مردان: گیس سلنڈر کے دھماکے سے مکان منہدم، 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے دو منزلہ مکان کی چھت گر گئی، 6 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق مردان کے علاقے ارم کالونی میں گھر میں گیس کے دھماکے کے باعث 2منزلہ مکان منہدم ہو گیا۔ارم کالونی میں گھر کے اندر مبینہ دھماکے کی اطلاع ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہوئی جس پر ریسکیو 1122 ڈیزاسٹر، فائر فائٹرز اور میڈیکل کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔ڈپٹی کمشنر مردان عظمت اللہ وزیر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور اور اسٹنٹ کمشنر جنید خالد امدادی کارروائیوںڈ کے موقع پر موجود رہے۔جاں بحق افراد میں 36 سالہ فواد ولد امجد، زوجہ فواد، 7 سالہ ریان ولد فواد، 4 سالہ عائزہ دختر فواد ، 25 سالہ شاہ فہد ولد امجد، 8 سالہ طوبہ دختر جواد شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 5 سالہ عائشہ دختر فواد اور 5 سالہ دعا دختر جواد شامل ہیں۔ریسکیو 1122 کے 100 سے زائد اہلکاروں نے کارروائی میں حصہ لیتے ہوئے 7 گھنٹوں میں آپریشن مکمل کرتے ہوئے تمام جاں بحق اور زخمی افراد کو نکال کر ایم ایم سی منتقل کر دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔