جانی نقصان کا ازالہ ممکن نہیں، مالی نقصانات کا ازالہ کریں گے: علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جانی نقصان کا ازالہ ممکن نہیں، مالی نقصانات کا ازالہ کریں گے۔
یہ بات انہوں نے بونیر میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں راستے بحال کرنا ترجیح ہے، ایوی ایشن سے اضافی ہیلی کاپٹرز مانگے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے بارش و سیلاب سے صوبے میں جانی نقصان پر کل سوگ منانے کا اعلان کر دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فون آیا تھا، انہوں نے اظہار یکجہتی کیا ہے، این ڈی ایم اے سے رابطہ ہے، ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت کے وسائل ہیں کہ نقصانات کا 100 فیصد ازالہ کر سکیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 100 فیصد کبھی کسی نے نقصانات کا ازالہ نہیں کیا لیکن ہم کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور نقصانات کا کا ازالہ
پڑھیں:
سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کریں گے، امین الحق
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں سے کراچی میں میگا پروجیکٹس تعمیر ہورہے ہیں، سندھ حکومت کا ان منصوبوں پر کام روکنا شہر قائد کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے، امکان ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما و ایم این اے امین الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے درمیان ملاقات طے ہوگئی ہے، یہ ملاقات آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں ہوگی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں کراچی سمیت سندھ بھر میں صوبائی حکومت کی جانب سے پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر کام روکنے کے معاملہ سے آگاہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو امید ہے کہ وزیراعظم اس معاملے پر وزیراعلی سندھ سے رابطہ کرکے اس مسئلہ کو حل کرائیں گے۔ سید امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اس معاملہ کو پیر کو قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں بھی اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں سے کراچی میں میگا پروجیکٹس تعمیر ہورہے ہیں، سندھ حکومت کا ان منصوبوں پر کام روکنا شہر قائد کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔