اداکار یاسر حسین نے نوجوان نسل کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اداکار و میزبان یاسر حسین نے عوام اور نوجوان نسل سے شادیوں کو آسان بنانے کی اپیل کردی۔
ایک حالیہ پروگرام میں یاسر حسین نے کہا کہ ہم لوگوں نے تقریبات میں اضافہ کر کے شادیوں کو مشکل کام بنا دیا ہے ہمیں شادیوں کو آسان بنانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں نکاح کریں اور پھر ولیمے کا کھانا کھلا دیں بس شادی کو اتنا آسان ہی ہونا چاہیئے۔ یاسر نے اپنے دوستوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کچھ دوست جن کی شادی قریب ہے وہ خرچے کی وجہ سے پریشان ہیں ان کے چہرے خوشی کے بجائے فکر سے بجھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 5 سے 6 تقریبات کے چکر میں نہیں پڑنا چاہیے یہ ظلم ہے۔ اس موقع پر فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ آج کل ایک عام سی شادی بھی 50 لاکھ میں ہورہی ہے۔
جس پر یاسر حسین کا کہنا تھا کہ اتنی رقم میں تو کوئی اچھا بزنس کیا جاسکتا ہے یا پھر اپارٹمنٹ خریدا جاسکتا ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: یاسر حسین
پڑھیں:
ماہرہ خان نے دادی یا نانی کے ساتھ ملائی والی چائے پینے اور پراٹھا کھانے کا مشورہ کیوں دیا؟
معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مشورہ دیا ہے کہ اپنی مصروفیت میں سے وقت نکال کر نانی یا دادی کے ساتھ بیٹھیں اور اُن کے ساتھ چائے پراٹھا کھا کر زندگی کو انجوائے کریں۔
یہ بات انہوں نے کراچی میں منعقدہ اپنی نئی آنے والی فلم نیلوفر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
عمار رسول کی ہدایت کاری میں نیلوفر فلم بنائی جارہی ہے جو رمانوی کہانی پر مبنی ہے اور ہدایت کار ہی اس کے مصنف بھی ہیں۔
فلم میں فواد خان، ماہرہ کے علاوہ مدیحہ امام، بہروز سبزواری سمیت دیگر بھی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کے شریک پروڈیوسر فواد خان بھی ہیں۔
یاد رہے کہ فواد خان اور ماہرہ خان کی جوڑی نے ڈرامہ ہمسفر سے شہرت حاصل کی جس کے بعد دونوں کو بالی ووڈ میں موقع ملا اور پھر طویل وقت کے بعد چند سال قبل دونوں بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔
ڈرامہ اور فلم شائقین اس جوڑے کو رومانوی کرداروں میں ایک ساتھ دیکھ کر بہت پسند کرتے ہیں۔
ایکسپریس ٹریبیون سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ ’فواد اور اُن کا کردار رومانوی ہے اور اس سے اُن کے گھر والوں کو بھی اعتراض نہیں ہے بلکہ انہوں نے یہ کہا کہ تم محبت کرنے والی لڑکی ہو تو کردار اچھا ہی نبھاؤں گی‘۔
ماہرہ کے مطابق فلم میں رومانوی کہانی کے ساتھ اور بھی دیکھنے کو ملے گا اور انہیں امید ہے کہ شائقین اس کو بہت پسند بھی کریں گے۔
طویل عرصے بعد ایک ساتھ کام کرنے سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ ہاں ہم کافی عرصے بعد ایک ساتھ کام کررہے ہیں مگر اس میں بہت مزہ آیا، اسی کے ساتھ انہوں نے دیگر اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیٹ پر ایک ساتھ ہوتے اور ایک دوسرے سے نہ صرف محبت کرتے بلکہ احترام کے ساتھ رہتے ہیں۔
ماہرہ خان نے کہا کہ اس فلم کے پروڈیوسر باصلاحیت اور ذہین ہیں انہوں نے نہ صرف ہم سب کو ایک ساتھ جمع کیا بلکہ فلم میں بھی لے کر آرہے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ فلم میں بہروز سبزواری، نوید شہزاد اور فواد کے ساتھ بھی مناظر ہیں۔
اداکارہ نے فلم کے حوالے سے کہا کہ ’لوگوں کو انتہائی مصروف دنیا میں سے کچھ وقت اپنے لیے نکال کر دادی یا نانی کے ساتھ ملائی والی چائے اور پراٹھے کھاتے ہوئے اسے دیکھنا اور انجوائے کرنا چاہیے‘۔
فواد خان کے ساتھ دوبارہ کام کا موقع ملنے پر ماہرہ نے کہا کہ ’’ہم اداکاروں کے طور پر بھی کچھ مختلف تھے، لیکن چونکہ ہم نے اتنے عرصے سے ایک ساتھ کام نہیں کیا لیکن اس بار بہت مزہ آیا ہے‘۔
فواد خان کے ساتھ اپنی جوڑی کی شہرت اور لوگوں کی محبت ملنے کے حوالے سے ماہرہ نے کہا کہ یہ فلم میرے دل کے بہت قریب ہے کیونکہ یہ ایک رومانوی کہانی ہے، ایک ایسی فلم جس میں محبت کے بارے میں بات کی گئی ہے۔