نیشنز لیگ فائنل: دنیائے فٹبال کے دو عظیم ستارے کل آمنے سامنے ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
یورپی فٹبال کے دو عظیم ستارے، پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور اسپین کے لامین یامال اتوار کو یوئیفا نیشنز لیگ کے فائنل میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔
یہ میچ میونخ جرمنی کے الیانز ایرینا میں پاکستانی وقت کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات 12 بجے شروع ہوگا۔
اسپین نے سیمی فائنل میں فرانس کو 5-4 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جس میں 17 سالہ یامال نے دو گول کر کے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔
دوسری جانب پرتگال نے جرمنی کو 2-1 سے ہرایا جہاں 40 سالہ رونالڈو نے فیصلہ کن گول کیا تھا۔
یہ فائنل 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو اور 17 سالہ لامین یامال کے درمیان ایک یادگار مقابلہ سمجھا جارہا ہے جو دنیا بھر کے کروڑوں فٹبال شائقین کے لیے دلچسپی کا مرکز ہے۔
واضح رہے کہ یہ میچ 2026 فیفا ورلڈ کپ سے پہلے تیاری کا اہم موقع ہے۔ اس میچ سے دونوں ٹیموں کی طاقت، حکمت عملی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کا اندازہ ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملک میں فٹبال کا مستقبل انٹر اسکول ٹورنامنٹ سے وابستہ ہے،محسن گیلانی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے حیدرآباد پریس کلب میں اعظم خان اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کا مستقبل انٹر اسکول ٹورنامنٹ سے وابستہ ہے۔ جب تک ہم فٹ بال کو گراس روٹ لیول تک نہیں لے جائیں گے، فٹ بال ترقی نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ 4 ماہ کے قلیل عرصے میں پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کئی اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ جلد سندھ میں ریجنل ٹورنامنٹ کے بعد قومی سطح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فٹ بال کے لیے معیاری گراؤنڈ کا ہونا بہت ضروری ہے۔ پاکستان کے کراچی میں صرف ایک عالمی معیار کا جناح فٹ بال گراؤنڈ ہے جبکہ ہر خطے میں کم از کم ایک عالمی معیار کا فٹ بال گراؤنڈ ضروری ہے۔