کے ٹو پر حادثے میں چینی کوہ پیما ہلاک ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
سکردو (ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو پر حادثے میں چینی کوہ پیما ہلاک ہوگئی۔الپائن کلب کے مطابق چینی کوہ پیما گوان جنگ کے ٹو سر کرنے کے بعد واپسی پر راک فال کا شکار ہوئیں۔چینی کوہ پیما گوان جنگ نے پیر کو کے ٹو سر کیا تھا، حادثہ گزشتہ شب کیمپ ون اور ایڈوانس بیس کیمپ کے درمیان پیش آیا۔پتھر گرنے کا واقعہ منگل کی شب پیش آیا تھا، گوان جنگ کے ساتھ موجود دیگر کوہ پیما حادثے میں محفوظ رہے۔پیر کو مجموعی طور پر 30 کوہ پیماؤں نےکے ٹو کو سرکیا تھا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد اُڑان پاکستان شروع ہوگئی، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد اُڑان پاکستان شروع ہوگئی۔
نیویارک میں جیونیوز سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ کہاں ایک حکمران تھا جس کے دور میں پاکستان ڈیفالٹ کررہا تھا، اب پاکستان کی مشرق سے لے کر مغرب تک دنیا میں عزت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں، اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ لڑا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اب مہنگائی، انٹرسٹ ریٹ سمیت تمام میکرو اکنامک اشاریے مثبت ہیں، ماضی کے حکمران نے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات اپنی انا کی خاطر خراب کیے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اب پاکستان کی مشرق سے لے کر مغرب تک دنیا میں عزت ہے۔