پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) نے جشن آزادی منانے کا ایک منفرد انداز اپناتے ہوئے 14 اگست کو ایک ہی دن میں 14 ٹاوی سرجریاں کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ترجمان رفعت انجم کے مطابق یہ اعزاز پہلے سربیا کے پاس تھا، جہاں ایک دن میں 13 سرجریاں کی گئی تھیں۔

میڈیکل ڈائریکٹر پی آئی سی ڈاکٹر علی رضا نے بتایا کہ ایک ہی دن میں بغیر سینہ چاک کیے 14 مریضوں کے دل کے والو تبدیل کرنا ایک بڑا چیلنج تھا۔ ان مریضوں کی اوپن ہارٹ سرجری ممکن نہیں تھی، تاہم ٹاوی طریقہ علاج سے کامیابی حاصل ہوئی۔ شعبہ کارڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر عابداللہ کے مطابق 70 سے 80 سال کے مریضوں کو اس سرجری کے ذریعے نئی زندگی ملی۔

ڈاکٹر علی رضا نے مزید بتایا کہ پاکستان کے بڑے اسپتالوں کے ماہر کارڈیالوجسٹ اور سرجنز نے اس ریکارڈ ساز آپریشن میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر عابداللہ کے مطابق پی آئی سی کی ماہر کارڈیالوجی اور کارڈیک سرجری ٹیم کی شب و روز کی محنت رنگ لے آئی۔

پروفیسر ڈاکٹر شاہکار احمد شاہ، ڈین پی آئی سی نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز، کیتھ لیب اور آپریشن تھیٹر اسٹاف، ٹیکنالوجسٹ، اینستھیزیا، نرسنگ اور معاون عملے کی بھرپور شرکت سے یہ کامیابی ممکن ہوئی۔ ان کے مطابق عالمی معیار کی سہولیات اور مہارت کے ساتھ پاکستان کے طبی شعبے میں یہ ایک اہم قدم ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی آئی سی کے مطابق

پڑھیں:

اٹلی میں 20 لاکھ افراد کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف تاریخی احتجاجی مارچ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

روم: اٹلی بھر میں اسرائیلی جارحیت اور غزہ پر جاری بمباری کے خلاف عوامی غصہ عروج پر پہنچ گیا، جہاں ملک کی سب سے بڑی مزدور تنظیم CGIL کی اپیل پر ایک روزہ عام ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں میں تقریباً 20 لاکھ افراد نے شرکت کی۔

یہ مظاہرے اسرائیلی بحریہ کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والے “صمود فلوٹیلا” کے قافلے پر حملے اور درجنوں کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف منعقد کیے گئے۔

روم، میلان، تورین، ناپلی، بولونیا، فلورنس اور جینوا سمیت 100 سے زائد شہروں میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔

مظاہرین کے “فلسطین آزاد کرو”، “اسرائیلی جارحیت مردہ باد” اور “جنگ بند کرو” کے نعروں سے گلیاں گونج اٹھیں۔ صرف روم میں پولیس کے مطابق 80 ہزار افراد شریک ہوئے جبکہ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ میلان میں بھی ایک لاکھ کے قریب افراد نے اسرائیلی مظالم کے خلاف مارچ کیا۔

مظاہرین نے بعض شہروں میں سڑکیں، ریل لائنیں اور ہوائی اڈے بند کر دیے۔ پیزا ایئرپورٹ پر احتجاج کرنے والے رن وے تک پہنچ گئے، جس کے باعث پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔ پولیس کے ساتھ کئی مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں، تاہم احتجاج پرامن انداز میں جاری رہا۔

یہ مظاہرے اس وقت سے شدت اختیار کرچکے ہیں جب اسرائیلی بحریہ نے “گلوبل صمود فلوٹیلا” کی 43 کشتیوں کو یرغمال بنا کر اس میں سوار 500 رضاکاروں کو گرفتار کر لیا۔ ان میں 40 اٹالین شہری بھی شامل تھے، جن میں سے 4 کو بعد ازاں اسرائیل نے ملک بدر کر دیا۔

اسرائیل نے الزام عائد کیا کہ فلوٹیلا حماس سے منسلک ہے، تاہم مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ قافلہ صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچانے کے لیے نکلا تھا اور اسرائیلی رویہ ظلم اور محاصرے کو مزید سخت کرنے کے مترادف ہے۔

اٹلی کی اپوزیشن رہنما ایلی شلائن نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلوٹیلا وہ کام کر رہی تھی جو یورپ کو کرنا چاہیے تھا ، یعنی محاصرہ توڑ کر غزہ کے عوام تک امداد پہنچانا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اٹلی، اسپین کی طرح، اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی عائد کرے اور فوری طور پر فلسطین کو تسلیم کرے۔

دوسری جانب وزیرِاعظم جیورجیا میلونی کے فلوٹیلا کو “غیر ذمہ دارانہ اقدام” قرار دینے والے بیان نے عوامی غصے کو مزید بھڑکا دیا۔ اٹلی میں عوامی مظاہروں کا یہ سلسلہ بتا رہا ہے کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی ضمیر جاگ چکا ہے اور یورپ کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی ملی، مریم نواز
  • اٹلی میں 20 لاکھ افراد کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف تاریخی احتجاجی مارچ
  • پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کو بہترین سیکورٹی پر عالمی اعزاز مِل گیا
  • آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
  • مجھے کہا گیا وزن کم کرو، سرجری کراؤ: فائزہ حسن
  • ’جوانی اب نہیں جانی‘، اماراتی خاتون نے سدا جوان رہنے کا راز بتا دیا
  • گلبرگ ٹاؤن: شجرکاری مہم، کڈنی انسٹیٹیوٹ میں پودے لگائے گئے
  • ایلون مسک کا منفرد اعزاز؛ 500 ارب ڈالر کی ارننگ سے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم
  • اگر آپ روزانہ کدو کھائیں تو بلڈ شوگر پر اسکے کیا اثرات مرتب ہونگے؟
  • دنیا میں سب سے زیادہ کروموسومز رکھنے والا جاندار