اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست 2025ء ) ملک میں پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کی کیٹیگری 200 کی بجائے 300 یونٹس کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی طرف سے پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کے لیے مقررہ یونٹس کی حد میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے جس سے لاکھوں افراد کو اضافی بلوں سے ریلیف ملنے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد ارکان اسمبلی نے حالیہ سیشن میں بجلی کے بلوں میں 5 ہزار روپے تک کے اضافے کا معاملہ ایوان میں اٹھایا، جس کا سامنا صارفین کو صرف 201 یونٹس استعمال کرنے پر کرنا پڑتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اراکین کی جانب سے اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے براہِ راست اظہارِ تشویش کیا گیا اور مؤقف اپنایا کہ ’معمولی یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو بھی نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں ڈالنا زیادتی کے مترادف ہے‘، ذرائع وزارت توانائی نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی کی طرف سے معاملہ اٹھائے جانے کے بعد پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کے مقررہ یونٹس کی موجودہ حد 201 یونٹس سے بڑھاکر 301 یونٹس تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس تجویز پر عمل کیے جانے کی صورت میں جو صارفین 300 یونٹس تک بجلی استعمال کریں گے انہیں پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں رکھا جاسکتا ہے، جس کے لیے پروٹیکٹڈ اور نان پرٹیکٹڈ بجلی صارفین کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے، مذکورہ کمیٹی 201 کی بجائے بجلی کے 300 یونٹس کو نان پروٹیکٹڈ شرح میں لانے کی سفارش کرسکتی ہے۔

دوسری طرف نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی، نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 1.

89 روپے فی یونٹ کم کرنے کی منظوری دی ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ قیمت میں کمی اپریل تا جون 2025ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظور کی گئی، بجلی صارفین کو اس کمی کا 55 ارب87 کروڑ 40لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کی تجویز کرنے کی

پڑھیں:

نریندر مودی کی بھارتیوں سے غیرملکی مصنوعات ترک کرنے کی اپیل

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتیوں سے غیرملکی مصنوعات ترک کرکے مقامی مصنوعات استعمال کرنے کی اپیل کردی۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے خطاب میں بھارتی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کا استعمال ترک کریں اور مقامی اشیا کو اپنائیں تاکہ ملک میں خود انحصاری کی مہم کو فروغ دیا جاسکے۔
نریندر مودی نے کہا کہ عوام ملک میں خود انحصاری کی مہم کو فروغ دیں ہم روزمرہ استعمال کی بہت سی ایسی چیزیں استعمال کرتے ہیں جو غیر ملکی ہیں۔ ہمیں اس عادت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔
بھارتی وزیراعظم ہمیں وہی اشیا خریدنی چاہئیں جو بھارت میں تیار کی جاتی ہیں تاہم انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا۔ مودی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کے ساتھ بھارت کے تجارتی تعلقات کشیدہ ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد نریندر مودی بارہا بھارت میں تیار کردہ مصنوعات کے استعمال پر زور دے چکے ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ اور ایلون مسک کی ملاقات میں کشیدگی کے بجائے دوستانہ گفتگو اور مسکراہٹوں کا تبادلہ
  • پنجاب نے بجلی بلوں سے ڈیوٹی وصولی جاری رکھنے کی تجویز دے دی
  • واٹس ایپ کا انقلابی فیچر: اب گروپ چیٹ میں ایک کلک سے سب کو ٹیگ کریں
  • زمینوں پرقبضہ مافیاکےخلاف بڑاقدم، نئے قانون کا ڈرافٹ تیار
  • برازیلی بندروں کو مستقل ٹھکانے کی تلاش، لاہور چڑیا گھر میں رکھنے کی تجویز مسترد
  • زباں فہمی262 ؛  کچھ ’نکاتِ سخن ‘ کے بارے میں، (حصہ دوم)
  • نریندر مودی کی بھارتیوں سے غیرملکی مصنوعات ترک کرنے کی اپیل
  • وزارتوں، ڈویژنز کا 265 ارب سے زائد کے فنڈز استعمال نہ کرنے کا انکشاف
  • بجلی صارفین میٹر کی ریڈنگ خود کریں  
  • سستی بجلی کیلئے مسابقتی مارکیٹ قائم کرنے کا وقت آ گیا، پیداوار، ترسیل کو نئے دور میں داخل کرینگے:وزیر توانائی