پاکستان کی خودمختاری کو للکارنے والوں کو ذلت کے سوا کچھ نہیں ملے گا، بیرسٹر دانیال چودھری
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے آج “معرکہ حق” آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے اہلِ خانہ سے خصوصی ملاقات کی۔ انہوں نے شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ گہرے دکھ اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہیدوں کی بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
قوم کے نام اپنے پیغام میں بیرسٹر دانیال نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا، یہ جوان پاکستان کی سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کی سنہری تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کے احسان ہم پر ہمیشہ رہیں گے۔ یومِ تشکر کے موقع پر پوری قوم اپنے شہداء کے سامنے احترام سے سرنگوں ہے- انہوں نے زور دے کر کہا “دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ شہید کے خون کا ہر قطرہ ہمارے عزم کو مزید پختہ کرتا ہے۔ پاکستان کی خودمختاری کو للکارنے والوں کو ذلت کے سوا کچھ نہیں ملے گا”۔
شہداء کے گھر والوں سے گفتگو کے دوران پارلیمانی سیکرٹری نے کہا آپ کا دکھ پوری قوم کا دکھ ہے۔ شہداء کے اہلِ خانہ کی خدمت ہمارا قومی فریضہ ہی نہیں، بلکہ یہ ایک مقدس قرض ہے جسے ہم ہر حال میں ادا کریں گے”۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ترمیم پارلیمنٹ کا حق، ججز جانبدار، استعفے بھی سیاسی: طلال چودھری
فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز آئین کا حلف اٹھاتے ہیں، سیاسی پارٹی نہیں ہوتے، ججز کے استعفے بھی سیاسی اور یہ خود بھی بہت جانبدار رہے ہیں۔ آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کا حق ہے، پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی، آئین ججز کی مرضی کا نہیں پارلیمنٹ اور عوام کی مرضی کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا جب دل کرتا تھا سوموٹو پر وزیراعظم کو گھر بھیج دیتی تھی، ججز کا جب دل کرتا تھا حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرکے لاچار کر دیتے تھے، جس کو دل چاہے ہٹا دیں اور جس کو دل چاہے لے آئیں، یہ آپ کا کام نہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ججز کی تنخواہوں سے لے کر ایک ایک فیصلہ پارلیمنٹ کرتی ہے۔ ان لوگوں نے پارلیمنٹ کو میونسپل کارپوریشن بنا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تاحیات استثنیٰ میں ایسی کوئی بات نہیں، صدر کو باسٹھ تریسٹھ کے تحت پرکھ کر ہی لایا جاتا ہے۔ سیاسی انتقام کو روکنے کیلئے استثنیٰ ایک علامتی چیز ہے۔ صدر ایک صدارت کے بعد پبلک آفس ہولڈ کرتے ہیں تو استثنیٰ ختم ہو جائے گا۔ جڑانوالہ میں ہونے والے الیکشن میں دس سے زیادہ امیدوار میدان میں ہیں، کوئی کاغذات نامکمل جمع کروائے تو الیکشن کمیشن کیا کرے۔ فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کی جیت کوئی نئی بات نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اہلسنت، اہلحدیث اور دیوبند نے الیکشن میں ہماری حمایت کا اعلان کیا۔