امید ہے وقت کے ساتھ سی پیک میں سیکیورٹی کا مسئلہ حل ہو جائے گا، چینی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاکستانی عوام سی پیک کے تحت تعاون کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے سی پیک کی تعمیر میں کامیابی کا تناسب 90 فیصد ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ امید ہے وقت کے ساتھ سی پیک میں سیکیورٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا، پاکستان اور چین انسداد دہشت گردی پر ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں موجود مسائل پر باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے سے قابو پایا جا سکتا ہے، سی پیک کے ثمرات پورے خطے میں پھیل سکتے ہیں۔
چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کافی بہتر ہوچکی ہے، شرح نمو 2.
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی آزمائشوں پر پوری اتری، نسل در نسل منتقل ہوئی ہے، سی پیک صرف ایک راہداری نہیں بلکہ خوابوں وامیدوں کا اشتراک ہے، سی پیک خطے میں ترقی، روزگار، تحفظ اور خوشحالی کا ضامن ہے، سی پیک دہائیوں پر محیط تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بنا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ خنجراب سے گوادر تک سی پیک نے ترقی اور نئے مواقع پیدا کیے ہیں، سی پیک میں روزگار، زراعت، خصوصی اقتصادی زونز، صنعت اور ثقافت شامل ہیں، سی پیک کے تحت تجارت اور سرمایہ کاری میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے وزیر اعظم کا ہدف گوادر کو پاکستان کا جدید اور محفوظ ترین شہر بنانا ہے، گوادر پورٹ کو سرمایہ کاروں اور تاجروں کیلئے بین الاقوامی معیار کا بنایا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چینی سفیر سی پیک کے کہا کہ
پڑھیں:
چین میں پاکستانی سفیر نے ایمبیسیڈرز کچن لانچ کردیا
چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے شی آن میں ایمبیسیڈرز کچن لانچ کردیا۔
یورو ایشیا اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر کیے گئے اس اقدام کا مقصد پاکستانی کھانوں اور ثقافت کو چین میں فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ یہ کچن پاکستان کی میزبانی اور ثقافت کا عکاس ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کچن میں پھلوں کا بادشاہ آم، باسمتی چاول اور پنک سالٹ بھی رکھا گیا تھا۔
سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ ثقافتی ڈپلومیسی میں فوڈ پل کا کردار ادا کرتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ چین سے زراعت، فوڈ پراسسینگ اور تجارت میں وسیع تر شراکت داری موجود ہے۔
Post Views: 1