چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے کزن انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
سٹی 42ـ بستی ملوک میں روحانیت، شرافت اور خدمتِ خلق کی پہچان،چئیرمین سینٹ سیدیوسف رضاگیلانی کے کزن مخدوم سید احسان قادر گیلانی انتقال کرگئے
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے کزن مخدوم سید احسان قادر گیلانی انتقال کرگئے، ان کی نمازِ جنازہ مرکزی عید گاہ بستی لاڑ چھے بجے ادا کی جائے گی نماز جنازہ میں چئیرمین سینیٹ سیدیوسف رضاگیلانی کی آمد متوقع ہے۔
سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں سمیت دیگر نے اظہار افسوس کیا ہے
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس؛کالجز ،ہسپتالوں اور عدالتوں کی سولرائزیشن کے فنڈز منظور
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سابق وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود انتقال کرگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز) سابق وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کا اسلام آباد میں انتقال ہو گیا ہے، صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، سیاسی و سماجی رہنماوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ڈاکٹر وقار مسعود وفاقی سیکرٹری خزانہ کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے اور انہیں ملکی تاریخ کا سب سے طویل عرصہ تک ذمہ داریاں نبھانے والا سیکرٹری خزانہ قرار دیا جاتا ہے۔ ممتاز ماہر اقتصادیات ڈاکٹر وقار مسعود خان حافظ قران بھی تھے , انہوں نے سودکے خاتمے کے موضوع پر دو کتابیں بھی تصنیف کیں۔ وفاقی حکومت میں کئی باوقار عہدوں پر فائز رہنے کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کے خصوصی سیکرٹری، سیکرٹری مالیات ڈویژن، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن، سیکرٹری پیٹرولیم و قدرتی وسائل اور سیکرٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے پاکستان کے مرکزی بینک، نیشنل بینک آف پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک سمیت کئی مقامی اور بین الاقوامی مالی اور بینکنگ اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خدمات انجام دیں، اور انہوں نے آئی ایم ایف، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں پاکستان کی نمائندگی کی۔