پاکستانی خاتون پولیس افسر نے عالمی تحقیقاتی ایوارڈ اپنے نام کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
لاہور:
پاکستانی پولیس فورس کو بین الاقوامی سطح پر ایک شاندار اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اے ایس پی انعم شیر خان نے ورلڈ پولیس سمٹ 2025 میں "Excellence in Criminal Investigation" کیٹیگری میں اول پوزیشن حاصل کرتے ہوئے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ ایوارڈ انعم شیر خان کو دبئی میں واقع ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والی ایک پر وقار تقریب میں دبئی پولیس کے کمانڈر ان چیف نے پیش کیا۔ اس ایوارڈ کیلئے دنیا کے 192 ممالک سے پولیس افسران کی مختلف کیٹیگریز میں غیر معمولی کارکردگی کو جانچا گیا۔
ترجمان کے مطابق اے ایس پی انعم شیر خان نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت سے عالمی ججز کا اعتماد حاصل کیا اور اول پوزیشن حاصل کی۔ یہ ایوارڈ ان کی کریمینل انویسٹی گیشن کے شعبے میں شاندار خدمات کا اعتراف ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انعم شیر خان کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’’ان کی یہ کامیابی پاکستان اور پنجاب پولیس کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے کا باعث بنی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اے ایس پی انعم شیر خان جیسی باصلاحیت افسران مستقبل میں پولیس لیڈر شپ کا اہم حصہ بنیں گی۔‘‘
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ورلڈ پولیس سمٹ دنیا بھر کے پولیس لیڈرز کے لئے سب سے بڑی، موثر اور پروفیشنل تنظیم ہے، جہاں ہر سال بہترین قائدانہ صلاحیتوں اور جدید پولیسنگ کے حامل افسران کو اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔
ایوارڈز کمیٹی نے اس سال کی سخت جانچ پڑتال اور انٹرویوز کے بعد پنجاب پولیس کے دو افسران کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا۔ دوسرے منتخب افسر، ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خان، کو "Best Artificial Intelligence Implementation in Policing" کیٹیگری میں اعلیٰ کارکردگی پر دوسری پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا۔
یہ کامیابیاں نہ صرف پنجاب پولیس بلکہ پوری پاکستانی پولیس سروس کے لیے فخر کا باعث ہیں اور اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستانی افسران عالمی معیار پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس پولیس کے
پڑھیں:
کراچی میں ماں نے اپنے 2 بچوں کو قتل کردیا، وجہ کیا بنی؟
کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان مجاہد میں ماں نے اپنے 2 بچوں کوقتل کردیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کو گرفتارکرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے، جبکہ سابق شوہر کے مطابق ملزمہ ذہنی مریضہ ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی کے مطابق ملزمہ کی 9 سال قبل شادی ہوئی تھی، ملزمہ کی شوہر سےعلیحدگی ہو چکی ہے، اور بچے اپنے والد کے پاس رہتے تھے۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ چھٹی کے دن بچے والدہ سے ملنے آتے تھے، گزشتہ شب بھی بچے اپنی والدہ کے پاس تھے، اور ان کی حوالگی سے متعلق کیس عدالت میں زیرسماعت تھا۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون ذہنی مسائل کا شکار تھی جس کے باعث شوہر سے علیحدگی ہوئی، بچے والدہ سے ملنے آئے تھے جہاں انہیں قتل کردیا گیا، معاملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews خاتون ذہنی مریضہ کراچی ماں کے ہاتھوں بچے قتل وی نیوز