محکمہ موسمیات نے گلیشیئل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ گلوف کے خطرے سے متعلق وارننگ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ کے باعث گلیشئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے گلیشیئل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ گلوف کے خطرے سے متعلق وارننگ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تربیلا ڈیم میں خریف سیزن کے دوران 41.

8 ملین ایکڑ فٹ پانی کی ریکارڈ آمد ہوئی، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد معمول سے 5.64 ملین ایکڑ فٹ زائد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بلند درجہ حرارت سے برف پگھلنے کی رفتار میں اضافہ، گلیشیئل جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان میں درجہ حرارت محکمہ موسمیات ریکارڈ کی کے مطابق

پڑھیں:

محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ سسٹم 3 اکتوبر کو شدت اختیار کر کے 7 اکتوبر تک جاری رہے گا، اسلام آباد، راولپنڈی، گلیات، پنجاب میں 4 سے 6 اکتوبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ اس وقت خلیج پر موجود ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ سسٹم 3 اکتوبر کو شدت اختیار کر کے 7 اکتوبر تک جاری رہے گا، اسلام آباد، راولپنڈی، گلیات، پنجاب میں 4 سے 6 اکتوبر تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے، 2 سے 7 اکتوبر تک خیبر پختونخوا میں آندھی، جھکڑ چلنے، بارش، ژالہ باری متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق کشمیر، گلگت بلستان، سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقے بھی اس سسٹم کے زیر اثر آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اگلے 12 سے 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع
  • پشاور سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان
  • حسین آبادی میوزیم —  گلگت بلتستان کا سب سے بڑا نجی میوزیم
  • ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.07 فیصد ریکارڈ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • اسٹاک ایکسچینج نے بلند ترین سطح پر ‘نیا ریکارڈ قائم
  • اے ٹی پی فائنلز کیلئے یو ایس اوپن سے بھی زیادہ انعامی رقم کا اعلان
  • این ڈی ایم اے نے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا
  • دنیا حیران، ایلون مسک نے امیری کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا
  • محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر دی