زرداری کا رومانیہ کے سابق صدر کے انتقال پر اظہار افسوس، مستونگ میں شہید میجر رضوان، جوانوں کو خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے رومانیہ کے سابق صدر آئن ایلیسکو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان میں صدر مملکت نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے رومانیہ کی قیادت، عوام اور مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر زرداری نے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی۔ میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے شہداء کے لیے بلندی درجات کی دعا اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
صدر مملکت چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
صدر آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے چین میں چنگدو، شنگھائی، اُرومچی اور کاشغر کے دورے کیے، دورے کے دوران صدر نے صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
بیان کے مطابق پاک۔چین تعلقات، سی پیک اور مستقبل کی راہداریوں پر تبادلہ خیال ہوا، ملاقاتوں میں علاقائی امن، ترقی اور تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔
بیان میں کہا گیا کہ صدر کے دورے میں کئی ایم او یوز پر دستخط ہوئے، صدر زرداری کا دورہ پاک۔چین اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کی تجدید ہے