کراچی:

شہر قائد کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں گزشتہ روز کپٹرے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کے بعد صورتِ حال مزید بگڑ گئی تھی، تاہم فائر بریگیڈ کی بروقت اور مسلسل کوششوں سے دونوں متاثرہ فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔

ترجمان لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون شہزاد خان کے مطابق آگ ابتدائی طور پر کپڑے کی فیکٹری میں لگی تھی جسے شام سات بجے کے قریب قابو میں لایا گیا۔

تاہم رات گیارہ بجے اسی متاثرہ عمارت سے اچانک بلند ہونے والے شعلے نے قریبی واقع گتے کی فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ترجمان کے مطابق آگ کا شعلہ گتے کی فیکٹری کی چھت پر گرنے سے وہاں بھی آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کی 11 گاڑیوں کو فوری طور پر متحرک کیا گیا، جنہوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا۔

شہزاد خان نے مزید بتایا کہ کپڑے کی فیکٹری، جو گزشتہ روز جزوی طور پر منہدم ہو گئی تھی، وہاں لگنے والی آگ اب مکمل کنٹرول میں ہے اور مزید کسی خطرے کا اندیشہ نہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لگنے والی کی فیکٹری

پڑھیں:

کراچی، کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی، 5 منزلہ عمارت منہدم، 7 افراد زخمی

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کپڑوں کی فیکٹری میں لگی تھی، جس کے بعد وہ تیزی سے پھیل کر دیگر قریبی عمارتوں تک جا پہنچی، آگ پر قابو پانے کی کوششیں کئی گھنٹے جاری رہیں اور دھوئیں کے بادل دور دور سے دکھائی دیتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کپڑے کی فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ہونے سے 5 منزلہ متاثرہ عمارت دھماکے سے منہدم ہو گئی، متاثرہ عمارت کا کچھ حصہ ساتھ والی فیکٹری پر گرنے سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ سے متاثرہ ایک عمارت مکمل طور پر منہدم ہوچکی ہے، ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جھلسنے والے مزدوروں کو عمارت سے نکال لیا، جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کپڑوں کی فیکٹری میں لگی تھی، جس کے بعد وہ تیزی سے پھیل کر دیگر قریبی عمارتوں تک جا پہنچی، آگ پر قابو پانے کی کوششیں کئی گھنٹے جاری رہیں اور دھوئیں کے بادل دور دور سے دکھائی دیتے رہے۔ قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ آگ نے 5 منزلہ عمارت کو مکمل لپیٹ میں لے لیا جس سے وہ منہدم ہو گئی، متاثرہ عمارت کی چھت ساتھ والی فیکٹری بھی گری، متاثرہ فیکٹری کے اندر وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دی تھیں۔

فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا، آگ پر قابو پانے میں 16 فائر ٹینڈرز اور 2 باوزر مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا ہے اور فیکٹری سے ملازمین کو نکالا جا چکا ہے جبکہ اطراف کی فیکٹریوں کو بھی خالی کروالیا گیا ہے۔ گارمنٹس فیکٹری کے مالک اقبال ایوب نے کہا کہ یہ آگ تہہ خانے سے شروع ہوئی تھی، لوگ آگ کے پہلے شعلے کو معمولی سمجھ رہے ہوتے ہیں، ضلعی حکومت کو درخواست دے دی ہے، یہ تیسرے درجے کی آگ ہے اگر نہ روکی گئی تو مزید نقصان پہنچے گا، حادثات کبھی بتاکر نہیں ہوتے اچانک ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، لانڈھی میں ایک اور فیکٹری میں آگ لگ گئی
  • کراچی، لانڈھی میں ہوم فرنیشنگ فیکٹری میں آتشزدگی، فائرفائٹرز کی کارروائی جاری
  • کراچی، کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی، 5 منزلہ عمارت منہدم، 7 افراد زخمی
  • کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون کی فیکٹری میں آگ لگنے سے پوری عمارت گر گئی
  • کراچی: ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، 5 منزلہ عمارت گر گئی، 7 افراد زخمی
  • کراچی: فیکٹری میں آگ لگنے سے عمارت کا ایک حصہ زمین بوس، 8افراد زخمی  
  • کراچی؛ گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، چھتیں منہدم، 7 افراد زخمی
  • کراچی: کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ بے قابو، بجھانے کی کوششیں جاری
  • لانڈھی میں فیکٹری میں آگ سے عمارت کا ایک حصہ زمین بوس، قریبی فیکٹریاں بھی لپیٹ میں آگئیں