین میڈیا فری کمیٹی، اعجازالحق سابق سیکریٹری جنرل اور وقاص طارق جوائنٹ سیکریٹری پنجاب شامل تھے۔

ملاقات میں جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم اور سیکریٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی بھی موجود تھے، جماعت اسلامی پاکستان  کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اس  وقت جب بھارت کو شکست ہوئی تو قوم میں جذبہ اور اتفاق رائے  موجود ہے تو پیکا ایکٹ جیسے اقدامات سے قوم میں اضطراب اور نااتفاقی بڑھے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے حکومت سے پیکا ایکٹ کو فوری واپس لیکر بڑے پیمانے پر مشاورت کے بعد  اتفاق رائے سے قانون سازی کر نے کا مطالبہ کردیا۔

انھوں نے  کہا کہ پیکا ایکٹ کے حوالے سے صحافیوں کی  جو بھی سرگرمی  ہوئی جماعت اسلامی اس میں  شرکت کرے گی، پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان کے میڈیا نے پروفیشنل ازم کا مظاہرہ کیا اور ذمے دار میڈیا کے  طور پر سامنے  آیا ، اس کے برعکس بھارتی میڈیا کی کوریج  دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا مرکز بنی۔

کاظم خان اور سی پی این ای کے وفد کے شرکا کا کہنا تھا کہ جنگ سے قبل  پاکستانی میڈیا کیخلاف مہم چلائی جاتی تھی کہ غیر ذمے دار اور قومی سلامتی کے خلاف  خبریں دی جاتی ہیں لیکن  جنگ کے بعد حکومت اور فوج کے ترجمان نے خود اعتراف کیا کہ پاکستان کے میڈیا نے  کمال ذمے داری کا مظاہرہ کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر بھی ملکی میڈیا کا شکریہ  ادا کر چکے ہیں، حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا ہائوس کارکنان کی تنخواہوں کی ادائیگی بروقت اور یقینی بنانے کے حوالے سے  بھی  بات کی جس پر سی پی این ای کے صدر کاظم خان نے اتفاق کرتے ہوئے  کہا کہ سی پی این ای اسے اپنے ایجنڈے میں شامل کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ اس پر مکمل عمل درآمد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بقایا جات ملنے پر ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی سی پی این ای پیکا ایکٹ

پڑھیں:

واضح ہوگیا بھارت کا دنیا میں کوئی مددگار تھا تو وہ اسرائیل تھا: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یہ بالکل واضح ہو گیا کہ بھارت کا پوری دنیا میں اگر ساتھی اور مددگار تھا تو وہ اسرائیل تھا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانیت کا امن مشرق وسطیٰ کے امن سے مشروط ہے، فلسطینی 100 سال سے بھی زائد عرصے سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطین میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شہید ہوئے، امریکا کی ذمے داری ہے کہ وہ اسرائیل کو روکے، بھارت بھی اسرائیل کی ٹیکنالوجی پر ہی لڑ رہا تھا لیکن پاکستان نے شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ امن چاہتے ہیں، تجارت چاہتے ہیں تو اس جنگ کو روکنا پڑے گا، جواب دینا پڑے گا کہ جب اتنا قتل عام ہو رہا تھا تو امریکا کیا کر رہا تھا، جو احتجاج کر رہے ہیں ان طلباء کو امریکا سے ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو مجرم قرار دیا ہے، اسے گرفتار ہونا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو زمین سے بے دخل کرتا ہے، کشمیریوں پر ظلم کا نظام قائم کیا گیا ہے یہ سلسلہ ابھی تک رکا نہیں ہے، مسلسل فلسطینیوں کی بستیوں پر قبضہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ میں خاموشی کا نواز شریف کو جواب دینا پڑے گا: حافظ نعیم 
  • روہنگیا پناہ گزینوں کی جبری ملک بدری بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے، جماعت اسلامی ہند
  • بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ایک لاکھ بیس ہزار تک تنخواہ پر ٹیکس میں مکمل چھوٹ دی جائے
  • امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم کی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات
  • واضح ہوگیا بھارت کا دنیا میں کوئی مددگار تھا تو وہ اسرائیل تھا: حافظ نعیم الرحمٰن
  • نجی حج سکیم بحران ،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم کو خط لکھ ڈالا
  • نجی حج اسکیم بحران کے حل کیلئے حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم کو خط
  • ریاستی اداروں کیخلاف غلط معلومات شیئر کرنے پر ملزم گرفتار، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
  • جنگ کے دوران ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر ایک شخص گرفتار، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج