آپریشن بنیان مرصوص میں غیر معمولی جرات، عظیم قربانی پر 488افسران و جوانوں کو اعزازات عطا
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
آپریشن بنیان مرصوص میں غیر معمولی جرات، عظیم قربانی پر 488افسران و جوانوں کو اعزازات عطا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران شاندار جرات، بہادری اور قربانیوں کا مظاہرہ کرنے والے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو اعلی فوجی اعزازات سے نوازا ہے،8افسران کو ستارہ جرات، 5 کو تمغہ جرات اور 24 کو ستارہ بسالت عطا کیے گئے ،صدرِ مملکت نے مزید 45 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران غیر معمولی جرات اور عظیم قربانی پر آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج کے 488 افسران اور جوانوں کو اعزازات عطا کیے۔8 جوانوں کو ستارہ جرات، 5 کو تمغہ جرات، 24 کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ 45 جوانوں کو تمغہ بسالت، 146 کو امتیازی اسناد سے نوازا گیا، 259 کو چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی کارڈز اور ایک جوان کو تمغہ امتیاز ملٹری دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لانس حوالدار عامر شیراز شہید، نائیک عبد الرحمن شہید کو تمغہ جرات سے نوازا گیا۔شہید لانس نائیک اکرم اللہ، سپاہی عدیل اکبر اور کیپٹن علی حسن کو بھی تمغہ جرات سے نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ستارہ جرات پانے والوں میں ونگ کمانڈر بلال رضا، ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود شامل ہیں۔اسکواڈرن لیڈر ایم یوسف خان، اسکواڈرن لیڈر محمد اسامہ اشفاق کو بھی ستارہ جرات عطا کیا گیا۔اسکواڈرن لیڈر محمد حسن انیس، طلال حسن، فدا محمد کو بھی ستارہ جرات سے نوازا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ستارہ جرات پانے والے تمام افسران کا تعلق پاک فضائیہ سے ہے۔اہم شخصیات میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی ایس پی آر، کور 1 اور کور 10 کے کمانڈرز، اور ڈی جی ایم بھی ستارہ بسالت پانے والوں میں شامل ہیں۔اسی طرح ایئر وائس مارشل اورنگزیب اور وائس ایڈمرل راجا رب نواز کو بھی ستارہ بسالت دیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں پاکستان کا 78واں یوم آزادی نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں پاکستان کا 78واں یوم آزادی نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا قومی اہمیت کے دنوں میں پی ٹی آئی کا متشدد احتجاج معمول بن گیا، خواجہ آصف کی تنقید حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا امکان، اسپیکر نے شیخ وقاص کیخلاف کارروائی روک دی بشری بی بی کی ہدایت پر عمران خان جیل میں حکیمی ادویات بھی استعمال کرنے لگے وزیراعظم کی نشان پاکستان لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا ڈیزل کی قیمت میں 11.50روپے فی لیٹر تک کی کمی، پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص جوانوں کو
پڑھیں:
بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے آپریشن کیا، جس دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، جبکہ مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو فیصلہ کن شکست دی گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی ریاست اور عوام دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنا دی جائے گی۔
شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز باہمی تعاون اور عوام کی حمایت سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے تمام منصوبے ناکام ہوں گے اور پاکستان امن و استحکام کی راہ پر گامزن رہے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بروقت کارروائی کے ذریعے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے جوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزہ بند میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا، جس کے بعد صوبے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان