2025-10-05@02:05:28 GMT
تلاش کی گنتی: 24
«ازالہ کریں گے»:

ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل میں آج مد مقابل ہونگے، گرین شرٹس فتح کیلئے پُرعزم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ٹی20 ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائےگا، قومی ٹیم نے میچ کی تیاری کے لئے بھرپور پریکٹس کی۔کپتان سلمان علی آغا پر امید ہیں کہ فائنل میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھائی گی، ایشیا کپ جیتنے آئے تھے، جیت کر جائیں گے۔ایشیا کپ کے فائنل میں پہلی بار پاکستان اور بھارت مد مقابل ہوں گے، 14 ستمبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے میچ سے قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو ہینڈ شیک نہ کرکے کرکٹ کی برسوں پرانی روایت کو توڑا۔ یہی وجہ تھی کہ دوسرے میچ میں معمول سے زیادہ گرما گرمی دیکھی گئی، پاکستان بھارت سے 2 میچز تو ہار گیا لیکن اس نے اب تک ایشیا کی ہر...
پاکستان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی۔بھارت پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ چکا ہے۔ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت اتوار کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔1984 سے اب تک ایشیا کپ کے 16 ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں اور کبھی بھی پاکستان اور بھارت ایک ساتھ فائنل میں نہیں پہنچے تھے۔تاہم شائقین کرکٹ 28 ستمبر کو پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کو کھیلتا دیکھیں گے۔واضح رہے کہ بھارت سب سے زیادہ...
کراچی: شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے ساڑھے آٹھ نمبر کے قریب فائرنگ سے 2 سگے بھائی زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ اورنگی ٹاؤن پولیس کے مطابق زخمی بھائیوں کی شناخت 41 سالہ آصف اور 43 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی ہے۔ جبکہ واقعہ زاتی جھگڑے میں کی گئی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے معاوضے دگنے کر دیئے ہیں، نقصانات کا سو فیصد ازالہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو شدید متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ان بارشوں اور حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے جبکہ 664 گھروں کو مکمل اور 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، مزید برآں 511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔...
لاہور: گڑھی شاہو پولیس نے بچیوں کو ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق رکشہ ڈرائیور 8 سالہ حرا اور 7 سالہ آیت کے ساتھ محلے میں نازیبا حرکات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ملزم فرخ شہزاد روزانہ گلی میں آکر بچیوں کو گندے اشارے کرتا اور اپنے پاس بلاتا تھا، ملزم نے 8 سالہ حرا کا ہاتھ پکڑ کر رکشے میں بٹھانے کی کوشش کی جس پر بچیوں نے شور مچا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محلے داروں نے رکشہ ڈرائیور کو نازیبا حرکات کرتے دیکھ کر فوراً قابو میں کرلیا اور 15 پر فون کرکے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس بروقت موقع پر پہنچ گئی۔ ملزم کے...
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جانی نقصان کا ازالہ ممکن نہیں، مالی نقصانات کا ازالہ کریں گے۔یہ بات انہوں نے بونیر میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں راستے بحال کرنا ترجیح ہے، ایوی ایشن سے اضافی ہیلی کاپٹرز مانگے ہیں۔ علی امین گنڈاپور کا کل کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گاوزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے بارش و سیلاب سے صوبے میں جانی نقصان پر کل سوگ منانے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فون آیا تھا،...
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ کی طرف سے قدرتی آفت ہے اور ان شا اللہ ہمارا فوکس ریسکیو آپریشن پر ہے، ریسکیو آپریشن شروع ہے اور کافی راستہ کلیئر ہو گیا ہے، ہم نے ہیلی مانگے ہوئے ہیں اور کام بھی کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے نقصانات کا 100 فیصد ازالہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ قدرتی آفت سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے رابطہ کرکے ہر قسم کے تعاون کی...
نیٹ فلکس کی مشہور سپرنیچرل ہارر کامیڈی سیریز "ویڈنزڈے” کا دوسرا سیزن کہانی کو مکمل کرنے اور سنسنی مچانے کیلئے 6 اگست کو ریلیز کیا جارہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 جولائی 2025 کو ویڈنزڈے سیزن 2 کا رنگا رنگ پریمیئر لندن میں منعقد ہوا جس میں ویڈنز ڈے ایڈمز کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ جینا اورٹیگا نے اپنے نئے روپ سے اپنے مداحوں کو دنگ کر دیا۔ 22 سالہ نوجوان اداکارہ ریڈ کارپیٹ پر اپنی بلیچ شدہ بھنوؤں اور سانپ کی کھال جیسے لباس کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں اور پاپرازی کیلئے پوز کیے۔ اس ہارر کامیڈی سیریز کے لیے جوش و خروش کے درمیان، شو کے لیے جینا کی بھاری فیس کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ A post common...
کوئٹہ +اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان دشمن عناصر کے لیے زمین تنگ کر دی گئی ہے اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرتناک موت ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ساتھ امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، فتنہ الہندوستان کے خلاف جاری سکیورٹی کارروائیاں، صوبائی ایکشن پلان پر عمل درآمد اور اس میں حائل رکاوٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی اور صوبائی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دشمن عناصر کی کوئی گنجائش ، سیکورٹی فورسز و عوام...
لاہور+ ننکانہ صاحب+ واربرٹن+سانگلہ ہل ( نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ نامہ ناگاران) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ننکانہ صاحب کے دیہات پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ننکانہ صاحب شہر اور دیہات کا ڈھائی گھنٹے طویل مسلسل دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ننکانہ صاحب میں سیلابی ریلوں سے بچاؤ کے لئے دو فلڈ ڈرین بنانے کا اعلان کیا۔ ننکانہ صاحب کی روڈز اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ننکانہ صاحب کی بیوٹیفکیشن کا پلان دو ہفتے میں طلب کیا اور اس کے لئے فنڈز کے جلد از جلد اجراء کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے ضلع ننکانہ صاحب کے لئے الیکٹرک بسوں...
ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں نے بس سے اتار کر معصوم شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا، یہ بربریت فتنۃ الہندُوستان کی پاکستان میں خونریزی کی گھناؤنی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنۃ الہندُوستان پاکستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانا چاہتا ہے، ہم اپنی سرزمین کو فتنۃ الہندُوستان اور اس کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریں گے۔ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین صدرمملکت آصف زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ہم لواحقین کے...

جوہری تنصیبات کے نقصانات کا ازالہ؛ امریکا کے خلاف اقوام متحدہ میں درخواست جمع کرائیں گے: ایرانی نائب وزیرخارجہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے نائب وزیرخارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کے نقصانات کے ازالے کے لیے امریکا کے خلاف اقوام متحدہ میں درخواست دائر کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ایران کی سرکاری خبرایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیرخارجہ سعید خطیب زادہ نے مقامی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکا کو ایران کی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایران اقوام متحدہ میں امریکا کے خلاف شکایت درج کرائے گا۔سعید خطیب زادہ نے تسلیم کیا کہ یہ امریکا تھا جس نے جنگ روکنے کے لیے پیغامات بھیجے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کو مختلف ذرائع سے پیغامات بھیجے لیکن تہران...
ملک کے مختلف شہروں میں افسوسناک ٹریفک حادثات میں 2 سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔ عارف والا پنجاب کے شہر عارف والا میں بورے والا روڈ بائی پاس پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں بس نے اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔ خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 سگے بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دونوں کی شناخت اظہر فرید اور فخر فرید کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو حکام نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ مانسہرہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں گلگت سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر گاڑی سی پیک پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ بٹل ٹنل کے قریب کوسٹر سوزوکی سے...
یورپی فٹبال کے دو عظیم ستارے، پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور اسپین کے لامین یامال اتوار کو یوئیفا نیشنز لیگ کے فائنل میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ میچ میونخ جرمنی کے الیانز ایرینا میں پاکستانی وقت کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات 12 بجے شروع ہوگا۔ اسپین نے سیمی فائنل میں فرانس کو 5-4 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جس میں 17 سالہ یامال نے دو گول کر کے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسری جانب پرتگال نے جرمنی کو 2-1 سے ہرایا جہاں 40 سالہ رونالڈو نے فیصلہ کن گول کیا تھا۔ یہ فائنل 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو اور 17 سالہ لامین یامال کے درمیان ایک یادگار...
خان پور+ ظاہر پیر+بہاولپور (نوائے وقت رپورٹ) غربت، افلاس اور بھوک نے اولاد کو باپ کے لیے بوجھ بنا دیا۔ سردار گڑھ میں باپ نے 3 بچوں کو زہریلی گولیاں کھلا کر خود کشی کر لی۔ ترجمان ہسپتال کے مطابق زہرخورانی سے باپ اور 2 بیٹے دم توڑ گئے۔ دم توڑنے والوں میں 32 سالہ عبدالرحمان،11 سالہ عمیر، 9 سالہ سفیان شامل ہیں۔ 7 سالہ آصفہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق والد نے 2 بیٹوں اور بیٹی سمیت گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لی تھیں۔ جاں بحق ہونے والے دونوں بیٹے گونگے، بہرے تھے۔ والد عرصہ سے بیروزگار تھا، بچوں نے عید کے نئے کپڑوں کی فرمائش کی تھی۔بہاولپور میں بھوک کی وجہ سے...
اسلام آباد( اپنے سٹاف ر پو رٹر سے )و فاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کے جذبہ کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، خضدار بس واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کے والدین کا حوصلہ اور جذبہ قابل دید ہے، ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے بلوچستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے لیکن بھارت کے مکروہ عزائم خاک میں ملائیں گے اور ہر صورت امن قائم کریں گے، بھارت کو دنیا بھر میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، اب وہ سافٹ ٹارگٹ پر اتر آیا ہے، فتنہ الہندوستان کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، مودی اور اس کے...
ہنجروال میں 19 سالہ نوجوان لڑکی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین سوتیلا باپ بیٹی کا قاتل نکلا جب کہ پولیس نے کچھ ہی گھنٹوں میں قاتل کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ ملزم شہباز نے بچی کے حقیقی باپ شوکت کے ساتھ مل کر قتل کی واردات کی، ملزمان نے بچی کا قتل کر کے لاش کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی،سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے ملزمان کی شناخت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہنجروال پولیس نے شناخت کے بعد سوتیلے باپ شہباز کو فوری گرفتار کر لیا، مقتولہ کے حقیقی باپ کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
ہاولپور: تھانہ صدر بہاولپور کی حدود میں 11 سالہ کمسن بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) بہاولپور کے احکامات پر تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے درندہ صفت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بہاولپور پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ صدر بہاولپور میں زیادتی و قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کہا کہ درندہ صفت 4 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا، ملزمان سےمزید تفتیش جاری ہے۔ تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے مختصر مدت میں اصل ملزمان کو ٹریس کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں شامل 2 افراد معصوم بچی کے سگے ماموں ہیں، اس کے علاوہ 2...
لاہور: 9 سالہ بچے کے قتل کا معما پولیس نے حل کرلیا، جس میں معصوم بچے کے سگے چچا نے ہی اسے بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد پھندا لگا کر جان سے مار دیا۔ پولیس کے مطابق ٹاؤن شپ کے علاقے میں 9 سالہ معصوم بچے ابراہیم کا قاتل اس کا سگا چچا ہی نکلا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے قتل کی سنگین واردات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نایاب عرف احمد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے اپنے سگے بھتیجے 9سالہ ابراہیم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد رسی کا پھندا ڈال کر بے دردی سےقتل کر دیا تھا اور پھر اپنا جرم چھپانے...
اویس کیانی : خصوصی وفاقی کابینہ کا اجلاس کل جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہو گا وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس منعقد ہو گا ،وزیراعظم شہباز شریف اپنی کابینہ کی ایک سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے ،کل ڈیڑھ بجے ہونے والے خصوصی اجلاس میں میڈیا اور نوجوانوں کو بھی مدعو کیا جائے گا کابینہ اجلاس کی کاروائی سب کے سامنے ہو گی ،وزیراعظم کے تین سے چار وزراء بھی کابینہ کی سالانہ رپورٹ کے خدوخال بتائیں گے کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی
لاہو ر (نمائندہ جسارت)مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم آج مسجد الہدیٰ ماڈل ٹائون لاہور میں بعدازعشا ’’روزہ اور تزکیہ نفس‘‘ کے موضوع پر شب بیداری کے پروگرام سے خطاب کریں گے۔
لاہور: لاہور کے علاقے سندر میں ڈولفن اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 9 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 جنسی درندوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق سندر کے علاقے سے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال موصول ہوئی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان بچی کو ورغلا کر زیادتی کی نیت سے حویلی میں لے گئے تھے تاہم ڈولفن فورس بروقت پہنچی اور کوشش ناکام بنادی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت احمد اور قادر کے ناموں سے ہوئی جنہیں سندر تھانے کے حوالے کردیا گیا جبکہ بچی کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کیطرف...
گوادر: امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن پریس کانفرنس کررہے ہیں گوادر (نمائندہ جسارت) حق دو تحریک کے قائد جماعت اسلامی کے صوبائی امیر ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ گوادرمیں لاپتا افراد، غیرقانونی ٹرالرنگ، بارڈر بندش جیسے اہم ترین مسائل ہیں۔ صحت اور تعلیم کے شعبہ زبوں حالی کا شکار ہیں، اسمبلی میں ایم پی اے کے حلف کو ایک سال پورا ہونے جارہا ہے، اپنی 1 سالا کارکردگی عوامی عدالت میں لے کر جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پریس کلب گوادر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا مرکز گوادر ہے، وفاقی حکومت گوادر میں اربوں ڈالرز...