Nawaiwaqt:
2025-08-14@09:13:47 GMT

 ’کے ٹو‘ پر حادثہ‘ چینی خاتون کوہ پیما ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT

 ’کے ٹو‘ پر حادثہ‘ چینی خاتون کوہ پیما ہلاک

لاہور(سپورٹس رپورٹر)دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ پر حادثے میں چینی خاتون کوہ پیما ہلاک ہوگئی۔الپائن کلب کے مطابق چینی خاتون کوہ پیما گوان جنگ کے ٹو سر کرنے کے بعد واپسی پر راک فال کا شکار ہوئیں۔ چینی خاتون کوہ پیما نے پیر کو دوسری بلند ترین چوٹی سر کی تھی جبکہ حادثہ گزشتہ شب کیمپ ون اور ایڈونس بیس کیمپ کے درمیان پیش آیا۔ مجموعی طور پر 30 کوہ پیمائوں نے کوہ پیما سر کیا تھا۔ گوان جنگ کے ساتھ موجود دیگر کوہ پیما حادثے میں محفوظ رہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، کورنگی میں پراسرار فائرنگ سے خاتون زخمی

کراچی:

شہر قائد میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ پراسرار فائرنگ کی زد میں آ کر ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ عزیزآباد تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو ایک شہری سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو رہے تھے۔

اسی دوران ایک شہری نے پیچھے سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہلاک ڈاکو کی لاش کو تحویل میں لے کر شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب کورنگی ڈھائی نمبر کے علاقے میں فائرنگ کے ایک پراسرار واقعے میں 25 سالہ مشل نامی خاتون زخمی ہو گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی کوہ پیما کے ٹو سے اترتے ہوئے پتھروں کی زد میں آکر جاں بحق
  • بھارت میں توہم پرستی کی انتہا، خاتون نے ’لبوبو ڈول‘ کی پوجا شروع کردی
  • اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27افراد ہلاک
  • ہندو یاتریوں کی گاڑی مندر سے واپسی پر ٹرک سے ٹکرا گئی؛ 7 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک
  • کے ٹو  پر حادثے میں چینی کوہ پیما ہلاک ہوگئی
  •  راجستھان میں المناک حادثہ: یاتریوں کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی، 11 افرادہلاک
  • کراچی، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، کورنگی میں پراسرار فائرنگ سے خاتون زخمی
  • راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور شیر خوار بچے کو ذبح کرنے والے ملزم نے بزرگ والد اور دوسری بہن کو بھی قتل کر ڈالا
  • عزم اور حوصلے کی نئی مثال ،حاملہ خاتون نے دنیا کا دوسرا بلند ترین پہاڑسر کرلیا