اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی نے سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم منظور کرلی جس کے تحت سول سرونٹ افسران اپنے اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔

رپورٹ  کے مطابق قومی اسمبلی نے  کئی بل منظور کیے ان میں سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم بھی منظور کرلی گئی ہے۔ترمیم کے بعد سول سرونٹ ایکٹ میں شق 15 کے بعد 15 اے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، بل کے تحت سول افسران کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کی جائیں گی، گریڈ 17 سے 22 کے سول افسران اپنے تمام ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔

سرگودھا کے نجی ہسپتال میں  چیک اپ کے بہانے آئے ملزم کے ہاتھوں ڈاکٹر قتل

سول سرونٹ افسران اپنی اہلیہ اور زیر کفالت بچوں کے ملکی، غیرملکی اثاثے اور قرض کی تفصیلات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، سول سرونٹ افسران اپنے اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر کو فراہم کریں گے، سول افسران کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک ہوں گی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کے اثاثوں کی تفصیلات سول سرونٹ ایکٹ میں

پڑھیں:

سانحہ سوات سے وزیراعلیٰ کی بے حسی ظاہر ہوگئی ‘ اپوزیشن لیڈر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سوات (اے پی پی)خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ خان نے کہا ہے کہ سوات سانحے سے وزیراعلی علی امین کی بے حسی ظاہر ہوگئی ہے،انہیں فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔ اتوار کو دورہ سوات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ خان نے کہا کہ سوات سانحے سے وزیراعلی علی امین کی بے حسی ظاہر ہوگئی ہے، لوگ آج وزیراعلی کیمستعفی ہونے اورعلی امین گنڈاپورمردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں، پشاور سے 35 منٹ کے فاصلے پر وزیراعلی نے ہیلی کیوں نہیں بھیجا، تین لوگ مقامی غوطہ خور ہلال نے
بچائے، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم نے اجلاس بلانے کا کہا لیکن وزیر اعلی نے سپیکر کو اجلاس ختم کرنے کا کہا تاکہ اس پر بحث سے بچا جا سکے، ہم ریکوزیشن جمع کرائیں گے، سوات کے ممبران اس پر دستخط کریں، ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ ڈسکہ اور مردان کے عوام کے ساتھ کھڑا رہوں گا، وہاں پر ان لوگوں کو وزیراعلی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا کہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اے سیز اور ڈی سیز کے تبادلے پیسوں پر ہوتے ہیں، ڈی سی اور اے سیز کے تبادلوں سے اسکا ازالہ نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی گاڑیاں ایم پی ایز استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 27 ویں ترمیم سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیں،عمران خان
  • سوشل میڈیا کا سیریل کلر، ہوش اُڑا دینے والی تفصیلات سامنے آ گئیں
  •  امریکہ اور اسکے اتحادی مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں، سراج الحق
  •  امریکہ اور اس کے اتحادی مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں، سراج الحق 
  • اہم فیصلہ؛افسران پر بڑی پابندی لگ گئی
  • سانحہ سوات سے وزیراعلیٰ کی بے حسی ظاہر ہوگئی ‘ اپوزیشن لیڈر
  • روٹین کیسے سیٹ کریں؟
  • دوستی ہو تو ایسی، میاں منظور وٹو نے گاڑی میں بیٹھ کر اپنے دوست کی نماز جنازہ ادا کی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف جماعت اسلامی نے موثر آواز اٹھائی: حافظ نعیم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا سی ڈے اے تحلیل، اثاثے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو منتقل کرنے کا حکم