ون ڈے اور ٹی20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 اور ون ڈے فارمیٹ کے کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی20 بیٹرز رینکنگ کے مطابق بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ نے شاندار کارکردگی کے باعث 6 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے ٹاپ 10 میں جگہ بنالی اور اب وہ 10 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی ٹی20 بیٹرز کے ٹاپ 10 میں شامل نہیں۔ پاکستان کے کپتان بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹی20 بولرز رینکنگ
بولرز کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ اس شعبے میں بھی پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بنا سکا۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 3 درجے ترقی کے بعد 20 ویں جبکہ پاکستان کے حارث رؤف 2 درجے بہتری کے بعد 24 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹی20 آل راؤنڈرز رینکنگ
ٹی20 آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردیک پانڈیا اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
ون ڈے بیٹرز رینکنگ
ون ڈے بیٹرز کی تازہ رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ روہت شرما ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ پاکستان کے محمد رضوان بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد 23 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ صائم ایوب کو 9 درجے نقصان ہوا اور وہ 46 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ون ڈے بولرز رینکنگ
ون ڈے بولرز میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے گوڈاکیش موتی نے 5 درجے ترقی پاکر 12 ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 13 ویں پوزیشن پر چلے گئے۔
آئی سی سی کے مطابق ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز نے 24 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 33 ویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ پاکستان کے ابرار احمد 3 درجے ترقی کے بعد 54 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ
ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بابر اعظم تنزلی ٹی20 فارمیٹ محمد رضوان نئی پلیئرز رینکنگ جاری ون ڈے فارمیٹ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل تنزلی ٹی20 فارمیٹ محمد رضوان نئی پلیئرز رینکنگ جاری ون ڈے فارمیٹ وی نیوز ویں نمبر پر آگئے ہیں بدستور پہلے نمبر پر پاکستان کے ویں پوزیشن ایک درجہ تنزلی کے گئے ہیں کے بعد
پڑھیں:
پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ پاکستان کے لیے اعزاز ہے، جنید انوار چوہدری
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چودھری—فائل فوٹووفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے پورٹ قاسم کے حوالے سے عالمی بینک کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عالمی ادارے نے پورٹ قاسم کو دنیا کا نواں ترقی یافتہ پورٹ قرار دیا ہے۔
جنید انوار چوہدری نے کہا کہ یہ کامیابی حکومتی اصلاحات اور جدیدیت کا ثمر ہے۔
وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان خلیج اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
انہوں بتایا کہ وہ بندرگاہی آپریشنز کو عالمی معیار پر لانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
وفاقی وزیر بحری امور نے بتایا کہ قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل نے جدید آپریشنز میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جدید کاری سے خطے کا شپنگ حب بن رہا ہے اور بندرگاہوں کی کارکردگی میں بہتری سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرے گی۔