کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران کندیاں کے علاقے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 ملک دشمن مارے گئے جبکہ 6 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی تھی تاہم جیسے ہی ٹیم موقع پر پہنچی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کی ہلاکت ان کے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہوئی۔ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ سے رائفلیں، دو دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے، فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ کندیاں کے قریبی علاقوں میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے تاکہ دہشت گردوں کا فرار ممکن نہ ہو سکے۔ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ یہ گروہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کر چکا تھا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ مشکوک افراد یا سرگرمیوں کی فوری اطلاع قریبی پولیس یا سکیورٹی اداروں کو دیں تاکہ دہشت گردی کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کو بروقت روکا جا سکے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم نومبر کی رات سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ یہ کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی تھی۔ اہم آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے جانے والے دہشت گرد مختلف تخریبی اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کو تلاش کر کے ختم کیا جا سکے۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام ویژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، پولیس اور مسلح ڈکیت گینگ کے درمیان مقابلہ، تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار
  • کیمرون میں انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج، سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 48 ہلاک
  • قلات : سیکورٹی فورسز کا آپر یشن 4بھارتی حمایت یا فتہ دہشتگر دہلاک 
  • قلات میں بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک‘جنگی اسلحہ بھی برآمد
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک
  • قلات: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
  • قلات میں سکیورٹی فورسز  کی کارروائی؛ بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک
  • قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن:بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، دہشتگردوں کو دہائی کی بدترین شکست کا سامنا