چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے کزن کی نماز جنازہ ادا
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
سٹی 42: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے کزن مخدوم سید احسان قادر گیلانی کی نمازِ جنازہ مرکزی عید گاہ بستی لاڑ میں ادا کردی گئی
سیدبلال گیلانی،موسی گیلانی ،فیاض گیلانی،ریاض گیلانی ودیگر سیاسی وسماجی شخصیات تھیں ، مرکزی عید گاہ میں نماز جنازہ، ہزاروں افراد نے شرکت کی
مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا کی گئی ، مخدوم سید احسان قادر کی نمازجنازہ انکے بھائی اعجاز قادر نے پڑھائی
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پی آئی اے کے سینئر ترین ڈاکٹر قادر شاہ جی ایم میڈیکل سروسز تعینات
سٹی42: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے سینئر ترین ڈاکٹر قادر شاہ کو جنرل منیجر (جی ایم) میڈیکل سروسز تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل انہیں عبوری بنیادوں پر اس عہدے کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ڈاکٹر قادر شاہ کو اب جی ایم میڈیکل سروسز کا آفیشیٹنگ چارج دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تعیناتی سنیارٹی کی بنیاد پر کی گئی ہے، کیونکہ ڈاکٹر قادر شاہ ادارے کے سینئر ترین میڈیکل آفیسرز میں شمار ہوتے ہیں۔
گھروں اورگلیوں سے موٹر سائیکلیں و دیگر سامان چوری کرنیوالا 2 رکنی گروہ گرفتار
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک متنازع فیصلے کے تحت پی آئی اے کارگو کے ایک ملازم طارق حسین کو جی ایم میڈیکل سروسز تعینات کر دیا گیا تھا، جس پر اندرونی سطح پر اعتراضات بھی سامنے آئے تھے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے اب سنیارٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے تاکہ ادارے میں میرٹ اور پیشہ ورانہ نظم و ضبط کو فروغ دیا جا سکے۔