ڈمپر جلانے کے الزام میں مزید تین ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر جلانے کے مقدمے میں مزید گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر جلانے کے مقدمے میں یوسف پلازہ پولیس نے گرفتار مزید 3 ملزمان کو پیش کیا۔
ملزمان میں محمد معاذ، امام علی اور سید ثقلین شامل ہیں۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان سے متعلق شواہد اکھٹے کرنے اور بیان قلمبند کرنے ہیں۔
افسر نے بتایا کہ مخبر خاص کی نشاندہی اور وائرل ویڈیوز میں ملزمان چہرے نظر آرہے ہیں۔ ملزمان کی نشاندہی پر 3 ڈنڈے برآمد کیئے گئے ہیں جو قبضے میں لے لیے ہیں۔ ملزمان کے ریمانڈ کی استدعا ہے تاکہ شریک جرم دیگر ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔
عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی پر پولیس کے حوالے کردیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو پیش رفت سے آگاہ کرنے کا حکم دیدیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان پر ڈمپرز جلانے کا الزام ہے۔ راشد منہاس روڈ لکی ون کے سامنے ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق ہوئے تھے۔ جس کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپرز کو آگ لگادی تھی۔
واقعہ کا مقدمہ یوسف پلازہ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور
(حاشر احسن )پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 14 اگست دھرنے کی سازش اور بغیر اجازت کانفرنس کیس میں 10 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی اورپی ٹی آئی کارکنان کی بیس بیس ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کرلیں۔
وکیل صفائی نے کہاکہ ہمارے تمام کارکنان کیخلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، یہی تمام دفعات اٹھا کر پہلے تھانہ لوہی بھیر کے مقدمہ میں لگائی گئی تھی،یہ تمام ملزمان سٹوڈنٹ ہیں یہ کوئی احتجاج نہیں کررہے تھے۔
مغوی کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت 20 اگست کو مقرر
پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ایڈووکیٹ مرزا عاصم بیگ، انصر محمود کیانی اور سردار وجاہت سمیع عدالت میں پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔