ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ مالی سال 25-2024 کے اپنے آڈٹ شدہ مالی گوشوارے 29 اگست 2025 تک کمیشن میں جمع کرائیں۔

 الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ ہدایت الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات 204 اور 210 اور الیکشن رولز 2017 کے قواعد 159 اور 160 کے تحت جاری کی گئی ہے۔

 الیکشن کمیشن کے ایک اعلامیے کے مطابق  سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے 60 روز کے اندرفارم ڈی پر اپنے سالانہ آمدنی و اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع اور اثاثہ جات و واجبات کی تفصیلات پیش کرنے کی پابند ہیں۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل

  یہ گوشوارے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی تیار کردہ آڈٹ رپورٹ کے ساتھ ہوں گے، جس میں اس بات کی تصدیق ضروری ہے کہ جماعت کو ممنوعہ ذرائع سے فنڈز موصول نہیں ہوئے اور فراہم کردہ معلومات درست ہیں۔ 

 کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ فارم ڈی اور فنڈز کے ذرائع کے لیے پروفارما الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد، چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کے دفاتر اور ای سی پی کی ویب سائٹ پر مفت دستیاب ہیں۔

  فارم میں اووررائیٹنگ قبول نہیں کی جائے گی اورآڈیٹرکی آئی سی اے پی رکنیت یا سرٹیفیکیٹ کی تازہ ترین تصدیق منسلک کرنا لازمی ہوگی۔ 

لاہور: دل کا دورہ پڑنے پر میاں، بیوی فلائی اوور سے گر کر جاں بحق

 الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ  گوشواروں کے ساتھ یکم جولائی 2024 سے 30 جون 2025 تک کے تمام بینک اکاؤنٹس کی اسٹیٹمنٹس بھی فراہم کرنا ہوں گے، یہ ریکارڈ صرف مجاز جماعتی عہدیدار کے ذریعے بذاتِ خود الیکشن کمیشن اسلام آباد میں جمع کرایا جا سکے گا۔

  ڈاک، فیکس، کوریئریا دیگر ذرائع سے موصول ہونے والے گوشوارے قبول نہیں کیے جائیں گے۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن

پڑھیں:

پی ایس ایل سیزن 11 اپریل مئی میں کرانے پر اتفاق

پاکستان سپر لیگ  سیزن 11 آئندہ برس اپریل اور مئی میں کرانے پر اتفاق کر لیا گیا۔

لاہورمیں منعقد ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل اانتظامیہ اور تمام فرنچائزز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پلیئرز مینجمنٹ، ممکنہ شیڈول، مقامات اور ونڈو کے حوالے سے تجاویزپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت پر ٹیم مالکان کو ممکنہ پلان شیئر کیا گیا۔اس کے علاوہ  ٹیم مالکان کو ٹائٹل اسپانسر شپ کےمعاہدے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فالو اپ میٹنگز میں مزید امور پر تفصیلی گفتگو پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فرنچائزز کو آئندہ ہفتے ویلیو ایشن کے بارے آگاہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ضمنی الیکشن میں ٹی ایل پی امیدواروں کو انتخابی نشان نہ دینے پر درخواست سماعت کیلیے مقرر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرگودھا ضمنی الیکشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، معاملہ الیکشن کمیشن میں سماعت کیلیے مقرر
  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، معاملہ الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر
  • فضل الرحمان سے محمود خان اچکزئی و دیگر کی ملاقات، 27 ویں آئینی ترمیم بارے گفتگو
  • ای سی پی کا اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کا کیس 13 نومبر کو سننے کا فیصلہ
  • الیکشن کمیشن کے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اہم فیصلے
  • الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا
  • پی ایس ایل سیزن 11 اپریل مئی میں کرانے پر اتفاق
  • خواجہ اظہار الحسن کا سندھ پبلک سروس کمیشن کو خط، جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی کی تصدیق یقینی بنانے کا مطالبہ