غیر قانونی تعمیر ات ناظم آباد نمبر1 میں جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
بلاک E، پلاٹ نمبر 2/6 اور 15/2پر کمرشل تعمیرات کی چھوٹ حاصل
ڈائریکٹر ضیاء کے ناجائز امور پر ڈائریکٹر جنرل شاہ میربھٹو بنے سرپرست
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بے ضابطگیاں، ڈی جی شاہ میر خان بھٹو کی چشم پوشی وسطی میں ڈائریکٹر سید ضیا کی مبینہ سرپرستی میں غیر قانونی سرگرمیوں میں تیزی ناظم آباد نمبر 1E پلاٹ 2/6 اور 15/2 پر خلاف ضابطہ تعمیرات جاری جرآت سروے ٹیم کی جانب سے ڈی جی ہاس رابطے کی کوشش، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو کی خاموشی نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے جرآت سروے کے مطابق وسطی میں ڈائریکٹر سید ضیا کی مبینہ سرپرستی میں بغیر نقشے اور منظوری کے کمرشل سرگرمیوں میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ناظم آباد نمبر 1 کے بلاک E میں پلاٹ 2/6 اور 15/2 پر خلاف ضابطہ تعمیرات کا عمل جاری ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں غیر قانونی پلازوںاضافی منزلوں اور بغیر نقشے کی منظوری کے تعمیرات کا بازار گرم ہے جبکہ متعلقہ حکام خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیںشہری حلقوں کا دعوی ہے کہ مبینہ طور پر ماہانہ بنیادوں پر "نظر انداز فیس” وصول کی جا رہی ہے جس کے باعث بلڈنگ قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں اس تمام صورتحال میں ڈی جی ایس بی سی اے شاہ میر خان بھٹو کی چشم پوشی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں کہ آیا یہ سب کچھ ان کی لاعلمی میں ہو رہا ہے یا پھر دانستہ نظرانداز کیا جا رہا ہے متاثرہ شہریوں نے وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ ناظم آباد میں جاری غیر قانونی سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ شہر میں بڑھتی ہوئی بے قاعدگیوں کا سدباب ممکن ہو سکے جرآت سروے ٹیم کی موقف لینے کے لئے ڈی جی ہاس رابطے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے تحت کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز
افتتاحی تقریب میں شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی برادر آبش صدیقی، ناظم جامعہ کراچی کامران سلطان غنی، چئیرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد، اور چئیرمین جناح ٹاؤن رضوان سمیع نے شرکت کی, مہمانانِ گرامی نے شجرکاری کر کے مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام جامعہ کراچی میں “کلین اینڈ گرین” مہم کا شاندار آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد جامعہ کے تعلیمی ماحول کو صاف، سرسبز اور صحت مند بنانا ہے۔ مہم کے دوران 500 سے زائد پودے لگائے جائیں گے اور طلبہ کو ماحولیاتی آگاہی اور عملی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا۔۔ افتتاحی تقریب میں شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی برادر آبش صدیقی، ناظم جامعہ کراچی کامران سلطان غنی، چئیرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد، اور چئیرمین جناح ٹاؤن رضوان سمیع نے شرکت کی, مہمانانِ گرامی نے شجرکاری کر کے مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی برادر آبش صدیقی نے کہا کہ “کلین اینڈ گرین مہم جامعہ کراچی تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اسے شہرِ کراچی کے مختلف علاقوں تک پھیلایا جائے گا تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ جامعات کا ماحول صرف تعلیم تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ طلبہ میں معاشرتی اور ماحولیاتی ذمہ داریوں کا شعور اجاگر کرنا بھی ضروری ہے، اسلامی جمعیت طلبہ کی یہ کوشش قابلِ تحسین ہے اور اسے دیگر اداروں کے لیے مثال بننا چاہیے۔ ناظم جامعہ کراچی کامران سلطان غنی کا کہنا تھا کہ یہ مہم نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کی جانب اہم قدم ہے بلکہ طلبہ کی کردار سازی اور ذمہ داری کا عملی مظاہرہ بھی ہے۔ کلین اینڈ گرین” مہم تین روز تک جاری رہے گی، جس میں شجرکاری، صفائی مہمات، ماحولیاتی آگاہی واک، وال پینٹنگ، اور دیگر سرگرمیاں شامل ہوں گی، مہم کا مقصد نوجوان نسل کو ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دینا اور تعلیمی اداروں کو ماحولیاتی بہتری کا مرکز بنانا ہے۔