Jasarat News:
2026-07-24@03:23:02 GMT

پشاور ہائیکورٹ کا افغان مہاجرین کی بے دخلی روکنے کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250927-01-12
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور ہائیکورٹ نے ایسے افغان مہاجرین کی پاکستان سے بے دخلی کے عمل کو روکنے کا حکم دے دیا ہے جنہوں نے پاکستانی شہریوں سے شادی کی ہے اور ان کے بچے ہیں۔جسٹس وقار احمد اور جسٹس کامران حیات میاں خیل پر مشتنل بینچ نے متعدد افغان شہریوں کو پاکستان سے بے دخلی کو روک دیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں اس وقت درجنوں ایسی درخواستیں دائر کی گئی ہیں جن میں افغان باشندوں نے پاکستانی خواتین سے شادی کی ہے اور ان سے ان کے بچے ہیں، ان میں بیشتر درخواستیں ان خواتین نے دی ہیں جنہوں نے افغان مردوں سے شادی
کی ہے اور ان کے بچے بھی ہیں، مذکورہ افغان باشندوں نے ہائیکورٹ میں پاکستان اوریجن کارڈ حاصل کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کو اپنے وطن واپس بھیجا جا رہا ہے، ان افغان باشندوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان پناہ گزینوں کے علاوہ ایسے افغان شامل ہیں، جن کے پاس پی او آر کارڈ پروف آف رجسٹریشن کارڈ اور اے سی سی افغان سیٹیزن کارڈز موجود ہیں،پاکستانی خاتون حسنہ نے اپنے شوہر مسعود کے لیے پاکستان اوریجن کارڈ کی درخواست پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرائی تھی۔ حسنہ اور مسعود کے 2 بچے ہیں۔ سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈووکیٹ اور نعمان محب کاکاخیل ایڈووکیٹ خاتون حسنہ کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ خاتون کے افغان شوہر پاکستان اوریجن کارڈ پی او سی حاصل کرنے کا قانونی حق رکھتے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے آئین کے ریفرنس دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کی شادی کے نتیجے میں 2 بچے پیدا ہوئے ہیں اور وہ دونوں پاکستانی ہیں، اس لیے پاکستان کے قانون اور آئین کے مطابق خاندان کے تقدس کو بحال رکھنے کے لیے یہ حق انہیں ملنا چاہیے۔وکلا کی جانب سے دلائل سننے کے بعد عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ درخواست گزار نمبر 2 چونکہ پاکستانی شہری کے خاندان کا حصہ ہے، اس لیے انہیں پاکستان سے اس وقت تک بے دخل نہ کیا جائے جب تک نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی نادرا حتمی طور پر انہیں پی او سی جاری کرنے کا حتمی فیصلہ جاری نہیں کر دیتا۔اس وقت اگرچے خیبر پختونخوا میں افغان پناہ گزینوں کے خلاف کوئی بڑے پیمانے پر بے دخلی کا آپریشن نہیں ہو رہا لیکن بیشتر افغان شہریوں میں خوف ضرور پایا جاتا ہے کہ انہیں کسی بھی وقت اس صوبے سے بھی نکالا جا سکتا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پشاور ہائیکورٹ افغان باشندوں بے دخلی اور ان

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی