City 42:
2025-11-12@02:08:31 GMT

سی پیک کی تعمیر میں کامیابی کا تناسب 90 فیصد ہے؛ چینی سفیر

اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT

ویب ڈیسک : چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک کی تعمیر میں کامیابی کا تناسب 90 فیصد ہے، کامیابی انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

ان چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں کامیابی انتہائی اہمیت رکھتی ہے، امید ہے وقت کیساتھ سی پیک میں سیکیورٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا، سی پیک کے ثمرات پورے خطے میں پھیل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین انسداد دہشتگردی پر ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں، ترقی کی راہ میں مسائل ترقی کی رفتار تیز کرنے سے ختم کیے جا سکتے ہیں۔

جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟

جیانگ زائی ڈونگ نے کہا کہ تعاون میں مسائل پر باہمی تعاون کو مستحکم کرنے سے قابو پایا جاسکتا ہے، پاکستانی عوام سی پیک کے تحت تعاون کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں کہا کہ پاکستانی حکومت دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہے، اس کے باعث پاکستان کی معیشت میں بہتری ہوئی ہے۔

چینی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی شرح نمو 2.

6 فیصد بڑھی ہے، افراطِ زر میں بھی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، پاکستان کی ترقی کی شرح اور اسٹریٹجک صلاحیتوں میں بہت اضافہ ہوا، سی پیک ہمیشہ کی طرح دونوں ممالک کے رہنماؤں کی توجہ کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت ایک دوسرے ممالک کا دورہ کرتی رہتی ہیں، سی پیک دوسرے مرحلے کا اہم حصہ ترقی کی بنیاد کی مضبوطی اور رفتار میں تیزی لانا ہے۔

پنجاب پولیس میں بھرتیاں, ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کیلئے بڑی خوشخبری

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: چینی سفیر ترقی کی نے کہا سی پیک کہا کہ

پڑھیں:

شجاعت حسین سے جرمن سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تجارت کیلئے عملی اقدامات پر زور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ق کے صدر اور  سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے جرمن سفیر اینا لیپل نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارت کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین بھی موجود تھے، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تجارت پر بات چیت ہوئی۔

جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا، پاکستان اور جرمنی کے سرمایہ کاروں کے مابین جوائنٹ وینچرز کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

عالم اسلام متحد نہ ہوا تو حالت غزہ اور مقبوضہ کشمیر کی طرح ہوگی: خواجہ آصف

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جرمن ٹیکنالوجی شاندار ہے، پاکستان کو جرمن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے، پاکستان اور جرمنی کو دوطرفہ تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان اور جرمنی کے سرمایہ کار مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا جائزہ لیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سکل ڈویلپمنٹ کی بہتری اور پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن کیلئے جرمن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا اور کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

آئینی ترمیم کے 80 فیصد نکات پر مشاورت مکمل ہوچکی ،آج مکمل کرلیا جائے گا،فاروق ایچ نائیک

انہوں نے بتایا کہ سپیشل اکنامک زونز میں عالمی معیار کا صنعتی انفراسٹرکچر موجود ہے، یہاں سرمایہ کاری پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات حاصل ہیں، فیڈمک کے زیر اہتمام انڈسٹریل اسٹیٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کمیونٹی سینٹر بنایا جارہا ہے ۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی بن رہا ہے، گارمنٹ سٹی میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار ٹیکسٹائل انڈسٹری لگائیں گے، جرمنی کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے اپنی وزارت کے امور سے آگاہ کیا کہ بیرون ممالک ہنر مند افرادی قوت کی بہت ڈیمانڈ ہے، فیڈمک کے زیر اہتمام انڈسٹریل اسٹیٹس میں بڑے غیر ملکی سرمایہ کار گروپوں نے سرمایہ کاری کر رکھی ہے، جرمنی کے سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

مجوزہ ترامیم کے بعد اگر عمران خان الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آ بھی جائیں تو کچھ نہیں کر پائیں گے،نجم سیٹھی

جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے کہا کہ جرمنی کا سکل ڈویلپمنٹ میں پاکستان بالخصوص پنجاب کے ساتھ اشتراک موجود ہے، جرمنی کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا جائے گا، پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔

اس موقع پر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران ہاشمی اور کئی صنعت کار بھی موجود تھے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
  • مکالمہ ہمارا پل، تعاون ہمارا راستہ ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ کا بین الاپارلیمانی کانفرنس سے خطاب
  • افغان حکومت ٹی ٹی پی کیخلاف مؤثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے: وزیراعظم
  • افغانستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، تعاون کیلئے تیار ہیں: وزیراعظم
  • جے ایس او پاکستان کا عزم تعلیم و تعمیر وطن کنونشن
  • پاکستان میں ترقی کا ماڈل
  • چین کمبوڈیا کی ترقی اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھے گا، چینی صدر
  • شجاعت حسین سے جرمن سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تجارت کیلئے عملی اقدامات پر زور
  • چودھری شجاعت سے جرمن سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تجارت کیلئے عملی اقدامات پر زور
  • ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اقبال کے پیغام کو اپنانا ہے، محسن نقوی