مردان: آرم کالونی میں سلنڈر دھماکہ، 6 افراد جاں بحق، 2 بچیاں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: مردان کی آرم کالونی میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دو منزلہ گھر کی چھت گر گئی جس کے باعث 6 افراد جاں بحق اور 2 کمسن بچیاں شدید زخمی ہو گئیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کے بعد فوری طور پر ڈیزاسٹر، فائر فائٹرز اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ دھماکے سے پورا مکان لرز اٹھا، اور چھت زمین بوس ہو گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے 8 افراد کو نکالا، جن میں سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 سالہ عائشہ اور دعا شدید زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر ایم ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
عید پر صحیح جانور چننا بچوں کا کھیل نہیں، جرمن سفیر ایلفرڈ گرانیس
جاں بحق افراد کی شناخت فواد ولد امجد (36 سال)، زوجہ فواد، ریان ولد فواد (7 سال)، عائزہ دختر فواد (4 سال)، شاہ فہد ولد امجد (25 سال)، طوبہ دختر جواد (8 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے فوری بعد ڈپٹی کمشنر مردان عظمت اللہ وزیر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور اور اسسٹنٹ کمشنر جنید خالد موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔ریسکیو 1122 کے 100 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیتے ہوئے 7 گھنٹوں میں آپریشن مکمل کیا۔ تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امت مسلمہ اور قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلدیاتی ملازمین کیلئے گلشن اقبال مثالی ٹاؤن بن گیا‘ڈاکٹر فواد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-14
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن بلدیاتی تاریخ کا پہلا ٹاؤن بن گیا ہے جس نے مسلمان ملازمین کو حج پر بھیجنے کے ساتھ ساتھ ہندو اور مسیحی ملازمین کے لیے بھی زیارتوں کے سلسلے کو برقرار رکھا ہے۔جمعہ کے روز کونسل ہال میں قرعہ اندازی چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد اور وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی کی سربراہی میں منعقد ہوئی، جس میں خوش نصیب ملازمین کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ دس ملازمین کا تعلق مسیحی برادری جبکہ دو کا تعلق ہندو برادری سے ہے، جو اپنے اپنے مقدس مقامات کی زیارت کریں گے۔اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ پاکستان کے قیام کا بنیادی مقصد یہی تھا کہ یہاں ہر شہری محفوظ ہو اور مذہبی آزادی کے ساتھ اپنی عبادات ادا کر سکے۔ گلشن اقبال ٹاؤن نے اس مقصد کی عملی مثال قائم کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملازمین کے لیے جو اقدامات کر رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ آپ بھی گلشن کو حقیقی معنوں میں گلشن بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ آپ سب کے تعاون سے ہم گلشن اقبال ٹاؤن کو پاکستان کا مثالی ٹاؤن بنانے میں کامیاب ہوں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن عبدالرئیس احمد، ڈائریکٹر پارکس غلام رسول، ایکسی این بی اینڈ آر راشد فیاض، کونسل آفیسر محمد مجتبیٰ، انچارچ میونسپل سروسز راؤ شمشاد سمیت دیگر افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔
چیئرمین گلشن اقبا ل ٹائون ہندوومسیحی ملازمین کے زیارت کے لیے قرعہ اندازی کررہے ہیں