قومی کرکٹر حیدر علی مانچسٹر میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا, برطانیہ چھوڑنے پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
قومی کرکٹر حیدر علی کی مانچسٹر میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہائی ہوگئی، ان پر خاتون سے مبینہ زیادتی کا الزام ہے۔ پولیس نےحیدر علی کو دو ہفتے بعد دوبارہ طلب کیا ہے، جبکہ ان کے برطانیہ چھوڑنے پر پابندی عائد ہے۔قومی کرکٹر حیدرعلی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات جاری ہیں۔ جس کے پیش نظر پی سی بی نے حیدرعلی کو عارضی طور پر معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی مانچسٹر میں تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔ پی سی بی کو پاکستان ٹیم کے کھلاڑی حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں فوجداری تحقیقات کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ گریٹر مانچسٹر پولیس حیدر علی کے خلاف تحقیقات کررہی ہے۔ واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر حیدر علی کو معطل کردیا، بورڈ کا کہنا ہے کہ حیدر کو قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔ پی سی بی نے بتایا ہے کہ حیدر علی کے خلاف قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انضباطی کارروائی پر غور ہو گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: علی کے خلاف کرکٹر حیدر حیدر علی
پڑھیں:
علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے چھٹی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطاقب ایس ڈی پی او سٹی اظہر شاہ ٹیم کی قیادت کریں گے،پولیس ٹیم کچھ دیر بعد اڈیالہ جیل روانہ ہوگی۔
یاد رہے کہ 26نومبر احتجاج کیس میں اے ٹی سی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
مزید :