دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پختونخوا پولیس نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پختونخوا پولیس نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کامیاب کارروائی میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر کے پی پولیس محکمہ انسداد دہشت گردی کی ستائش کی اور دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعظم کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے ۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی