پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کیلئے خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
سٹی 42 : انسپکٹر عہدے پر ترقی کیلئے پنجاب پولیس کی تاریخ کا سب سے بڑا پروموشن بورڈ مکمل ہوگیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مابق میرٹ، قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 406 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت 2 روزہ اجلاس میں پروموشن کے لئے 900 سے زائد کیسز زیر غور آئے تھے۔ ترقی پانے والوں میں لاہور ریجن کے 115، راولپنڈی 62، گوجرانوالہ 51، ڈی جی خان کے 49 انسپکٹرز شامل ہیں۔ ملتان کے 32، بہاولپور 31، فیصل آباد کے 30 سب انسپکٹرز کو بھی انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ اس کے علاوہ انسپکٹرز عہدے پر پروموٹ ہونے والوں میں ساہیوال کے 20، سرگودھا کے 9 جبکہ شیخوپورہ کے 7 افسران شامل ہیں۔
نادین ایوب مس یونیورس 2025 میں فلسطین کی نمائندگی کریں گی
آئی جی پنجاب کی جانب سے انسپکٹر عہدے پر ترقی پانے والے افسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ ستمبر میں انسپکٹر عہدے کی مزید 100 سیٹوں پر پروموشن کے لئے نیا اجلاس منعقد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی سال کے دوران 2268 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جا چکی ہے۔ ترقی پانے والے افسران پاکستان کی بے خوف حفاظت، پاکستانیوں کی بے لوث خدمت یقینی بنائیں ۔
پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں؛ ’’ایران اس مشکل گھڑی ہر طرح کے تعاون، امداد کیلئے تیار ہے‘‘
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سب انسپکٹرز
پڑھیں:
راولپنڈی، پاکستان اور سری لنکا ون ڈے سیریز میں 5500 اہلکاروں نے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی
راولپنڈی:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوران راولپنڈی پولیس نے بہترین سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کی قیادت میں پولیس کے 5500 سے زائد افسران و اہلکاروں نے میچ کی سیکیورٹی کے فرائض بخوبی انجام دیے۔
راولپنڈی پولیس کے موثر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی بدولت میچ کے دوران شائقین کرکٹ کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، چیف ٹریفک آفیسر اور دیگر افسران نے انتظامات کی مسلسل نگرانی کی۔
پولیس کے 350 سے زائد ٹریفک افسران نے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا اور شہر میں ٹریفک جام نہیں ہونے دیا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایات دیں تھی کہ کرکٹ شائقین اور ٹیموں کے لیے ایک محفوظ اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جائے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ راولپنڈی پولیس کرکٹ ٹرائی سیریز کے لیے بہترین سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
سی پی او نے پاک فوج، رینجرز، ضلعی انتظامیہ اور دیگر سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا گیا۔