وزیر اعظم کی بھارتی ایس 400 دفاعی نظام تباہ کرنیوالے پاک فضائیہ کے پائلٹ کی خصوصی پزیرائی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارت کے ایس 400 فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ کی خصوصی پزیرائی کی گئی۔
آج ایوانِ صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا۔
تابش ہاشمی نے بھارتی طیارہ گرانیوالے اسکواڈرن لیڈر کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کر دیمعروف کامیڈین اور میزبان تابش ہاشمی نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران غیر معمولی جرأت کا مظاہرہ کرنے اور بھارتی طیارہ رافیل گرانے والے اسکواڈرن لیڈر کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کر دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاک فضائیہ کے افسر ونگ کمانڈر ملک رضوان الحق کو تمغۂ بسالت کا اعزاز عطاء کیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے ونگ کمانڈر ملک رضوان الحق کو اعزاز عطاء کیا اور اس کے بعد انہیں اپنے ساتھ کھڑا کر کے حاضرین سے تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایس 400 سسٹم کو تباہ کیا، جس پر حاضرین نے تالیاں بجا کر انہیں بھرپور داد دی۔
خیال رہے کہ 10 مئی کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے افواجِ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی ایئر بیسز اور دیگر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔
آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ہی پاک فضائیہ نے اپنے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سانک میزائل کے ذریعے بھارت کے جدید ترین ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو بھی نشانہ بنایا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بنیان مرصوص پاک فضائیہ
پڑھیں:
این بی پی نے پاکستان کا 78 واں یوم آزادی خصوصی صلاحیت کے حامل بچوں کے ساتھ منایا
نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے پاکستان کا 78 واں یوم آزادی جوش و جذبے اور فخر کے ساتھ منایا۔ این بی پی کی قیادت، ملازمین اور اُن کے اہل خانہ نے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات میں شرکت کیں۔ این بی پی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایونٹس میں قومی پرچم لہرانے، قومی ترانہ گانے اور کیک کاٹنے کی تقریبات شامل تھیں۔رواں سال قومی ترانے کو ایک خاص اور دل کو چھو لینے والا رنگ اُس وقت ملا جب ڈیف ریچ اسکول کے بچوں نے اشاروں کی زبان میں اس میں حصہ لیا۔ ان کی شمولیت یاددہانی تھی کہ حب الوطنی الفاظ سے بڑھ کر ہے۔ یہ اتحاد، شمولیت اور ہر صورت میں وطن سے محبت کا نام ہے۔
اس موقع پر این بی پی کے صدر رحمت علی حسنی نے کہا، ”یومِ آزادی عوام کی استقامت، جرات اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ ہمیں اپنے وطن کی کامیابیوں پر فخر ہے اور ہم اس کی معاشی اور سماجی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ دن اُن لازوال قربانیوں کو یاد کرنے کا موقع ہے جو پاکستان کی آزادی کے لیے دی گئیں، اور اُن اقدار و اصولوں کے تحفظ کے عہد کی تجدید کا وقت بھی ہے جن پر یہ ملک قائم ہوا۔“انہوں نے مزید کہا، ”مالیاتی خدمات تک رسائی کو آسان بنا کر، کاروباری مواقع فراہم کرکے اور پائیدار ترقی میں تعاون کے ذریعے بینک کا مقصد آنے والی نسلوں کے لیے ایک خوشحال اور مستحکم پاکستان کی تعمیر میں بامعنی کردار ادا کرنا ہے۔“
پاکستان کی آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر نیشنل بینک آف پاکستان نے ایک بار پھر ملک کی ترقی، خوشحالی اور اتحاد میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کو دوہرایا۔ یہ جشن اس بات کی یاد دہانی بھی تھا کہ ہمارے بزرگوں کی دی گئی قربانیوں کے بعد اب ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہیں کہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کریں۔
اشتہار