حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو میڈل دینا گورنر خیبر پختونخوا کو مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ٹک ٹاکر اور حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو ایوارڈ دیتے دیکھا جا سکتا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین خوب تنقید کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کوئی بتا سکتا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو کس بنیاد پر میڈل سے نوازا ہے؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ ’پاکستان میں تمغے اور میڈل ایسے بانٹے جانے لگے ہیں جیسے ونڈی دی چیز ہو (بانٹنے والی کوئی چیز)‘۔
کوئی بتا سکتا ہے کہ گورنر KPK فیصل کریم کنڈی نے میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو کس بنیاد پر میڈل سے نوازا ہے ؟ ????
سمجھ اے باہر ہے پاکستان میں تمغے اور میڈل ایسے بانٹے جانے لگے ہیں جیسے ونڈی دی چیز ہو ????????♂️ pic.
— GHQ 111 Brigade™️ (@Move111Forward) May 15, 2025
مقدس فاروق اعوان نے لکھا کہ حکیم لوہاپاڑ کو کس خدمت کے اعتراف میں حکومت کی جانب سے میڈل پہنائے گئے ہیں؟
حکیم لوہاپاڑ کو کس خدمات کے اعتراف میں حکومت نے میڈل پہنائے ؟pic.twitter.com/hKim7tY6gN
— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) May 15, 2025
جاوید اقبال لکھتے ہیں کہ ایوارڈ کی اتنی بے توقیری پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئی جو اب دیکھ رہے ہیں۔
ایوارڈ کی اتنی بے توقیری پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئی جو اب دیکھ رہے ہیں
اس نے اداروں کے خلاف باتیں کیں مقدمات بنے معافیاں مانگیں
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
پڑھ سکتے ہیں #BanPTIForPakistan https://t.co/TzQvU1DHtU
— JAVAID IQBAL (@javaidik0707) May 15, 2025
نور نامی صارف نے لکھا کہ پاکستان میں تمغے اور میڈل ایسے ٹک ٹاکرز کے لیے رہ گئے ہیں۔
کیا J10 C کالوہا لوہے پاڑ نے نے بنایا تھا ????کوئی بتا سکتا ہے کہ گورنر KPK فیصل کریم کنڈی نے میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو کس بنیاد پر میڈل سے نوازا ہے ؟ ????
سمجھ اے باہر ہے پاکستان میں تمغے اور میڈل ایسے ٹک ٹاکروں کے لئے رہ گئے ھیں۔۔۔۔ pic.twitter.com/QuD7P6bsQG
— Ñòòŕ (@MaahNoor_1) May 15, 2025
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ٹک ٹاکروں کی حکومت ہے تو ٹک ٹاکرز کو ہی میڈل ملے گا۔
ٹک ٹاکرز کی حکومت ہے تو ٹک ٹاکرز کو ہی میڈل ملے گے
— Waqar Ahmed (@AhmedHvacr) May 15, 2025
واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد میں منعقدہ ’سوشل میڈیا چینج میکرز ایوارڈز‘ کی تقریب میں بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان سویٹ ہوم کے بانی زمرد خان، سوشل میڈیا انفلونسرز، یتیم بچوں سمیت پاکستان کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان سوشل میڈیا اسٹارز نے شرکت کی۔
گورنر خیبر پختونخوا نے تقریب میں نوجوان وی لاگرز اور سوشل میڈیا انفلونسرز میں پاکستان سویٹ ہوم کی جانب سے ایوارڈ تقسیم کیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حکیم شہزاد لوہا پاڑ سوشل میڈیا انفلونسرز سویٹ ہوم فیصل کریم کنڈیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حکیم شہزاد لوہا پاڑ سوشل میڈیا انفلونسرز سویٹ ہوم فیصل کریم کنڈی فیصل کریم کنڈی نے ہے کہ گورنر سوشل میڈیا سویٹ ہوم ٹک ٹاکرز سکتا ہے
پڑھیں:
پختونخوا کےساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیاجاتاہے،سہیل آفریدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع کے ساتھ سالانہ 10 کروڑ کا وعدہ کیا گیا تھا جو مل نہیں رہا۔ 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ وفاق ہمارا قرض دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی گورننس اور پالیسی پر کوئی توجہ نہیں دیتا جبکہ قبائلی اضلاع ضم ہونے کے بعد خیبر پختونخوا حصہ 400 ارب بنتا تھا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ تاہم اب جو پالیسی قوانین بنیں گے وہ عوام کے حق میں ہوں گے۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar