بنوں: ہوید میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے باعث تاحکم ثانی کرفیو نافذ
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
—تصویر بشکریہ جیو نیوز
بنوں کے علاقے ہوید میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے باعث تاحکم ثانی کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او بنوں کے مطابق ہوید میں دہشتگردوں کی موجودگی پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا جارہا ہے۔
ڈی پی او سلیم عباس کلاچی نے مزید بتایا ہے کہ آپریشن کے لیے بھاری نفری علاقے میں پہنچا دی گئی ہے، ہوید میں صبح 5 بجے کے بعد عوام کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کا کہا ہے۔
واقعے کے بعد فرینٹیئر کور اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
سلیم عباس کلاچی نے کہا ہے کہ شہری کسی بھی مشتبہ فرد کو اپنے قریب نہ آنے دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کو پناہ دینے یا مدد کرنے پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
انہوں نے واضح طور پر بتایا کہ جہاں بھی فورسز پر فائرنگ ہوگی وہ عمارت گِرا دی جائےگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہوید میں
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔