پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ کا کارنامہ، 6 عالمی تعلیمی ریکارڈز اپنے نام کرلیے
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
لندن کی 18 سالہ ماہ نور چیمہ، جو پاکستانی نژاد برطانوی ہیں، نے تعلیمی تاریخ رقم کر دی۔
انہوں نے 24 اے لیول مضامین میں شاندار کامیابی حاصل کر کے چار نئے عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی نژاد محمد عباس پہلی مرتبہ کیوی سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب، کین ولیمسن نظر انداز
اس سے قبل اپنے جی سی ایس ای کے نتائج کے ساتھ وہ مجموعی طور پر 6 عالمی تعلیمی ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہیں، جو کسی بھی اسکول کے طالب علم کے لیے دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔
ماہ نور کو طب (میڈیسن) کی تعلیم کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ بھی مل گیا ہے، جسے وہ اپنی بچپن کی خواہش کی تکمیل قرار دیتی ہیں۔
ماہ نور کے مطابق یہ سب کچھ ان کے والدین کی قربانیوں کی بدولت ممکن ہوا۔ وہ 2006 میں والدین کے ساتھ لاہور سے برطانیہ منتقل ہوئیں اور مختلف اسکولوں میں تعلیم کے بعد آخری سال ہوم اسکولنگ کی۔
وہ موسیقی میں ڈپلومہ، اداکاری اور پبلک اسپیکنگ میں گولڈ میڈلز، اور دنیا کی اعلیٰ آئی کیو سوسائٹی ’مینسا‘ کی رکنیت بھی رکھتی ہیں۔
ان کی کامیابیوں کو پاکستان کے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہباز شریف نے بھی سراہا، اور انہیں ’قوم کی بیٹی‘ قرار دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آکسفورڈ پاکستانی نژاد شہبازشریف ماہ نور ماہ نور چیمہ نوازشریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا کسفورڈ پاکستانی نژاد شہبازشریف ماہ نور ماہ نور چیمہ نوازشریف پاکستانی نژاد ماہ نور
پڑھیں:
بلوچستان: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی چھٹیاں !طلبا خوشی سے نہال
کوئٹہ :(نیوزڈیسک) تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا، تعطیلات کا آغاز 16 دسمبر سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے صوبے کے سرد علاقوں میں قائم تمام سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے موسمِ سرما کی تعطیلات 2025 کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
صوبائی محکمہ تعلیم نے بتایا کہ دو ماہ اور پندرہ دن پر مشتمل تعطیلات 16 دسمبر سے شروع ہوں گی۔
محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ چمن سمیت سرد اضلاع میں کلاس 1 سے 7 تک سالانہ امتحانات 16 نومبر سے شروع ہوچکے ہیں جو 24 نومبر تک جاری رہیں گے۔
.
اس کے علاوہ بلوچستان بورڈ کے تحت جماعت 8 کے امتحانات بھی 24 نومبر سے شروع ہوں گے۔
گزشتہ ہفتے پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی موسمِ سرما کی تعطیلات 2025 کا اعلان کیا تھا، جن کے مطابق صوبے میں تعطیلات 23 دسمبر سے شروع ہو کر 12 جنوری 2026 کو اختتام پذیر ہوں گی۔
پاکستان بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات عام طور پر دسمبر کے وسط سے جنوری تک جاری رہتی ہیں۔
شمالی علاقوں جیسے گلگت بلتستان اور مری میں شدید برفباری اور سخت سردی کے باعث اسکول نسبتاً جلد بند کیے جاتے ہیں، جبکہ جنوبی علاقوں میں تعطیلات عموماً دسمبر کے آخر سے شروع ہوتی ہیں۔
موسمِ سرما کی چھٹیاں نہ صرف طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں سے آرام فراہم کرتی ہیں بلکہ کرسمس، نیو ایئر اور خاندانی میل جول کے مواقع بھی فراہم کرتی ہیں۔