کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں 14 اگست کو پیش آئے ایک دل دہلا دینے والا واقعے نے نیا موڑ لے لیا ہے۔ اس دن 37 سالہ طلاق یافتہ خاتون ادیبہ خالد نے مبینہ طور پر اپنے دو کمسن بچوں کو ذبح کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے آٹھ سالہ بیٹے ضرار اور چار سالہ بیٹی سامعہ کو کچن کے چاقو سے واش روم میں قتل کیا اور بعد ازاں لاشوں کو کمرے میں لا کر اپنی گود میں لے کر بیٹھ گئی۔
ملزمہ کے سابق شوہر غفران خالد نے دعویٰ کیا کہ بچے والدہ کے پاس رہنے گئے تھے اور 14 اگست کی دوپہر تقریباً ڈھائی بجے ادیبہ نے اسے فون کر کے کہا، ’کیا تمہیں پتا چلا کہ میں نے کیا کیا ہے؟‘ شوہر کے ناں کہنے پر ادیبہ نے ویڈیو کال کی اور دونوں بچوں کی لاشیں دکھائیں۔ غفران خالد نے فوری طور پر مددگار 15 کو اطلاع دی لیکن جب پولیس پہنچی تو بچے قتل ہو چکے تھے۔
ڈی آئی جی ساوتھ سید اسد رضا کے مطابق بچوں کی لاشیں ڈی ایچ اے کے خیابانِ مجاہد کی 10ویں اسٹریٹ پر واقع ایک گھر سے برآمد ہوئیں۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ علیحدگی اور بچوں کی حوالگی کے تنازع کے باعث پیش آیا۔ والدین کی گزشتہ سال طلاق ہو چکی تھی اور عدالت نے بچوں کی حوالگی والد کو دی تھی تاہم ماں کو ملاقات کی اجازت تھی۔ بدھ کی رات بچے اپنی والدہ کے ساتھ ڈی ایچ اے کے گھر میں تھے جہاں یہ افسوس ناک واردات ہوئی۔
پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا ہے اور واردات میں استعمال ہونے والا چاقو برآمد کر لیا ہے۔
سابق شوہر کے مطابق ملزمہ ذہنی مسائل کا شکار تھی۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمہ اور غفران خالد کی ملاقات 2012 میں کراچی میں ہوئی تھی جس کے بعد شادی ہوئی۔
ادیبہ چار بہن بھائیوں میں سے ایک تھی اور اس کے والدین بھی علیحدگی کا شکار تھے۔ اس کی تعلیم مکمل نہ ہو سکی اور وہ کبھی کبھار چھوٹے موٹے کام کرتی تھی تاہم کوئی مستقل ملازمت نہیں تھی۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزمہ نے اعترافی بیان میں کہا، ’قتل کے لیے کوئی منطقی یا معقول وجہ نہیں تھی‘، اور وہ اپنا دفاع نہیں کرنا چاہتی۔
ملزمہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میںکہا کہ قتل سے قبل صبح کے وقت اس نے اپنے بچوں کو نانی کے ساتھ ناشتہ کرتے دیکھا، بعد ازاں اس نے انہیں ذبح کر دیا۔

ملزمہ نے دعویٰ کیا کہ بچے اسے کہہ رہے تھے کہ ’انہیں کہیں بھیج دو جہاں وہ ایسی صورتحال کا سامنا نہ کریں، جیسی ماں کر رہی ہے۔‘ تاہم جب اس سے پوچھا گیا کہ کیا بچے والد کے کسی ناپسندیدہ رویے کا شکار تھے تو اس نے وضاحت نہیں کی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ ذہنی مسائل کے علاج کے لیے دوائیں لے رہی تھی اور اس نے اپنی معالج خاتون ماہرِ نفسیات کا نام بھی بتایا۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ واردات کے وقت وہ ممکنہ طور پر نشہ آور ادویات کے زیرِ اثر تھی۔

پولیس نے خاتون کے خلاف سابق شوہر کی مدعیت میں تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مقتول بہن بھائی کو ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مطابق بچوں کی لیا ہے

پڑھیں:

ایشیا کپ تنازعہ، اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی بھارتی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم کے اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف رویے پر آواز اٹھا دی۔

سوشل میڈیا کے ایک ویڈیو پروگرام میں  اے بی ڈی ویلیئرز نے بھارت کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ خطے کی سیاست کو کھیل کے میدان سے الگ رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم شاید اس سے خوش نہیں تھی جس سے اس نے ٹرافی وصول کرنی تھی، لیکن میرا نہیں خیال کہ اس بات کا کھیل سے کوئی تعلق بنتا ہے۔

اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں سب کچھ دیکھ کر دکھ ہوا، امید ہے معاملات کو جلد حل کیا جائے گا، اس صورتحال سے کھیل اور کھلاڑی مشکل میں پڑے، یہ سب دیکھنے سے مجھے نفرت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کو کھیل سے الگ ہونا چاہیے، کھیل ایک الگ چیز ہے اس کا جشن ویسے ہی منانا چاہیے۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے میچز میں پاکستان ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا تھا۔

بھارت ٹیم نے فائنل جیتنے کے بعد ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی بھی وصول نہیں کی۔

متعلقہ مضامین

  • سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع
  • شکارپور: تیز رفتار گاڑی نے سوئے افراد کو کچل دیا، 5 بچوں سمیت 8 جاں بحق، 5 زخمی
  • شکارپور: تیز رفتار گاڑی نے سوئے افراد کو کچل دیا، 5 بچوں سمیت 8 جاں بحق
  • کراچی: کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، ویڈیو
  • کراچی، پیرآباد پولیس کی کارروائی، قتل و اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب خاتون ملزمہ گرفتار
  • کراچی، گلشن اقبال میں اسپیشل بچوں کے اسکول میں بچے پر تشدد
  • کراچی: تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے اسپیشل فورس قائم
  • ایشیا کپ تنازعہ، اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی بھارتی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • کراچی؛ سسر نے غیرت کے نام پر داماد کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا