اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب  ڈالرتک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2025 سے جولائی 2026 کے دوران برآمدات میں 17 فیصد اضافہ خوش آئند اور ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔ انہوں نے صرف ایک ماہ میں برآمدات میں 9 فیصد اضافے کو بھی نہایت تسلی بخش قرار دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہی وجہ ہے کہ معاشی اشاریے حکومت کی بہترین پالیسیوں کے باعث درست سمت میں گامزن ہیں۔ انہوں نے حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں “قابل تحسین” قرار دیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نہ صرف برآمدات میں اضافے بلکہ سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لیے بھی بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیس لیس کسٹم اسیسمنٹ سسٹم کے نفاذ سے پورٹ آپریشنز میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔
مزید برآں، وزیراعظم نے جی ڈی پی کے مقابلے میں ٹیکس کلیکشن کے تناسب میں اضافے کو اطمینان بخش قرار دیا اور کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ملکی معیشت میں استحکام کی مظہر ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں ترسیلات زر کی مد میں پاکستان کو 34.

9 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے، جو کہ مالی سال 2023-24 کے مقابلے میں28.8 فیصد زائدہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے مزید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ ملکی معیشت میں اپنا کردار بہتر طور پر ادا کر سکیں۔

وزیراعظم نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی حالیہ کارکردگی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ 100 انڈیکس کا 145000 کی حد عبور کرنا ایک تاریخی سنگِ میل ہے، جو ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی توجہ ایک مضبوط، برآمدات پر مبنی اور پائیدار معیشت کی تشکیل پر مرکوز ہے، جس کے ثمرات جلد عام عوام تک بھی پہنچیں گے۔

 

 

Post Views: 2

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ملکی معیشت برا مدات حکومت کی کہا کہ

پڑھیں:

کراچی کے بعد نیویارک نے بھی نوجوان میئر چنا، کراچی کی تبدیلی نیویارک تک پہنچ گئی ہے: مراد علی شاہ

اسکرین گریب 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیویارک نے نیا نوجوان میئر چنا ہے، کراچی نے بھی نوجوان میئر چنا، کراچی کی تبدیلی نیویارک تک پہنچ گئی ہے۔

مراد علی شاہ نے فیوچر سمٹ سے خطاب کے دوران کہا کہ سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشب کو فروغ دے رہی ہے، کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، رابطوں میں اضافے سے ہی ترقی کی راہیں کھلتی ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری اس سال سے پہلے مکمل ہو جائے گی۔

حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت میں نجی شعبے کا کردار نہایت اہم ہے

 وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت میں نجی شعبے کا کردار نہایت اہم ہے اور پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پیداوار پر مبنی معاشی ترقی ہی پائیدار ترقی کا واحد راستہ ہے، پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کارپوریٹ منافع میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے، حکومت عالمی سفارتی کامیابیوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک مضبوط ایکو سسٹم فراہم کرتی رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • شاہین چوک انڈر پاس منصوبہ،چیئرمین سی ڈی اے کا تعمیراتی کاموں پر اظہار اطمینان
  • حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر خزانہ
  • بنگلادیش کا پنجاب حکومت کے ماحولیاتی تجربات سے سیکھنے کی خواہش کا اظہار
  • کراچی کے بعد نیویارک نے بھی نوجوان میئر چنا، کراچی کی تبدیلی نیویارک تک پہنچ گئی ہے: مراد علی شاہ
  • گوگل کا پاکستان کو ایکسپورٹ ہب کی شکل دینے کی خواہش کا اظہار، وزیر خزانہ
  • نیویارک کے صرف ساڑھے 9 فٹ چوڑے گھر کی حیران کن قیمت سامنے آگئی
  • امریکی ہائر ایکٹ بھارتی معیشت کو تباہ کردے گا،کانگریس
  • اگر امریکہ میں ہائر ایکٹ حقیقت بن گیا تو یہ ہندوستانی معیشت کو آگ لگا دیگا، کانگریس
  • ڈیپ فیک رومانس، خاتون ساڑھے 3 لاکھ 50 ڈالرز سے محروم
  • امریكی انخلاء كیبعد ہی ملک كو ہتھیاروں سے پاک کیا جا سکتا ہے، عراقی وزیراعظم