معروف ہالی ووڈ اداکار کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
آسٹریلوی اداکار ٹریسٹن راجرز 79 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار ٹریسٹن راجرز کئی دہائیوں سے چلنے والے ڈے ٹائم سوپ آپیرا شو "جنرل ہاسپٹل" میں اپنے کردار رابرٹ اسکارپیو کے لیے مشہور تھے۔
سینئر اداکار کی مینیجر میرِل سوودک نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ان کی موت کی وجہ پھیپھڑوں کا کینسر تھا، حالانکہ وہ کبھی سگریٹ نوشی نہیں کرتے تھے۔
میرل سوودک نے کہا کہ "ٹریسٹن کو اسکارپیو کا کردار بہت عزیز تھا، اور انہوں نے اسے زیرو سے شرور کیا تھا۔ انہیں صرف ایک دن کے کام کے لیے بلایا گیا تھا، لیکن وہ اس کردار کو بہت بڑا بنا گئے اور اب تک کئی برس گزرنے کے بعد بھی اس شو سے جڑے رہے وہ ایک وفادار اور مہربان انسان تھے اور اپنی فیملی سے بہت محبت کرتے تھے۔"
واضح ہے کہ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب چند ہفتے پہلے ہی راجرز نے اپنی پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص کا اعلان کیا تھا، ان کے نمائندے نے جولائی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ راجرز اپنی میڈیکل ٹیم کے ساتھ علاج کے لیے پرامید ہیں، اور ان کا خاندان اس مشکل وقت میں نجی زندگی کا احترام چاہتا ہے۔
یاد رہے کہ ٹریسٹن راجرز نے 1980 سے 1992 تک "جنرل ہاسپٹل" میں کام کیا اور 2025 تک وقفے وقفے سے اس شو میں نظر آتے رہے۔ مداح اور ساتھی فنکار ٹریسٹن کی موت پر افسوس کا اظہار کر ہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
احتجاج و نعرے بازی، پی ٹی آئی کے 40 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
اسلام آباد:سیشن کورٹ اسلام آباد نے فیصل ایونیو پر احتجاج اور نعرے بازی کے الزام پر گرفتار پی ٹی آئی کے 40 کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں فیصل ایونیو کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی، سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمے کی سماعت ہوئی۔
پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے گرفتار 40 سے زائد کارکنان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان الدین نے سماعت کی۔ پولیس نے ملزمان کے 10 دن روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
ملزمان کے وکیل نے کہا کہ جس مقام کو جائے وقوع بنایا گیا ہے وہاں سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں ان کی مدد سے دیکھا جا سکتا ہے کسی نے روڈ بند نہیں کیا، پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو 2 روز قبل گرفتار کیا، ورکرز کو حبس بے جا میں رکھا گیا اور آج اس مقدمہ میں پیش کردیا۔
عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔