Juraat:
2025-08-08@10:43:59 GMT

پہلا ٹی 20، پاکستان ویمنز ٹیم کو آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست

اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT

پہلا ٹی 20، پاکستان ویمنز ٹیم کو آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست

فاطمہ ثنا کی شاندار کارکردگی رائیگاں،11رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا
آئرلینڈ نے 19.4 اوورز میں 142 رنز بنا کر پوری ٹیم کی وکٹیں گنوا دیں

ڈبلن میں کھیلے گئے تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو میزبان آئرلینڈ کے ہاتھوں 11 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، یوں آئرش ٹیم نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔میچ کا آغاز پاکستان کے ٹاس جیتنے سے ہوا، جس کے بعد کپتان نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ نے 19.

4 اوورز میں 142 رنز بنا کر پوری ٹیم کی وکٹیں گنوا دیں۔ میزبان ٹیم کی جانب سے ایمی ہنٹر سب سے نمایاں رہیں جنہوں نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے بولنگ میں سب سے شاندار کارکردگی کپتان فاطمہ ثنا نے دکھائی، جنہوں نے صرف 26 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، ساتھ ہی دو کیچز لینے اور ایک رن آٹ کرنے میں بھی کامیاب رہیں۔ یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک کی بہترین بولنگ رہی۔ ان کے علاوہ ڈیانا بیگ، سعدیہ اقبال، رامین شمیم اور نشرہ سندھو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کا تعاقب شروع ہوا تو قومی ویمنز ٹیم کو آغاز ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محض 54 رنز کے مجموعی اسکور پر پانچ کھلاڑی آٹ ہوچکی تھیں۔ اوپنرز منیبہ علی اور گل فیروزہ صرف پانچ پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔مڈل آرڈر بھی سنبھل نہ سکا۔ سدرہ امین 15، عالیہ ریاض 14، ایمان فاطمہ 4 اور کپتان فاطمہ ثنا 14 رنز بنا کر آٹ ہوئیں۔ وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور ٹیم دبا میں آتی چلی گئی۔آخر میں نتالیہ پرویز نے 29 اور رامین شمیم نے 27 رنز بنا کر کچھ مزاحمت ضرور کی، تاہم وہ میچ کا رخ نہ موڑ سکیں۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے اور یوں 11 رنز سے شکست کا سامنا کیا۔آئرلینڈ کی جانب سے اورلا پرینڈرگاسٹ نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 28 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز کے بقیہ دو میچز بھی ڈبلن میں 8 اور 10 اگست کو کھیلے جائیں گے، جہاں پاکستان کو سیریز میں واپسی کے لیے سخت محنت کرنا ہو گی۔

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کا سامنا

پڑھیں:

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ8اگست کوہوگا۔

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل 8 اگست کو برائن لارا سٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈمیں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مختلف مشقیں کیں جبکہ ون ڈے سکواڈ میں آنے والے کھلاڑیوں کو کوچنگ سٹاف نے کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے نیٹ پریکٹس میں مخصوص اہداف دیئے تاکہ وہ میچ کی صورتحال سے ہم آہنگ ہو سکیں۔بیٹرز نے خاص طور پر پاور ہٹنگ پر توجہ مرکوز رکھی اور مختلف زاویوں سے شاٹس کھیلنے کی مشقیں کیں تاکہ حریف باؤلرز کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے لیے شائقین کرکٹ بے چینی سے منتظر ہیں۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے اور گرین شرٹس اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوٹی اور 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔3ٹی ٹوٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز مکمل ہوچکی ہے جو پاکستان کی ٹیم نے 1-2 سے جیت لی ہے۔تین و ن ڈے میچوں کی سیریز میں مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان گرین شرٹس کی قیادت کریں گے۔ ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد پاکستان کی ٹیم برائن لاراسٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈپہنچے گی جہاں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8اگست کو کھیلا جائے گا،ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 10 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 12 اگست کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا
  • چار دن کی جنگ میں دشمن کو شکست فاش دی: اسحاق ڈار
  • پاکستان ویسٹ انڈیز 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز: پہلا میچ کل کھیلا جائے گا
  • پہلا ٹی 20؛ پاکستان ویمنز ٹیم کو آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست، فاطمہ ثنا کی شاندار کارکردگی رائیگاں
  • ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان
  • پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹی20 میچ میں 11 رنز سے شکست
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ8اگست کوہوگا۔
  • پاکستان اورآئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیموں کا آج مقابلہ