بھارتی پراکسی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے میں پاکستان- افغانستان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو روکنے اور ان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے کارروائی میں 33 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی گئی، کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کی در اندازی ناکام بنائی اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں۔ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کندیاں: سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، 2 ملک دشمن ہلاک، 6 فرار
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران کندیاں کے علاقے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 ملک دشمن مارے گئے جبکہ 6 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی تھی تاہم جیسے ہی ٹیم موقع پر پہنچی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کی ہلاکت ان کے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہوئی۔ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ سے رائفلیں، دو دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے، فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ کندیاں کے قریبی علاقوں میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے تاکہ دہشت گردوں کا فرار ممکن نہ ہو سکے۔ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ یہ گروہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کر چکا تھا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ مشکوک افراد یا سرگرمیوں کی فوری اطلاع قریبی پولیس یا سکیورٹی اداروں کو دیں تاکہ دہشت گردی کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کو بروقت روکا جا سکے۔