2025-08-17@11:34:24 GMT
تلاش کی گنتی: 2543
«اور لیاری»:
لاہور: ایف آئی اے سرگودھا سرکل نے کرپشن اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث سابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب اصغر علی ڈاہا کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے ماتحت افسر کی غیر قانونی بیرون ملک روانگی میں سہولت فراہم کی۔ تحقیقات کے مطابق ملزم نے ماتحت افسر کی 7 ماہ سے زائد غیر حاضری کو حکام سے چھپایا۔ ملزم نے اس دوران اس کی تنخواہیں، اضافی ڈیوٹی الاؤنسز اور اعزازیہ کی ادائیگی میں بھی سہولت کاری کی، اس اقدام سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایف آئی اے فیصل آباد نے ایک کارروائی میں اشتہاری گل بہار...
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی کی دعوت پر پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز نے جہلم میں کرکٹ ٹرائلز کا کامیاب انعقاد کیا۔ اس ایونٹ میں بین الاقوامی کرکٹر حارث رؤف کی موجودگی میں ہزاروں نوجوان کرکٹرز نے اپنا ٹیلنٹ پیش کیا۔ اس موقع پر امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور، نیٹلی بیکر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ انہوں نے لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں اور ٹرائلز میں شریک نوجوانوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ بلال اظہر کیانی نے اس موقع پر لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، ثمین رانا، حارث رؤف اور نیٹلی بیکر کا جہلم آنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے...
ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق واقعہ رن وے پر پیش آیا، جہاں پائلٹ نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے طیارے کو فوری طور پر روک لیا اور ممکنہ نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز اس وقت معمولی حادثے سے بال بال بچ گئی جب ٹیک آف کے دوران ایک پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا۔ ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق واقعہ رن وے پر پیش آیا، جہاں پائلٹ نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے طیارے کو فوری طور پر روک لیا اور ممکنہ نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا۔ ترجمان نے کہا کہ طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے...
لیاری میں پینے کے پانی کی تاریخ پر طائرانہ جائزہ لیتے ہیں۔ لیاری میں قلت آب کا مسئلہ دیرینہ اور پیچیدہ رہا ہے۔اس ضمن میں اب تک اربوں روپے کی لاگت سے پانی کی فراہمی کے کئی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے گئے ہیں۔ 2006کے وسط میں اس وقت کے ناظم شہر کراچی مصطفیٰ کمال نے انتیس کروڑ روپے کی لاگت سے 33 انچ قطر کی پائپ لائن غریب آباد سے لے کر لیاری تک بچھائی گئی تھی اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس لائن کو k-3 پروجیکٹ کا پانی سپلائی کیا جائے گااور لیاری میں فراہمی آب کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ ان دنوں لیاری ٹاؤن کے ناظم ملک محمد فیاض تھے جن کی کوششوں سے یہ...
فائل فوٹو والد اور بہنوں پر فائرنگ کرنے والے مفتی کفایت اللّٰہ کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر حامد الرحمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے والد مفتی کفایت، بھائی عصمت اللّٰہ اور 2 بہنوں پر فائرنگ کی تھی، مفتی کفایت اللّٰہ کی حالت خطرے سے باہر اور ان کی بیٹی زیر علاج ہے۔ مالاکنڈ: فائرنگ سے جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللّٰہ اور انکی اہلیہ زخمی، بیٹا بیٹی جاں بحقتحصیل بٹ خیلہ میں فائرنگ کا واقعہ مفتی کفایت اللہ کے گھر میں پیش آیا ہے۔ خیال رہے کہ مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں فائرنگ کا واقعہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللّٰہ کے گھر میں پیش آیا تھا۔بٹ خیلہ میں...

ایف سی خیبر پختونخوا کے آئی جی کا بونیر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی کاموں کا جائزہ لیا
سٹی 42 : ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ کے آئی جی میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے بونیر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج آج متاثرہ علاقوں میں گئے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر دیکھا گیا کہ پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو...
فوٹو: اے ایف پی خیبر پختونخوا میں ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کرنے والی خصوصی ٹیم جائے حادثہ کا جائزہ لینے مہمند پہنچ گئی، جس نے ہیلی کاپٹر حادثے کی جگہ کا فضائی جائزہ لیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تحیققاتی ٹیم نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جائے وقوعہ کی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں، دشوار گزار علاقے کے باعث تحقیقاتی ٹیم کا ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ یا اطراف میں لینڈ نہیں کر سکا۔تحقیقاتی ٹیم نے جائزہ لیا کہ حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کس طرف سے آیا تھا اور کس طرف جا رہا تھا، تحقیقاتی ٹیم نے وہ پہاڑ بھی دیکھا جس سے ٹکرا کر ممکنہ طور پر سرکاری ہیلی کاپٹر تباہ ہوا، جائے وقوعہ پر بلند پہاڑ ہیں، جو گزشتہ روز بادلوں اور دھند...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)پاکستان رینجرزسندھ نے شہریوںکے اغوا میں ملوث منظم گروہ کے خلاف کارروائی کرکے کراچی کے علاقے نیو ایم اے جناح روڈ نزد اسلامیہ کالج سی4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزمان میں عامر علی ولد روشن علی، بلال علی ولد مبارک علی شیخ، فیصل رانا ولد رانا عبدالجبار اور ملزمہ مسماة گلزارہ زوجہ شبیر احمد شامل ہیں ۔ملزمان کے قبضے سے 15سالہ مغوی راشد بلیدی ولد روشن علی کو بازیاب کرالیا گیاہے۔ گرفتار ملزمان کے 3 ساتھی جو کہ موٹرسائیکلوں پر سوار تھے اور کار کو پروٹیکشن فراہم کر رہے تھے موقع سے فرار ہو گئے ۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن، پولیس یونیفارم، ہتھکڑی اور ایک کار(جس...
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانیت کا امتحان لیا جا رہا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے معاملے کو صرف زمین کے چھوٹے سے ٹکڑے کی نہیں بلکہ انسانی تباہی کے طور پر سمجھنا ہوگا۔ترک صدر نے کہا کہ غزہ کا مسئلہ بڑھتی ہوئی ایسی خلیج ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ انسانیت کے اجتماعی ضمیر کو زخمی کر رہی ہے۔(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری سے بچے، خواتین اور بوڑھے افراد نشانہ بن رہے ہیں۔طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جاری...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کی سنگین صورتحال کے پیشِ نظر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں انہیں ملک بھر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین سے رابطہ کیا اور انہیں فوری طور پر امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی۔ شہباز شریف نے زور دیا کہ خیبرپختونخوا میں ریلیف سرگرمیوں کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جائیں۔ نریندر مودی کو خواب میں بھی پاکستانی افواج نظر آتی ہیں، ان کیلئے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے،خواجہ آصف...
لاہور: صدارتی ایوارڈ یافتہ گرینڈ ماسٹر ڈاکٹر وسیم طائی نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ وسیم طائی کو ایشین لوگ آسنا اسپورٹس فیڈریشن کی جانب سے "ایکسلینسی ایوارڈ" سے نوازا گیا ہے۔ گرینڈ ماسٹر ڈاکٹر وسیم طائی کو ایکسیلینسی ایوارڈ کا اعزاز متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ میں منعقدہ چھٹی لوگ آسنا چیمپیئن شپ کے موقع پر دیا گیا۔ ایوارڈ ایشیا یوگا فیڈریشن کی صدر، شیخہ نوف ال مروائی نے خصوصی تقریب میں پیش کیا۔ ڈاکٹر وسیم طائی اس اعزاز کے حقدار بننے والے پہلے پاکستانی ہیں جو کھیلوں کے شعبے میں ملک کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔ اس موقع پر ایشیا بھر سے کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا اور مختلف کیٹیگریز...
سٹی42: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ریاست نے عمران خان اور کئی لیڈروں کو جیل میں ڈالا ہوا ہے لیکن ریاست چلانے والو وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔ jجمعرات کو علی امین گنڈاپور نے پہاڑ پور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ ریلی نکالی۔ ریلی کے اختتام پر بعد میں پہاڑ پور سٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین نے کہا ہم قانون کی پاسداری کررہے ہیں لیکن میرے عوام کوحقوق کون دے گا؟ ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ؛ ادارہ شماریات کی رپورٹ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن قائم کرنا اور دہشتگردی کا خاتمہ ضروری...
سٹی42: پشاور میں ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ دریائے سوات کے سیلابی ریلے میں پھنسے 12 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ دریائے سوات میں چارسدہ کے علاقے منڈا کے مقام پر کچھ لوگ سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے اور انہوں نے ایک ٹیلے پر پناہ لے رکھی تھی تاہم ریسکیو حکام نے انہیں بروقت محفوظ طریقے سے ریسکیو کرلیا۔ دوسری جانب پاک فوج کا سوات اورباجوڑ میں سیلاب متاثرہ اضلاع میں ریلیف آپریشن جاری ہے ، پاک فوج کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہیں۔ محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری باجوڑ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اگست 2025ء) جمعرات کو پاکستانی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد میں کچھ افغان شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ یہ گرفتاریاں مہاجرین کے خلاف تازہ کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں، ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہیں جرمنی منتقل ہونا تھا۔ پاکستان کن لوگوں کو ملک بدر کرنا چاہتا ہے؟ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو جرمن پروگراموں میں رجسٹرڈ ہیں، جیسے سابق مقامی عملہ اور دیگر ایسے لوگ جنہیں 2021 میں طالبان کے قبضے کے بعد خطرے سے دوچار قرار دیا گیا تھا۔ یہ واضح نہیں کہ کتنے ایسے افراد ان گرفتار شدگان میں شامل ہیں۔ افغانستان...
فضا علی نے اپنے شو کے دوران وینا ملک کی کم عمر لڑکے کے ساتھ متنازع ویڈیوز بنانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ فضا علی اور وینا ملک دونوں پاکستان کی باصلاحیت اور معروف اداکارائیں ہیں جنہوں نے تقریباً دو دہائی قبل اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔ دونوں نے متعدد مقبول ٹی وی ڈراموں میں کام کیا اور ساتھ ہی کامیاب ہوسٹ کے طور پر بھی اپنی شناخت بنائی۔ فضا علی ان دنوں مختلف مارننگ شوز کی میزبانی کرتی نظر آتی ہیں، جبکہ وینا ملک سیاحت پر مبنی پروگرامز اور سیاسی طنز و مزاح کے شوز کے لیے پہچانی جاتی ہیں۔ وینا ملک نوجوان لڑکوں کے ساتھ بولڈ انداز میں گانے اور ڈانس ویڈیوز بنا کر...
راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صاف پانی کی فراہمی، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازکومثالی گاؤں پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی،لاہورڈویلپمنٹ پراجیکٹ اورپنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پرپیشرفت کاجائزہ لیا گیا،اجلاس میں دور دراز علاقوں کیلئے واٹر پمپ لگانے کی تجویز کا جائزہ لیاگیا،وزیراعلیٰ کی واٹرفلٹریشن پلانٹ بارے30جون2026کی ڈیڈ لائن دے دی۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی وزیراعلیٰ نےلاہورڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں سٹریٹس کی تعمیرومرمت جلدمکمل کرنےپرزور دیا،وزیراعلیٰ نےبعض پراجیکٹ کی تکمیل بروقت نہ ہونےپرناپسندیدگی کا اظہارِ کیااُنہوں نےہرشہرمیں بیوٹیفکیشن کے122منصوبوں کابھی جائزہ لیا،لاہور ڈویژن میں 51 بیوٹیفکیشن کےمنصوبےمکمل کیےجائیں گے،راولپنڈی 64،فیصل آباد37،ملتان میں بیوٹیفکیشن...
سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صاف پانی کی فراہمی، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو مثالی گاؤں پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر اب تک کی پیشرفت بھی پیش کی گئی۔وزیراعلیٰ نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب، مرمت اور بحالی کے لیے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے 30 جون 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کی۔ اجلاس میں دور دراز علاقوں میں واٹر پمپس لگانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی مریم نواز شریف نے لاہور شہر میں...
مانسہرہ کے علاقے سرن ویلی فیملی پارک کے قریب نالے میں اچانک طغیانی کے باعث درجنوں سیاح پھنس گئے، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریباً 1300 افراد کو کامیابی سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان شدید سیلابی صورتحال کی زد میں، صاف پانی ناپید، وبائی امراض پھیلنے لگے ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی نے بتایا کہ 14 اگست کی تعطیلات کے دوران سرن ویلی فیملی پارک میں سیاحوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔ طغیانی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے بروقت حالات کا جائزہ لیا اور پارک سمیت ملحقہ علاقوں سے بھی سیاحوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ انہوں...
تصویر سوشل میڈیا۔ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، باغ کے برساتی نالے میں سیاحوں کی گاڑی بہہ گئی، مقامی لوگوں نے کار میں سوار چاروں سیاحوں کو بچا لیا۔آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بارش، نالوں اور دریاوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، وادیٔ نیلم میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے اور رتی گلی جھیل کی سڑک سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق اٹھ مقام میں ریلے میں کئی سیاح پھنس گئے جنہیں رسیکیو کر لیا گیا، وادیٔ نیلم اور مچھیارہ نالے میں طغیانی سے پُل، 2 مکانات اور پن چکی کو نقصان پہنچا۔ کھریگام دوسٹ، تہجیاں اور جاگران نالوں میں بھی طغیانی...
گلگت بلتستان میں ایک بار پھر شاہراہِ بابوسر سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تباہی کا منظر بن گئی، جس نے متعدد مقامات پر روڈ مکمل طور پر بند کر دی۔ ترجمان حکومتی فیض اللہ فراق نے اس سنگین صورتِ حال اور جاری امدادی کارروائیوں سے متعلق وضاحت کی کہ سیلابی ریلے نے جہاں سڑک کو نقصان پہنچایا، وہیں اس کے نتیجے میں کچھ مقامی گاڑیاں ملبے میں پھنس گئیں اور ایک بچہ بھی زخمی ہوا۔ متاثرہ علاقوں میں درجنوں مکانات، ایک گرلز اسکول، دو ہوٹل، ایک پولیس چوکی، اور ٹورسٹ پولیس شیلٹر جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ اور فلڈنگ کی وجہ سے تقریباً 7 تا 8 کلومیٹر تک سڑک متاثر ہوئی اور...
مصر کے ساحلی شہرالغردقہ کے جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک غیر معمولی اور چونکا دینے والی سرجری کے دوران مریض کے معدے سے موبائل فون نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق مریض کو شدید پیٹ درد، مسلسل قے اور کمزوری کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا تھا۔ ابتدائی معائنے کے بعد جب ایکسرے اور اسکین کیے گئے، تو ڈاکٹروں کو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ مریض کے معدے میں ایک چھوٹا موبائل فون موجود ہے — جسے اس نے کسی نہ کسی طرح نگل لیا تھا۔ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کریم الشبراوی کے مطابق ماہر سرجنز کی ایک ٹیم نے فوری طور پر سرجری کا فیصلہ کیا۔ کامیاب آپریشن کے بعد موبائل فون کو معدے سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ خوش قسمتی...
مصر کے شہر الغردقہ کے جنرل اسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک نایاب سرجری کے دوران مریض کے معدے سے موبائل فون نکالنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا میں 110 سال پرانی چینی مزدوروں کی بستی ’لاک‘ آج بھی اپنی اصل حالت میں قائم ریڈ سی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مریض شدید پیٹ درد، مسلسل قے اور کمزوری کی شکایت لے کر اسپتال پہنچا تھا۔ ایکسرے اور اسکین کے ذریعے معلوم ہوا کہ مریض کے معدے میں ایک چھوٹا موبائل فون موجود ہے جسے اس نے غلطی سے نگل لیا تھا۔ اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کریم الشبراوی نے کہاکہ ماہر سرجنز کی ٹیم نے فوری طور پر آپریشن کر کے موبائل فون کو...
بھارت کے مقبول ترین یوٹیوبر اور بگ باس کے سابق امیدوار ارمان ملک اور ان کی دو بیویاں پائل ملک اور کرتیکا ملک ایک بڑے قانونی بحران میں گھر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پٹیالہ کورٹ نے تینوں کو دو مختلف کیسز میں 2 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔ درخواست گزار دیویندر راجپوت نے دعویٰ کیا ہے کہ ارمان ملک نے مبینہ طور پر نہ صرف دو بلکہ چار شادیاں کر رکھی ہیں جو ہندو میرج ایکٹ کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس قانون کے مطابق ہندو مرد صرف ایک شادی کر سکتا ہے جب تک کہ پہلی بیوی زندہ ہو۔ ایک الگ درخواست میں ارمان اور ان کی اہلیہ پائل ملک پر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا بھی...
بھارتی سپریم کورٹ نے جمعرات کو جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے پر مرکز سے 8 ہفتوں میں جواب دینے کی ہدایت دی ہے، جبکہ سماعت کے دوران 22 اپریل کے پہلگام دہشتگرد حملے کا حوالہ بھی دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، کانگریسی رہنما چدمبرم یہ درخواست وکیل سوائب قریشی کے ذریعے ایک ماہرِ تعلیم اور سماجی کارکن کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ریاستی حیثیت ایک مقررہ مدت، ترجیحاً 2 ماہ، میں بحال کی جائے۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ طویل یونین ٹیریٹری اسٹیٹس وفاقیت کے بنیادی تصور کے منافی ہے، جبکہ پُرامن انتخابات اور عوامی اجتماعات اس...
لاہور: 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں رینجرز کی جگہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ تقریب کے آغاز پر رینجرز اور پاک فوج کے دستوں نے مزارِ اقبال پر سلامی پیش کی، جبکہ گارڈز کی تبدیلی کی رسمی کارروائی نہایت وقار، ترتیب اور فوجی اعزاز کے ساتھ انجام دی گئی۔ تقریب میں طلبہ، شہریوں، مختلف مکاتب فکر کے افراد اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے نہ صرف قومی پرچم تھامے ہوئے حب الوطنی کا مظاہرہ کیا بلکہ پاک فوج کے دستے کی مہارت پر خراج تحسین...
جیا بچن کے ایک مداح کو سیلفی لینے کے دوران دھکا دینا پر بالی ووڈ اور سیاست کا مشترکہ معاملہ بن گیا۔ کنگنا رناوت بھی میدان میں آگئیں۔ ماضی کی مقبول ترین ہیروئن جیا بچن کا تعلق سماج وادی پارٹی سے ہے اور وہ اپنی پارٹی سے رکن اسمبلی بھی ہیں۔ کنگنا رناوت بھی بالی ووڈ کی مشہور اور بے باک اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ حکمراں جماعت بی جے پی کی رکنِ پارلیمان ہیں۔ سینئر اداکارہ جیا بچن کے سیلفی لینے والے شخص کو دھکا دینے کے واقعے پر سیاسی عداوت اور پیشہ ورانی حسد نے صورت حال کو مزید گھمبیر کردیا۔ بالی ووڈ میں منہ پھٹ کہلائی جانے والی اداکارہ کنگنا رباوت نے جیا بچن کو شدید...
سٹی42: اسلام آباد میں قومی اسمبلی نے انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادقنے موڈریٹ کیا۔اجلاس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، بل کی حمایت میں 125ووٹ آئے جب کہ اس کی مخالفت میں 45 ووٹ آئے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو جے یو آئی رکن عالیہ کامران نے سوال اٹھایا کہ کیا جلدی ہے کہ اس بل کو اچانک منظور کیا جارہا ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نےکہا کہ 2012 والے حالات دوبارہ اس ملک میں ہیں، ایک ماہ میں 4 میجر...
لاہور: صوبہ پنجاب کے سینئر اور تجربہ کار بیوروکریٹ محمد اطہر مسعود نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔ محمد اطہر مسعود اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو، ڈائریکٹر جنرل انسپکشن پبلک پراسیکیوشن، ڈائریکٹر جنرل لیگل ایڈ پبلک پراسیکیوشن اور ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور سمیت متعدد اہم اور کلیدی عہدوں پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ پنجاب آرٹس کونسل کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے محمد اطہر مسعود فنونِ لطیفہ کے فروغ، ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ اور فنکار برادری کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ثقافتی...
پہاڑوں کے دیوانوں کے لیے یہ خبر کسی معرکے سے کم نہیں، کرغیزستان کی ماؤنٹینیرنگ اور اسپورٹ کلائمبنگ فیڈریشن کے صدر ایڈورڈ کوباتوف نے 11 اگست کی صبح دنیا کی دوسری بلند ترین اور سب سے خطرناک چوٹی کے-ٹو (8,611 میٹر) کو بغیر کسی اضافی آکسیجن کے سر کر لیا۔ یہ معرکہ انہوں نے ایک بین الاقوامی مہم کے ساتھ انجام دیا، جہاں ہر قدم پر موت کا سایہ، منفی درجہ حرارت اور تیز آندھیاں مہم جوؤں کا امتحان لے رہی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:معاشرتی سوچ کو چیلنج: حاملہ خاتون نے ’کے ٹو‘ پہاڑ سر کرلیا کے-ٹو پر بغیر آکسیجن کے چڑھائی دنیا کے چند ہی کوہ پیماؤں کو نصیب ہوئی ہے، اور کوباتوف کا یہ کارنامہ اس فہرست...
جنوبی کوریا کی سابق خاتون اول کو گرفتار کر لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز سیول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے سابق جنوبی کوریائی صدر یون سوک یول کی اہلیہ کم کون ہی کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا، جس کے فوری بعد انہیں سیول سدرن ڈیٹینشن سینٹر میں حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی کوریا کی آئینی تاریخ میں پہلی بار سابق صدر اور ان کی اہلیہ دونوں کا بیک وقت زیرحراست ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ سیول کورٹ کے ترجمان کے مطابق، کم کون ہی کے بارے میں “ثبوت ضائع کرنے کا امکان” پایا گیا، جس کی بنیاد پر ان کا گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا۔ چھ تاریخ کو،جرمن آٹوموبائل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)وزیراعظم شہبازشریف نے گوادر میں بجلی اور پانی بحران کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم نے گوادر کیلئے فوری خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کردی، وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کمیٹی بنادی ہے۔(جاری ہے) کمیٹی میں وزیراعلی بلوچستان، وزارت پلاننگ، بحری امور، توانائی کے وزرا اور سیکریٹریز شامل ہیں، کمیٹی مقررہ مدت میں سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی، گوادر کے بجلی اور پانی کے مسائل کا مستقل حل تلاش کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں وزیر خارجہ کی زیر صدارت دوست ممالک کیساتھ تعاون مضبوط بنانے کیلئے مشاورتی اجلاس میں تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، صحت، رابطہ کاری، ثقافت اور زراعت سمیت متعدد شعبوں سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دوست ممالک کیساتھ تعاون مضبوط بنانے کیلئے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دوست ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں باہمی روابط کو مزید گہرا کرنے کے لیے مختلف اقدامات کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اجلاس میں تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، صحت، رابطہ...
خوبرو ہانیہ عامر اداکاری کے علاوہ اپنے شاندار انداز، دلکش مسکراہٹ اور خوبصورتی کے باعث کافی مقبولیت رکھتی ہیں تاہم اس بار وہ اپنی ایک ویڈیو کے باعث تنقد کی زد میں ہیں۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ حال ہی میں ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی کی سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ لگائے موٹر سائیکل پر سفر کرتی دکھائی دیں۔ ویڈیو میں وہ تیز رفتار موٹر سائیکل کی پچھلی نشست پر کھڑی ہو کر رقص اور مختلف کرتب دکھانے لگیں جبکہ ان کے ساتھی بھی بغیر کسی حفاظتی تدابیر کے موٹر سائیکل چلا رہے تھے۔ جس پر لیجنڈری کرکٹر وسیم کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ شنیرا اکرم نے ہانیہ عامر کی اس ویڈیو کو ’غیر ذمے دارانہ‘ قرار دیتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔...
راو لپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا۔علیمہ خان اور نورین نیازی کو تحویل میں لینےکے بعد پولیس دونوں کو لے کر چکری انٹر چینج کی طرف چلی گئی جبکہ پولیس نے عمران خان کی بہنوں کے ساتھ حراست میں لیےگئے پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کو رہا کر دیا۔علیمہ خان اور نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔اس سے پہلے پولیس حکام نے علیمہ خان اورنورین نیازی سے واپس جانے کی درخواست کی...
ذرائع کے مطابق پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب واقع ناکے سے حراست میں لیا، پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا۔ راولپنڈی پولیس بانی کی دونوں بہنوں کو حراست میں لے کر چکری انٹرچینج کی جانب روانہ ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور نورین خان کو تحویل میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب واقع ناکے سے حراست میں لیا، پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا۔ راولپنڈی پولیس علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے کر...
راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر حراست میں لے لیا۔ حراست میں لینے کے بعد پولیس نے دونوں کو چکری انٹرچینج کی جانب لے جانا شروع کیا، جبکہ عمران خان کی بہنوں کے ساتھ حراست میں لیے گئے پی ٹی آئی کے 9 کارکنان کو رہا کردیا گیا۔ علیمہ خان اور نورین نیازی اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر دھرنا دے رہی تھیں۔ اس سے قبل پولیس حکام نے علیمہ خان اور نورین نیازی سے واپس جانے کی درخواست بھی کی تھی۔ حراست میں لیے جانے سے قبل...
علیمہ خان اور نورین نیازی—فائل فوٹو راولپنڈی پولیس نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا۔ پولیس علیمہ خان اور نورین نیازی کو وین میں لے کر چکری انٹرچینج روانہ ہو گئی۔ تاہم پولیس نے حراست میں لیےگئے پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کو رہا کردیا۔علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔ اس موقع پر دھرنے کی وجہ سے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی تھیں۔ علیمہ خان کا کارکنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنابانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا۔ پولیس علیمہ خان اور نورین نیازی کو وین میں لے کر چکری انٹرچینج روانہ ہو گئی۔ علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔ اس موقع پر دھرنے کی وجہ سے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی تھیں۔دھرنے میں سلمان اکرم راجہ، نیاز اللّٰہ نیازی، نعیم پنجوتھا و دیگر وکلاء بھی علیمہ خان کے ساتھ موجود تھے۔ چھاتی کے کینسر سے نمٹنے کیلئے ہر شعبے کو مل کراپنا کردارادا کرنا ہو گا،آصفہ بھٹوزرداری...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2025ء) علیمہ خان اور نورین خان کو گرفتار کر لیا گیا ، پنجاب پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب واقع ناکے سے حراست میں لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے بانی تحریک انصاف کی 2 بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب سے حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا۔ راولپنڈی پولیس علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے کر چکری انٹرچینج کی جانب روانہ ہو گئی۔(جاری ہے) اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کے ہمشیرہ علیمہ خانم نے اڈیالہ کے قریب سلمان اکرم راجا و دیگر وکلا کے...
پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزیردفاع خواجہ آصف کے پرتگال میں بیوروکریٹس کی جانب سے پراپرٹی خریدنے کے بیان کا نوٹس لے لیا۔ پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا جنید اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کے پرتگال میں بیوروکریٹس کی جانب سے پراپرٹی خریدنے کے بیان کا معاملہ زیر بحث آیا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ وزیر دفاع کا یہ بیان انتہائی سنگین معاملہ ہے، کمیٹی نے معاملے پر آئندہ اجلاس میں وزارت داخلہ، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر حکام کو طلب کر لیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکم دیا کہ وزارت داخلہ، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر...

پبلک اکاونٹس کمیٹی نے خواجہ آصف کے بیوروکریٹس کے پرتگال میں پراپرٹی خریدنے کے بیان کا نوٹس لے لیا، ایف بی آر حکام طلب
پبلک اکاونٹس کمیٹی نے خواجہ آصف کے بیوروکریٹس کے پرتگال میں پراپرٹی خریدنے کے بیان کا نوٹس لے لیا، ایف بی آر حکام طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی نے وزیردفاع خواجہ آصف کے پرتگال میں بیوروکریٹس کی جانب سے پراپرٹی خریدنے کے بیان کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی پبلک اکانٹس کمیٹی کا جنید اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔وزیر دفاع خواجہ آصف کے پرتگال میں بیوروکریٹس کی جانب سے پراپرٹی خریدنے کے بیان کا معاملہ زیر بحث آیا، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔پبلک اکاونٹس کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ وزیر دفاع کا یہ بیان انتہائی سنگین معاملہ ہے،...
کراچی: محکمہ نارکوٹکس کنٹرول روہڑی سرکل نے قومی شاہراہ پر دوران تلاشی کار سے لاکھوں روپے مالیت کی 52 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔ کارروائی کے دوران دو ملزمان عبید اللہ ولد محمد خان پٹھان اور محمد پرویز ولد داؤد شاہ پٹھان کو گرفتار کرلیا گیا، محکمہ نارکوٹکس نے منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار نمبر BEV-440 اور منشیات ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ صوبائی وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ اور ڈی جی نارکوٹکس کنٹرول سندھ اورنگزیب پنہور نے چھاپہ مار ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف روہڑی سرکل کی مسلسل کارروائیاں اچھی کارکردگی ہے، سندھ کے تمام سرحدی راستوں پر مزید سخت نگرانی کی جائے، خفیہ...
— فائل فوٹو سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کی بیٹی ہانیہ خان کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کی طالبہ ہیں۔ درخواست گزار ہانیہ خان کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، جس کے سبب وہ سفر نہیں کرسکتیں۔جسٹس سید ارشد علی نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ اس پر تو کوئی تفصیلی فیصلہ ہونا چاہیے، بغیر قانونی چارہ جوئی کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا جاتا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جی بالکل ایسا ہی ہے،...
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اس بار ان کے فلم قلی کے لیے لیے گئے معاوضے نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کےمطابق سپر اسٹار رجنی کانت کی بڑے بجٹ کی نئی فلم قلی 14 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، جس میں رجنی کانت کے ساتھ عامر خان، اوپیندرا، ستھیا راج اور شروتی ہاسن بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ رپورٹس کے مطابق یہ فلم ایک بڑے بجٹ پر بنائی گئی ہے جس کا تخمینہ 350 سے 400 کروڑ بھارتی روپے کے درمیان ہے۔ فلم کی کاسٹ کو دیے گئے معاوضے بھی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ بتایا جارہا...
پاکستان کے نور زمان نے سکواش پلیٹ ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز پاکستان کے نور زمان نے ورلڈ گیمز 2025 کے سکواش ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔چین کے شہر چینگدو میں جاری ورلڈ گیمز میں سکواش پلیٹ ایونٹ کےفائنل میں بیماری کی وجہ سے رنر اپ رہے۔ فائنل میں نور زمان کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے وین نائیکرک سے تھا۔ بخار میں مبتلا نور زمان اپنی پوری توانائی سے شرکت نہ کر سکے اور پہلے دو سیٹ ہارنے کے بعد تیسرے سیٹ میں دستبردار ہو گئے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ ...
دماغی تحقیق کی دنیا میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک ایسا چھوٹا سا ’انسانی دماغ‘ لیبارٹری میں بنایا ہے جو نہ صرف دماغ کے کئی اہم حصوں سے جڑا ہوا ہے بلکہ اس میں ابتدائی خون کی نالیاں اور فعال اعصابی نیٹ ورک بھی موجود ہیں—بالکل ویسے جیسے انسانی جنین کے دماغ میں آغاز میں بنتے ہیں۔ یہ ماڈل سائنسدانوں کو آٹزم، شیزوفرینیا، الزائمر اور دیگر دماغی بیماریوں کو پہلے سے کہیں بہتر انداز میں سمجھنے اور ان کے علاج کی تلاش میں مدد دے سکتا ہے۔ کامیابی کے پیچھے کون ہے؟ اس منصوبے کی قیادت ڈاکٹر اینی کتھوریا نے کی، جو جانز ہاپکنز کے ڈپارٹمنٹ آف بایومیڈیکل...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) موٹروے پولیس نے گھر سے ناراض ہو کر کراچی سے اسلام آباد جانے والے لڑکے کو اطلاع ملنے پر راستے میں ہی اتار لیا اور گھر والوں سے واپس ملوا دیا ۔ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک لڑکا گھر سے ناراض ہو کر بس میں کراچی سے اسلام آباد جا رہا ہے۔ ڈیوٹی آفیسر نے بس روک کر لڑکے کو اپنی حفاظتی تحویل میں لیا اور والد سے رابطہ کیا، جنہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا کل سے لاپتہ ہے۔ بعد ازاں تمام قانونی کارروائی مکمل کر کے لڑکے کو اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ ویڈیو: ہونڈا ایچ آر وی کا نیا ماڈل لانچ کر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 800 نیشنل گارڈ اہلکار تعینات کرتے ہوئے شہر کی میٹروپولیٹن پولیس کا کنٹرول براہِ راست وفاقی حکومت کے تحت لے لیا۔ یہ اقدام مقامی منتخب قیادت کو نظرانداز کرتے ہوئے کیا گیا، جسے امریکی سیاست میں غیر معمولی اور متنازع قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ "جرائم کی لہر" کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے، حالانکہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال سے شہر میں جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔ 2023 میں جرائم میں اضافہ ہوا تھا لیکن 2024 میں 35 فیصد اور 2025 کے پہلے سات ماہ میں مزید 26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈیموکریٹک میئر موریل باؤزر اور...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر لعل کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی اور مالی تنازع کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت تین نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول ڈاکٹر لعل کا کچھ افراد سے رقم کے لین دین کا تنازع چل رہا تھا، جب کہ انہوں نے کراچی اور بلوچستان میں متعدد مقدمات بھی درج کرائے تھے۔ واقعے کے عینی شاہدین کے مطابق قاتلوں نے ڈاکٹر لعل کو نام لے کر پکارا، جس پر وہ خطرہ بھانپتے...
بلوچستان کے ضلع زیارت میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی اور ان کے بیٹے کو اغوا کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع زیارت کے تفریحی مقام زرزری میں نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل باقی اور ان کے بیٹے کو بندوق کی نوک پر اغوا کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر زیارت زکاء اللہ درانی کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب افضل باقی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ زرزری کے خوبصورت مقام پر تفریح کے لیے موجود تھے۔ رپورٹس کے مطابق مسلح افراد نے افضل باقی، ان کے بیٹے، گن مین اور ڈرائیور کو سرکاری گاڑی سمیت اغوا کیا تاہم، کچھ فاصلے پر جا کر اغوا کاروں نے افضل باقی کے اہل خانہ...
عاصمہ بنگش ، جو کہ کوہاٹ سے تعلق رکھتی ہیں، نے حاملہ ہونے کے باوجود ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جس سے نہ صرف عورتوں کی طاقت کو اجاگر کیا بلکہ ایک اہم معاشرتی سوچ کو بھی چیلنج کیا۔ عاصمہ نے33 ہفتوں کی حاملہ ہونے کے باوجود دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑکے ٹو اور 3 ہزار میٹر بلند میرا جانی چوٹی کو سر کیا۔ یہ کمزوری نہیں، قدرت کی طاقت ہے وی نیوز کےمطابق عاصمہ بنگش کا کہنا تھا کہ سب کہتے ہیں کہ حمل میں عورت کمزور ہو جاتی ہے، لیکن میں نے پہاڑوں کو سر کر کے یہ ثابت کیا کہ یہ کمزوری نہیں، یہ قدرت کی طاقت ہے! ان کا یہ کارنامہ صرف ایک جسمانی چیلنج...
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اہم اجلاس، پلاننگ ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈی جی پلاننگ ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اینڈ ہاسنگ فیصل نعیم، ڈی جی اسلام آباد واٹر سردار خان زمری، ڈی جی ریسورس شکیل احمد، ڈی جی سپیشل پراجیکٹس ارشد چوہان اور دیگر سنئیر افسران نے شرکت...
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 ) بھارت میں حزب اختلاف کے ارکین پارلیمنٹ کی حراست پر دہلی پولیس نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی تعداد زیادہ تھی جس کی وجہ سے انہیں حراست میں لیا گیا ہے دہلی پولیس نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت متعدد سیاسی راہنماﺅں کو حراست میں لیا ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ ووٹر لسٹ کے معاملے پر پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک احتجاج کر رہے تھے، اس دوران پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر...
حکومت بلوچستان نے جھالاوان میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے زیر التواء منصوبے کو فعال کرنے اور اس پر فوری کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں منصوبے کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر پر وزیراعلیٰ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ازسرنو پی سی ون تشکیل دے کر منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ فیصلہ کیا گیا کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا کر منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری محکمہ مواصلات کے سپرد کی جائے گی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جھالاوان...
الیکشن کمیشن اور بی جے پی پر سنگین الزامات، دہلی پولیس نے راہول گاندھی کو گرفتار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنماؤں راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی ودھرا سمیت شیو سینا (یوبی ٹی) کے رہنما سنجے راوت کو حراست میں لے لیا۔ یہ گرفتاریاں اپوزیشن جماعتوں کے الیکشن کمیشن اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مبینہ ملی بھگت کے خلاف مظاہرے کے دوران ہوئیں۔ راہول گاندھی نے گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’یہ لڑائی سیاسی نہیں، یہ آئین بچانے کی لڑائی ہے۔ یہ ’ایک شخص، ایک ووٹ‘ کے اصول کے لیے ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا، ’حقیقت...
نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست 2025ء ) بھارت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا، اس حوالے سے راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار سچ کی آواز دبانے کی کوشش کررہی ہے، ہماری لڑائی جمہوریت اور ون مین ون ووٹ کی لڑائی ہے، ہمیں شفاف ووٹر لسٹیں چاہئیں، دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنماء نے پچھلے انتخابات میں نریندر مودی کی جیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی الیکشن کمیشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ مل کر عام انتخابات میں ووٹ...
راشد منہاس روڈ پر ٹمپر کے نیچے کچل کر بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے 7 ڈمپرز کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 ، 14 سمیت دیگر بلاکوں میں ہوٹلز اور پارکوں میں چھاپے مار کر متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے پیر کی الصبح فیڈرل بی ایریا بلاک 16 ، 14 سمیت دیگر بلاکوں میں ہوٹلز اور پارکوں میں چھاپے مار کر متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے کر گبول ٹاؤن، یوسف پلازہ، نیوکراچی انڈسٹریل ایریا اور یوسف پلازہ تھانے منتقل کر دیا۔ حراست میں لیے جانے والوں کے والدین، رشتے دار اور...
تامل فلم پشپا کیلئے مشہور جنوبی بھارتی سپر اسٹار الو ارجن ایک بار پھر تنازع کا شکار ہو گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق الو ارجن ممبئی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار کے ساتھ اُلجھ پڑے جس کے بعد انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ الو ارجن جب ممبئی سے سفر کے لیے ایئرپورٹ پہنچے تو انہوں نے ماسک پہن رکھا تھا۔ تاہم سیکیورٹی اہلکار نے ان سے کہا کہ ماسک ہٹائیں، جس پر اداکار اور اہلکار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ الو ارجن ماسک نہ ہٹانے کیلئے سیکیورٹی اہلکار کے ساتھ بحث کر رہے ہیں اور بعد میں ان کے اسسٹنٹ کی مداخلت پر...
ورلڈ گیمز اسنوکر میں پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ کے دوران محمد آصف نے گروپ کے پہلے میچ میں چین کے زیالونگ لیانگ کو شکست دی۔جس کے بعد چین کے لیانگ زیالونگ گروپ بی میں اپنا دوسرا میچ بھی ہار گئے۔ چینی پلیئر کو صبح محمد آصف نے شکست دی جبکہ شام کو جرمنی کے ایلیکذنڈر وداو نے ہرایا۔لیانگ زیالونگ گروپ کے دونوں میچز ہارنے کے بعد کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے جبکہ گروپ بی سے محمد آصف اور جرمنی کے وداو نے ٹاپ 8 میں جگہ بنا لی ہے۔گروپ میں محمد آصف اپنا آخری میچ آج ایلکزینڈر وداو سے کھیلیں گے۔واضح رہے کہ 3،3 پلیئرز کے ہر گروپ سے 2،2...
کراچی: سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے سے ملزمان اسلحے کے زور پر پولیس اہلکار سے سرکاری ایس ایم جی اور سیکیورٹی گارڈ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکار سائٹ سپرہائی وے میں ایک فیکٹری پر دیگر سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ تعینات تھا جہاں کار سوار ملزمان نے پتا پوچھنے کے بہانے اہلکار کو قریب بلایا۔ حکام نے بتایا کہ اسلحے کے زور پر اہلکار سے ان کا سرکاری اسلحہ چھینا اور فرار ہوگئے اور ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ سے موبائل فون بھی چھین لیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔
زیارت میں نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کو بیٹے سمیت اغوا کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز زیارت (آئی پی ایس )بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل درانی کو بیٹے سمیت اغوا کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکا اللہ درانی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل اپنے بیٹے منتصر باللہ کے ساتھ زیارت کے سیاحتی مقام زیزری گئے تھے جہاں علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں بیٹے سمیت اغوا کرلیا۔انہوں نے بتایاکہ مسلح افراد نے گن مین اور ڈرائیور کو چھوڑدیا۔ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنرکی سرکاری گاڑی نذر آتش کردی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے...
سٹی 42: مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل باقی کو گن مینوں سمیت یرغمال بنایا پھر اغوا کرلیا لیویز ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اے سی زیارت کے ڈرائیور اور گن مینوں کو بحفاظت چھوڑ دیا جبکہ اے سی افضل باقی کو سیاحتی مقام زیزری سے جوان بیٹے سمیت اغواء کرلیا،مسلح افراد نے اے سی زیارت کے گاڑی کو نذر آتش کردیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ زیارت کے سیاحتی مقام پر پیش آیا جہاں اے سی افضل باقی اہلخانہ کے ہمراہ موجود تھے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے...
ساحر لودھی نے اک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ زندگی کے بارے میں کھل کر باتیں کیں۔ایک سوال کے جواب میں ساحر لودھی نے کہا کہ عمر شریف اور ڈاکٹر عامر لیاقت کی قبر پر ہر جمعرات جاتا ہوں، عامر لیاقت میرے دوست اور بھائی تھے، عامر لیاقت سے آخری ملاقات تکلیف دہ تھی، وہ ڈپریشن میں تھے۔ان کا کہنا تھاکہ ہم لوگوں کو بارے میں رائے قائم کرنے میں جلدی کرتے ہیں، ہر آدمی نے ان پر تنقید کی، فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیجیے، انہوں نے فضائی سفر چھوڑ دیا تھا وہ گاڑی میں اسلام آباد جایا کرتے تھے۔انہوں نے لیجنڈری اداکاروں کے ساتھ ملاقات کی ماضی کی یادیں تازہ کیں اور کہا...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر کمپنی کی ایچ آر منیجر کا ریپ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کو پیرودہائی پولیس نے گرفتار کیا جس کے ساتھی دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اس مقصد کیلئے پولیس نے کئی مقامات پرط چھاپے مارے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان متبصر حسین اور شایان بخاری کی جانب سے ملک رضا کی سرپرستی میں نجی کمپنی کی ایچ آر منیجر کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس...
غزہ () غزہ کی پٹی کے میڈیا آفس نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ 83 ٹرک امداد لے کر 8 اگست کو غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔ اسرائیل کی جانب سے دانستہ طور پر افراتفری پھیلانے کی وجہ سے زیادہ تر امداد لوٹ لی گئی۔ گزشتہ 13 دنوں میں صرف 1 ہزار 115 امدادی ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے ہیں۔ خطے کے 2.4 ملین لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روزانہ کم از کم 600 ٹرکوں کی ضرورت ہے، ابھی تک مطلوبہ امداد کا صرف 14 فیصد ہی پہنچایا جا سکا ہے۔ بیان میں اسرائیل پر ٹرکوں کو روکنے، سرحدی گزرگاہوں کو بند کرنے اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں...
فوٹو: اسکرین گریب کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے میں بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازا میں درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل خطہ کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔ ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔مدعی مقدمہ کے مطابق حادثے میں بھتیجی اور بھتیجا جاں بحق جبکہ بھائی زخمی ہوا۔دوسری جانب ٹریفک حادثے کے بعد ڈمپرز جلانے کے معاملے پر پولیس اور ڈمپرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔آل پاکستان ڈمپر ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد مین سپر ہائی وے کی سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی مشنز میں ویزا اجرا کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار نے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں 2024ء کے دوران پاکستان کے غیر ملکی مشنز میں ویزا عمل سے متعلق متعارف کروائی گئی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ہدایت کی کہ ویزا کے طریقہ کار کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جائے، کارکردگی میں بہتری لائی جائے اور ویزا کے اجرا کے عمل کو تیز تر کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بالخصوص بیرون...
تحقیق کے مطابق سستی پرفیومز، کاسمیٹکس اور گھریلو مصنوعات میں عام استعمال ہونیوالا کیمیکل مسک ایمبریٹ (Musk Ambrette) لڑکیوں میں جلد بلوغت کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ کیمیکل دماغ کے اس حصے کو متاثر کرتا ہے، جو بلوغت کے عمل کو شروع کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سائنسدانوں نے امریکا میں کم سن بچوں کے بالغ ہونے کی وجہ کا سراغ لگا لیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق بعض لڑکیاں 8 اور بعض لڑکے 9 سال کی عمر میں بالغ ہونے لگے ہیں۔ تحقیق کے مطابق سستی پرفیومز، کاسمیٹکس اور گھریلو مصنوعات میں عام استعمال ہونے والا کیمیکل مسک ایمبریٹ (Musk Ambrette) لڑکیوں میں جلد بلوغت کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ کیمیکل دماغ کے اس حصے کو متاثر کرتا ہے،...
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جس کے بعد اب انہیں 11 اگست بروز پیر کو سنایا جائے گا۔ واضح رہے مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 11 اگست کو سنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جس کے بعد اب انہیں 11 اگست بروز پیر...
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ انسداد دہشت گردی کی تربیتی مشقوں کا فخرآباد بیس، تاجکستان میں انعقاد، دوستی 2 کے عنوان سے مشقوں میں پاک فوج کی لائٹ کمانڈو بٹالین، کی 2 ٹیموں نے حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ انسداد دہشت گردی سے متعلق تربیتی مشقیں "دوستی" کے عنوان سے 4 سے 9 اگست تک فخرآباد بیس، تاجکستان میں منعقد ہوئیں۔ اس مشق میں لاک فوج کی لائٹ کمانڈو بٹالین کی 2 ٹیموں اور تاجکستان اسپیشل فورسز کی 4 ٹیموں نے حصہ لیا۔ مشقوں میں تمام تربیتی اور فوجی سفارت کاری کے مقاصد کامیابی سے حاصل کئے گئے۔ مشقوں کے اختتام پر ایک پروقار تقریب منعقد پذیر ہوئی، جس میں پاکستان کے...
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم کو مقررہ 50 اوورز میں 280 رنز تک محدود کیا۔ یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی سب سے آگے، کرکٹ تاریخ کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لیوس، کپتان شائی ہوپ اور روسٹن چیس نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔ پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 51 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ نے 55 رنز دے کر 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ شاہین شاہ آفریدی نے...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی مشنز میں ویزا اجرا کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار نے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں 2024ء کے دوران پاکستان کے غیر ملکی مشنز میں ویزا عمل سے متعلق متعارف کروائی گئی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ہدایت کی کہ ویزا کے طریقہ کار کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جائے، کارکردگی میں بہتری لائی جائے اور ویزا کے اجرا کے عمل کو تیز تر کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بالخصوص بیرون ملک...
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد پی ٹی ائی کے نااہل رکن پنجاب اسمبلی چیئرمین کمیٹی کے عہدے پر برقرار نہیں رہے ہیں، پنجاب اسمبلی قوانین کے تحت عہدہ چھوڑنے پر 3 روز میں سرکاری گاڑی واپس کرنا لازم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے نااہل ارکان سے سرکاری گاڑیاں اور کمیٹی چیئرمین کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔ سابق اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اور سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی سے سرکاری گاڑی واپس لینے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کی جانب سے ملک احمد خان بھچر اور جنید افضل ساہی کو 3 روز میں سرکاری گاڑیاں واپس دینے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ جنید افضل ساہی کا سابق چیئرمین...
سینئر وزیر شرجیل میمن نے وزیرِ اعلیٰ سندھ اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ان کھلاڑیوں کو انعامات دینے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ان کے شایانِ شان انعامات کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کپ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کرنے والی لیاری کراچی کی فٹ بال ٹیم پارلیمانی سیکریٹری و ایم پی اے لیاری شازیہ کریم سنگھار کے ہمراہ سندھ اسمبلی پہنچی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، سابق اسپیکر آغا سراج درانی اور اپوزیشن رہنما صابر راجپوت نے فلور آف دی ہاؤس پر کھڑے ہو کر ٹیم کو شاندار الفاظ میں خوش آمدید کہا۔ ارکانِ اسمبلی نے ان نوجوان کھلاڑیوں کو ’قومی ہیروز‘ قرار دیتے...
مصنوعی ذہانت کی دنیا میں اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی نے ایلون مسک کی کمپنی xAI کے ماڈل ’گروک 4‘ کو شکست دے کر شطرنج ٹورنامنٹ جیت لیا۔ یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5 پیش کردیا، سب سے جدید اے آئی ماڈل مفت دستیاب یہ مقابلہ روزمرہ کے استعمال کے لیے تیار کردہ بڑے لینگوئج ماڈلز کے درمیان منعقد ہوا جن کا بنیادی مقصد انسانوں کے ساتھ گفتگو، مسئلہ حل کرنے، کوڈنگ اور دیگر ذہنی کاموں میں مہارت حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اوپن اے آئی کے جدید ترین ماڈل o3 نے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں xAI کے گروک...

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، علامہ اقبال کی 150 ویں سالگرہ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں علامہ اقبال کی 150 ویں سالگرہ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سال 2027ء میں عظیم مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی 150 ویں سالگرہ بھرپور طریقے سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر منائی جائے گی،اس موقع پر مختلف پروگرامز، عالمی کانفرنسیں، سیمینارز اور ثقافتی و علمی تقریبات منعقد ہوں گی جن میں اقبال کی فکر، فلسفہ اور شاعری کو بھرپور انداز...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اگست ۔2025 )تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، عمر ایوب سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا ذرائع کے مطابق زرتاج گل کا بطور پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی خالی رہ گیا ہے، پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا.(جاری ہے) ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ممبران کی نااہلی کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کر دیا ہے، نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے اپوزیشن اور اسپیکر کے درمیان مشاورت کا عمل شروع ہو گا منتخب ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نئے اپوزیشن...
عمر ایوب اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ ،چیمبر بھی خالی کروا لیا گیا ،، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں بڑا دھچکا لگ گیا، جہاں تین اہم عہدے پارٹی سے واپس لے لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں عمر ایوب اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کردیے گئے ہیں، اسی طرح زرتاج گل کا پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی خالی ہوگیا ہے۔ CamScanner 08-08-2025 12.38 علاوہ ازیں پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی قواعد کے مطابق ارکان کی نااہلیت...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم نے ٹرینیڈاڈ میں ڈیرے ڈال لئے، برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا، بولرز اور بیٹرز نے نیٹ سیشن میں دیئے گئے مخصوص ٹارگٹس کو کامیابی سے مکمل کیا۔کپتان قومی ٹیم محمد رضوان کا کہنا ہے پریکٹس کافی اچھی رہی، سیریز کے لیے بھر پور تیاری کی ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ فخر زمان کے ٹیم میں نہ ہونے سے نقصان ہوا لیکن نوجوان کھلاڑیوں کے پاس کارکردگی دکھانے کا...
نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا بیوروکریٹس کے غیرقانونی اثاثہ جات، منی لانڈرنگ اور کرپشن پر چشم کشا حقائق قوم کے سامنے رکھے ہیں، اِن تمام معلومات و حقائق کی آئین، قانون اور قومی مفادات کے تناظر میں تحقیقات اور اقدامات کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے منصورہ لاہور میں جمعیت طلبہ عربیہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا بیوروکریٹس کے غیر قانونی اثاثہ جات، منی لانڈرنگ اور کرپشن پر چشم کشا حقائق قوم کے سامنے رکھے ہیں، پوری قوم میں طویل مدت سے نوکر شاہی کے بارے میں یہی تاثر گہرا ہے، لیکن وفاقی حکومت کے ذمہ دار...
سینیئر اداکارہ ماہرہ خان نے ایک عام سے بازار میں ساڑھی خریدنے کے لیے بھاؤ تاؤ کیا اور ریڑھی والے مفت میں امرود مانگ کر کھایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اداکارہ ماہرہ خان جہاں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرچکی ہیں وہیں وہ اپنی سادگی کی وجہ سے مداحوں کو حیران کردیتی ہیں۔ جس کا ایک مظاہرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں اداکارہ کو کراچی کے مقامی بازار میں بغیر کسی پروٹوکول کے بالکل عام خواتین کی طرح خریداری کررہی ہیں۔ اداکارہ ماہرہ خان کو ویڈیو میں ساڑھی خریدتے ہوئے دکانداروں سے ایک عام خاتون کی طرح بھاؤ تاؤ کرتے دیکھ کر مداح حیران رہ...
سٹی42: پاکستانی کرکٹر حیدر علی کو انگلینڈ میں مانچسٹر پولیس نے حراست میں لے لیا۔برٹش میڈیا کے مطابق حیدر علی کے خلاف کسی لڑکی نے شکایت درج کروائی ہے۔پاکستانی بیٹر حیدر علی کے خلاف گریٹر مانچسٹر پولیس مجرمانہ تحقیقات کررہی ہے، پی سی بی نے انہیں معطل کردیا ہے۔ ان کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ مزید کارروائی بھی کرے گا۔ یہ کیس مبینہ طور پر پاکستان شاہینز کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آنے والے واقعے سے متعلق ہے، حالانکہ پولیس یا پی سی بی کی جانب سے اس بارے میں کوئی خاص تفصیلات منظر عام پر نہیں لائی گئیں۔ جعل سازی میں ملوث لاکھوں واٹس ایپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ حیدر علی کو...
پاکستان کے بیٹر حیدر علی کو انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ گریٹر مانچسٹر پولیس حیدر علی کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کر رہی ہے، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں فوری طور پر معطل کر دیا ۔ انگلش میڈیا رپورٹس کے مطابق، حیدر علی کے خلاف ایک خاتون نے شکایت درج کروائی ہے، جس کا تعلق مبینہ طور پرپاکستان شاہینز کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آنے والے واقعے سے جوڑا جا رہا ہے۔ تاہم، نہ ہی پولیس اور نہ ہی پی سی بی کی جانب سے اس واقعے کی مزید تفصیلات فی الحال جاری کی گئی ہیں۔ پی سی بی نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ...
بھارت میں کھیلوں کو سیاست کی نذر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ پیش رفت میں ایشیا ہاکی کپ سے پاکستان کو باہر کر دیا گیا اور اس کی جگہ بنگلہ دیش کو شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ بھارتی ریاست بہار کے شہر راجگیر میں 29 اگست سے 7 ستمبر تک منعقد ہونا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ایشین ہاکی فیڈریشن کو ایک خط کے ذریعے موجودہ جنگی حالات کے پیش نظر ٹیم کو بھارت بھیجنے سے متعلق سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا تھا۔ پی ایچ ایف نے واضح کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی شرکت حکومت کی اجازت اور سیکیورٹی وفد کی رپورٹ سے مشروط ہے، جس نے بھارت جا کر سیکیورٹی انتظامات کا...
وفاقی حکومت نے ملک کے 24 بڑے سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا، جس پر تین مراحل میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں ایک سال کے اندر 10 سرکاری اداروںکی نجکاری کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں ایک سے تین سال کے دوران 13 اداروں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں ایک ادارے کی نجکاری تین سے پانچ سال میں مکمل کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں کن اداروں کی نجکاری ہوگی؟ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) روز ویلٹ ہوٹل زرعی ترقیاتی بینک آئیسکو سمیت 3 ڈسکوز...

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ،ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی اور مسائل کے حل کے لئے اقدامات بارے جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے مسائل سے نمٹنے کے لئے صوبوں کے تعاون سے موثر حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے قومی سطح کی پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آبادی کے بڑھنے کی سالانہ شرح 2.55...
پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کے پاکستان کے خلاف کئے گئے آپریشن سندور میں اسرائیلی ہتھیار استعمال ہوئے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ اعتراف بھارتی صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کو ہتھیار فراہم کئے اور جنگ میں بھارت کو براک 8 اور ہارپی ڈرونز دیئے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہاکہ میری بھارت آنے کی خواہش ہے جبکہ اسرائیل کو مزید بھارتی ورکرز کی ضرورت ہے۔ ادھر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے چند سالوں میں اسرائیل سے 2.9ارب ڈالے کے ہتھیار خریدے ہیں اور اسرائیل سے ڈرونز ، میزائل ، ریڈارز اور دیگر ہتھیار...
کراچی: سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیسٹ ٹیم کی گرتی ہوئی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بڑی وجوہات ناقص سلیکشن فیصلے اور کمزور ڈومیسٹک نظام کو قرار دیا ہے۔ مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو بغیر مناسب تجربے کے قومی ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔ آفریدی نے کہا کہ سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو بہت جلد قومی ٹیم میں شامل کر لیا جاتا ہے، بعض اوقات صرف پی ایس ایل میں ایک یا دو اچھی اننگز کے بعد انہیں منتخب کر لیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اتنا...
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مستونگ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ حملہ پاکستان کے امن اور استحکام پر حملہ ہے، دشمن کے عزائم ناکام ہوں گے، ہمارے جوانوں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی، دشمن کو ہر محاذ پر جواب دیں گے، میجر رضوان طاہر اور ان کے ساتھیوں نے مادرِ وطن پر جان نچھاور کی۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پوری قوم شہداء کی مقروض ہے، دہشتگردی کے ہر واقعہ کا حساب لیا جائے گا، قاتلوں کو انجام تک پہنچائیں گے، قوم اپنے شہداء کے ساتھ کھڑی ہے، ان کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن حکام نے کراچی میں ایک اہم کارروائی کے دوران اغوا اور قتل جیسے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم انیق خان کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنادی۔ یہ بھی پڑھیں: ملزم انیق خان، جو آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کا رہائشی ہے، قطر فرار ہونے کی کوشش میں کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پکڑا گیا۔ ملزم آزاد کشمیر پولیس کو ایک حالیہ مقدمے میں مطلوب تھا، جس میں اس پر قتل اوراغوا کی دفعات کے تحت سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کا نام پہلے سے اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، جس کی بنیاد پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ گرفتاری کے بعد...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر گڑھ میں گونگی بہری لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔مظفرگڑھ میں بہری اور گونگی لڑکی کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔(جاری ہے) حنا پرویز بٹ نے کہا کہ معذور لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا انسان نہیں، درندہ ہے۔ ایسے مجرموں کو مثالی سزائیں دلوا کر نشان عبرت بنانا ہوگا۔ پولیس نے دفعہ 376 (iii) کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ پر...