لاہور میں 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور:
لاہور کے علاقے سندر میں ڈولفن اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 9 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 جنسی درندوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق سندر کے علاقے سے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال موصول ہوئی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان بچی کو ورغلا کر زیادتی کی نیت سے حویلی میں لے گئے تھے تاہم ڈولفن فورس بروقت پہنچی اور کوشش ناکام بنادی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت احمد اور قادر کے ناموں سے ہوئی جنہیں سندر تھانے کے حوالے کردیا گیا جبکہ بچی کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کیطرف سے بروقت رسپانس پر ٹیم کو شاباش دی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
10 سالہ بچے سے بد فعلی کا مرتکب ملزم گرفتار
10 سالہ بچے سے بد فعلی کا مرتکب ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے ملزم کو ہیومن انٹیلی سے دھلوکی گاوں سے گرفتار کیا، ترجمان نے کہا کہ ملزم نے 10 سالہ بچے کو ورغلا کر کھیتوں میں لیجا کر بدفعلی کی، متاثرہ بچے فریاد کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی، ملزم حسن کیخلاف مقدمہ درج جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا، بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔