میئر کراچی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فاروق ستار اب سیاست سے ریٹائر ہوجائیں۔ اس پر ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب نے فاروق ستار کے سیاست سے ریٹائر ہونے کا بیان دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ کر دیا۔ مرتضیٰ وہاب کے مطالبے کے جواب میں ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے سیاست سے ریٹائر ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ میئر کراچی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فاروق ستار اب سیاست سے ریٹائر ہوجائیں۔ اس پر ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب نے فاروق ستار کے سیاست سے ریٹائر ہونے کا بیان دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی لوگوں کی ریٹائرمنٹ ہونی ہے تو پھر مرتضیٰ وہاب آغاز اپنی قیادت سے کروائیں تاکہ ایک مثال قائم ہو۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سیاست سے ریٹائر ایم کیو ایم فاروق ستار کہا کہ

پڑھیں:

سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

فائل فوٹو 

سپریم کورٹ نے اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ درخواست 25 دن تاخیر سے دائر کی گئی۔

پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر توہین عدالت کی درخواست شہداء کےلواحقین کی جانب سے دائر کی گئی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو اعلان کردہ پیکیج نہیں ملا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر کوئی پیکیج ملا ہے تو سب کو دیں،  وفاقی حکومت بتائے کہ پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر عملدرآمد ہوا یا نہیں۔

کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • بی ایم ڈبلیو سے 5 لاکھ جرمانہ وصولی، ڈی ایچ اے ویجیلینس سے جواب طلب
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی برآمد کرنے کا مطالبہ، ماضی میں اس فیصلے سے کیا نقصان ہوا؟