خصوصی وفاقی کابینہ اجلاس کل؛ وزیراعظم ایک سالہ کارکردگی پیش کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اویس کیانی : خصوصی وفاقی کابینہ کا اجلاس کل جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہو گا
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس منعقد ہو گا ،وزیراعظم شہباز شریف اپنی کابینہ کی ایک سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے ،کل ڈیڑھ بجے ہونے والے خصوصی اجلاس میں میڈیا اور نوجوانوں کو بھی مدعو کیا جائے گا
کابینہ اجلاس کی کاروائی سب کے سامنے ہو گی ،وزیراعظم کے تین سے چار وزراء بھی کابینہ کی سالانہ رپورٹ کے خدوخال بتائیں گے
کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف نے شاہزیب رند سے کیا گیا انعام کا وعدہ نبھا دیا
وسیم احمد :وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوان فائٹر شاہزیب رند سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا.
وزیراعظم شہباز شریف نےشاہزیب رندسےامریکامیں فائٹ جیتنےپرانعام کاوعدہ کیاتھا,شاہزیب رند نے امریکامیں فائٹ جیت لی تھی لیکن انعام نہیں ملا تھا،وزیراعظم شہباز شریف نےشاہزیب رندکو 50لاکھ کا انعام دےدیا۔
شاہزیب رند کے والد نے وزیراعظم شہباز شریف سے چیک وصول کیا۔