ذرائع کے مطابق 201 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 6 ماہ تک پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل جاتے ہیں، صارفین کو پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکلنے کے بعد 6 ماہ تک تقریبا 5 ہزار روپے ماہانہ اضافی بل دینا پڑتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پروٹیکٹڈ صارفین کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لے لیا، اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی جائے گی جو پروٹیکٹڈ صارفین کی حد 301 یونٹ کرنے پر غور کرے گی۔ ذرائع کے مطابق 201 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 6 ماہ تک پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل جاتے ہیں، صارفین کو پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکلنے کے بعد 6 ماہ تک تقریبا 5 ہزار روپے ماہانہ اضافی بل دینا پڑتا ہے، کمیٹی پروٹیکٹڈ کیٹگری کو 200 یونٹس تک محدود رکھنے یا 300 یونٹس تک ریلیف دینے پر رپورٹ تیار کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پروٹیکٹڈ کیٹگری 201 یونٹس کی بجائے 301 یونٹس تک کرنے کی تجویز زیر غور ہے، وزیراعظم شہباز شریف کو صارفین بجلی سے ہونے والی زیادتی سے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اراکین اسمبلی کا بھی مؤقف ہے کہ یہ صارفین سے زیادتی ہے کہ 200 سے زائد صرف ایک یونٹ پر اگلے 6 ماہ تک اضافی 5 ہزار روپے بل ادا کریں، پروٹیکٹڈ سلیب کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
 
بتایا گیا ہے کہ کمیٹی سارے معاملے کا جائزہ لے کر کابینہ میں تجاویز پیش کرے گی، کمیٹی کی تجاویز پر 200 یونٹس والا معاملہ حل ہو سکے گا، 200 یونٹ استعمال کم آمدنی والا ہی کرتا ہے، موجودہ حکومت غریب آدمی کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 301 یونٹس استعمال پر نان پروٹیکٹڈ شرح لاگو ہونے کا امکان ہے، یہ تجویز بھی ہے کہ 201 یونٹ صرف اسی ماہ لاگو ہوں۔ وزارت توانائی کے ذرائع نے بتایا کہ 201 والی سلیب نیپرا اور وزارت پاور نے جان بوجھ کر لاگو کروائی تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ماہ تک

پڑھیں:

ٹرمپ نے امریکی بزنس ویزے کی فیس بڑھا دی، بھارتی کمپنیوں کے اسٹاک گر گئے

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں بزنس ویزے کا حصول مزید مشکل ہو گیا ہے، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایچ ون بی ویزے کی فیس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایچ ون بی ویزے کی فیس ایک لاکھ امریکی ڈالرز کی جائے گی۔ یہ رقم تقریباً پاکستانی تین کروڑ روپے بنتی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی “رائٹرز“ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک بڑے اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ایچ-ون بی (H-1B) ورک ویزا حاصل کرنے کے لیے کمپنیوں کو سالانہ ایک لاکھ ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی۔

اس فیصلے سے امریکا کی ٹیکنالوجی انڈسٹری کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے جو بھارت اور چین سے آنے والے ہنر مند افراد پر انحصار کرتی ہے۔

ٹرمپ نے جنوری میں صدارت سنبھالنے کے بعد سے امیگریشن پر سخت پالیسیوں کا آغاز کیا تھا، اور اب ایچ-ون بی ویزا پروگرام میں یہ تبدیلی ان کی سب سے نمایاں کوشش قرار دی جا رہی ہے۔

امریکی کامرس سیکرٹری ہاورڈ لُٹ نِک نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ’اگر آپ کسی کو ٹرین کرنے جا رہے ہیں تو اپنے ہی گریجویٹس کو ٹرین کریں۔ امریکیوں کو تربیت دیں۔ بیرون ملک سے لوگ لا کر ہماری نوکریاں چھیننا بند کریں۔‘

ٹیک انڈسٹری میں یہ فیصلہ ایک بڑے تنازع کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایچ-ون بی پروگرام کمپنیوں کو موقع دیتا ہے کہ وہ امریکی ورکرز کی جگہ غیر ملکی ملازمین کم تنخواہ پر رکھیں۔

دوسری جانب حامیوں کا مؤقف ہے کہ یہ پروگرام ہائی اسکلڈ ورکرز کو امریکا لاتا ہے، جو ٹیلنٹ گیپ کو پورا کرنے اور کمپنیوں کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانے کے لیے ضروری ہیں۔

ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک، جو خود بھی ایچ-ون بی ویزا ہولڈر رہ چکے ہیں، انہوں نے اس پروگرام کی حمایت کی ہے۔

ٹرمپ نے جمعے کو ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تھے، جس کے مطابق بعض کمپنیوں نے اس پروگرام کا غلط استعمال کرتے ہوئے امریکی ورکرز کو نقصان پہنچایا۔ حکم نامے میں بتایا گیا کہ سنہ 2000 سے 2019 کے درمیان امریکا میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھ کے شعبوں میں غیر ملکی ورکرز کی تعداد دگنی ہو کر 25 لاکھ تک پہنچ گئی، حالانکہ اسی دوران امریکی STEM ملازمتوں میں صرف 44.5 فیصد اضافہ ہوا۔

رائٹرز کے مطابق، کاروباری ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایک لاکھ ڈالر سالانہ فیس کی شرط دنیا کے بہترین دماغوں کو امریکا آنے سے روک سکتی ہے۔

وینچر کیپیٹل فرمز نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام امریکا کی جدت اور معاشی ترقی کی رفتار کو سست کر دے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق چھوٹی ٹیک کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس پر اس کا سب سے زیادہ بوجھ پڑے گا۔

کچھ ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ پالیسی کمپنیوں کو ہائی ویلیو کام بیرون ملک منتقل کرنے پر مجبور کر سکتی ہے، جس سے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں چین کے مقابلے میں امریکا کی پوزیشن کمزور ہو جائے گی۔

اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں ایچ-ون بی ویزا سے سب سے زیادہ فائدہ بھارت نے اٹھایا، جس کے حصے میں 71 فیصد منظور شدہ درخواستیں آئیں، جبکہ چین دوسرے نمبر پر 11.7 فیصد کے ساتھ رہا۔

صرف 2025 کے ابتدائی چھ ماہ میں ایمیزون اور اس کی کلاؤڈ کمپنی اے ڈبلیو ایس (AWS) کو 12 ہزار سے زائد ویزا ملے جبکہ مائیکروسافٹ اور میٹا کو 5،5 ہزار سے زیادہ ویزا کی منظوری ملی۔

کامرس سیکرٹری لُٹ نِک نے کہا کہ ’تمام بڑی کمپنیاں اس فیصلے پر متفق ہیں، ہم نے ان سے بات کر لی ہے۔‘

تاہم کئی بڑی ٹیک، بینکنگ اور کنسلٹنسی کمپنیوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ بھارتی سفارتخانے اور چینی قونصلیٹ نے بھی فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

فیصلے کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بھارتی آئی ٹی کمپنیوں کے حصص گر گئے۔ کوگنزنٹ کی اسٹاک ویلیو 5 فیصد تک نیچے آگئی، جبکہ انفوسس اور وپرو کے شیئرز میں 2 سے 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

امیگریشن پالیسی کے ماہرین نے نئے فیس اسٹرکچر کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھائے ہیں۔ امریکن امیگریشن کونسل کے پالیسی ڈائریکٹر ایرون ریچلن-ملنک نے کہا کہ کانگریس نے صرف اتنی فیس کی اجازت دی ہے جو درخواست کے پراسیس کے اخراجات پورے کرے، اس سے زیادہ نہیں۔

فی الحال ایچ-ون بی ویزا پروگرام کے تحت ہر سال 65 ہزار ویزے دیے جاتے ہیں، جبکہ ایڈوانس ڈگری رکھنے والے ورکرز کے لیے اضافی 20 ہزار ویزے مختص ہیں۔ یہ ویزا تین سے چھ سال کے لیے جاری ہوتا ہے۔

اسی روز ٹرمپ نے ایک اور صدارتی حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے “گولڈ کارڈ“ اسکیم کا بھی اعلان کیا ہے جس کے تحت جو لوگ 10 لاکھ ڈالر ادا کرنے کے متحمل ہیں وہ امریکی شہریت حاصل کر سکیں گے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی انڈس واٹر ٹریٹوری کی معطلی سے ملک میں بجلی مہنگی ہوسکتی ہے،ڈاکٹر خالد وحید
  • چین نے سوشل میڈیا پر سختی کیوں بڑھا دی؟
  • ایران اور پاکستان کے درمیان ہفتہ وار پروازوں کو بڑھا کر 24 کر دیا گیا
  • این آئی سی وی ڈی میں بین الاقوامی معیار کا کلینیکل ٹرائلز یونٹ قائم
  • ” یونٹ “731 کے حقائق اور تاریخی جرائم کو منظم طور پر چھپانے والا کون ہے؟
  • جتھوں کے زور پر مطالبات مانوں گا اور نہ ہی اسمبلی توڑوں گا، وزیراعظم کشمیر
  • پاکستانی  حج درخواست گزاروں کے بعد سم صارفین کا ڈیٹا بھی ہیکرز کے نشانے پر
  • ٹرمپ نے امریکی بزنس ویزے کی فیس بڑھا دی، بھارتی کمپنیوں کے اسٹاک گر گئے
  • بجلی صارفین میٹر کی ریڈنگ خود کریں  
  • سستی بجلی کیلئے مسابقتی مارکیٹ قائم کرنے کا وقت آ گیا، پیداوار، ترسیل کو نئے دور میں داخل کرینگے:وزیر توانائی