Express News:
2025-08-15@15:18:50 GMT

وسیم طائی نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT

لاہور:

صدارتی ایوارڈ یافتہ گرینڈ ماسٹر ڈاکٹر وسیم طائی نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

وسیم طائی کو ایشین لوگ آسنا اسپورٹس فیڈریشن کی جانب سے "ایکسلینسی ایوارڈ" سے نوازا گیا ہے۔

گرینڈ ماسٹر ڈاکٹر وسیم طائی کو ایکسیلینسی ایوارڈ کا اعزاز متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ میں منعقدہ چھٹی لوگ آسنا چیمپیئن شپ کے موقع پر دیا گیا۔

ایوارڈ ایشیا یوگا فیڈریشن کی صدر، شیخہ نوف ال مروائی نے خصوصی تقریب میں پیش کیا۔ ڈاکٹر وسیم طائی اس اعزاز کے حقدار بننے والے پہلے پاکستانی ہیں جو کھیلوں کے شعبے میں ملک کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔

اس موقع پر ایشیا بھر سے کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا اور مختلف کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کے شایان سلیم اور محمد وسیم نے میڈلز جیت کر ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔

ایونٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور منتظمین نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی کھیلوں کے ان مقابلوں میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

چارسدہ: 12 افراد دریائے سوات میں پھنس گئے، بروقت ریسکیو کرلیا گیا

چارسدہ میں دریائے سوات میں منڈا کے مقام پر 12 افراد دریا میں پھنس گئے تھے، جنہیں بروقت ریسکیو کرلیا گیا۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے بتایا کہ تمام افراد دریا کے بیچ میں ریت کے ٹھیلے پر موجود تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ ادارے موقع پر موجود تھے، اس لیے دریا میں پھنسے ہوئے افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جلد شروع کر دیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ 2 گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی بتایا کہ دریا میں پھنسے ہوئے افراد لکڑیاں پکڑنے کے لیے دریا میں گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • شارجہ فٹبال کلب اور جنرل ٹیک کا اسٹریٹیجک شراکت داری کا اعلان
  • صدرمملکت آصف علی زرداری کا یوم آزادی کے موقع پرمختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی اورکامیابیوں پر263 شخصیات کو پاکستان سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  • ریاست چلانے والو ! ہم نے تو برداشت کرلیا ہے، آپ نہیں کر پاؤ گے: گنڈاپور
  • چارسدہ: 12 افراد دریائے سوات میں پھنس گئے، بروقت ریسکیو کرلیا گیا
  • پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا پاکستان کے لیے تاریخی اعزاز
  • فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ہلال  جرأت  کا اعزاز نوازے جانےکے دوران حامد میر نے اپنے تاثرات سے متعلق حقیقت بتا دی
  • ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا
  • قومی اسمبلی نے انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا
  • کراچی، 6 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی، دو ملزمان گرفتار