چین: پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو کی لانچنگ تقریب میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف پروجیکٹ 2 وائس ایڈمرل عبدالصمد مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونیوالی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب چین کے ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل عبدالصمد نے کہا کہ ’پاک بحریہ محفوظ اور مشترکہ ماحول کو فروغ دیتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں طاقت کا توازن اور امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا، ’یہ پروجیکٹ یقینی طور پر پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا-‘
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا کہ حکومت پاکستان نے چین کے ساتھ 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میں اور 4 کراچی شپ یارڈ میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت تعمیر کی جائیں گی۔
یہ آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گی جس سے دور تک اہداف کو نشانہ بنایا جاسکے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ چین میں میں پاک
پڑھیں:
لاہور: سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں شادی کی تقریب
لاہور (نیٹ نیوز) چوہنگ میں سیلاب متاثرین کیلئے قائم خیمہ بستی میں شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سیلاب متاثرہ دو خاندانوں نے اپنی اولادوں کے درمیان رشتہ استوار کیا۔21 سالہ طیبہ، جو پہلے ایک فیکٹری میں کام کرتی تھیں اور اب خیمہ بستی میں قائم الخدمت سکول میں بچوں کو پڑھاتی ہیں، اپنی سادگی اور مسکراہٹ کے ساتھ دلہن بنیں۔ شادی کی تقریب میں خیمہ بستی کے دیگر مکینوں سے بڑھ کر طیبہ کے شاگرد بچے شریک ہوئے۔ دلہن کے والد محمد ریاض، جو سیلاب کے دنوں میں اپنے6 بچوں کے ساتھ تھیم پارک میں بھی وقت گزارتے رہے تاکہ غم ہلکے ہوں، آج اپنی بیٹی کو سُرخ جوڑے میں دیکھ کر نمناک آنکھوں کے ساتھ مسکرا رہے تھے۔ محمد ریاض نے کہا ہمارا سب کچھ پانی بہا لے گیا، لیکن یہ دن ہمیں یقین دلاتا ہے کہ زندگی ابھی باقی ہے۔ اپنی بیٹی کو رخصت کر کے بہت زیادہ خوش ہوں۔ 26 سالہ دولہا علی رضا میڈیکل بیلنگ کے شعبے سے وابستہ رہے ہیں۔ انہوں نے شادی کے لمحے کو اپنی زندگی کا سب سے روشن دن قرار دیتے ہوئے کہا یہ بستی میری زندگی کی سب سے بڑی خوشی کا گواہ بنی ہے۔