فٹبال ناروے کپ 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان سے دو ٹیمیں روانہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
عالمی سطح پر ہونے والےسب سے بڑے یوتھ فٹبال ناروے کپ 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان سے دو ٹیمیں اپنی منزل کی جانب روآنہ ہوگئیں،تیسری ٹیم ہنوز ویزے کی منتظر ہے۔
26 جولائی سے 2 اگست تک ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں شیڈول ناروے کپ میں 30 سے زائد ممالک کی 2 ہزار سے زائد ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
دنیا بھرمیں فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے معروف مسلم ہینڈز کے تحت اسٹریٹ چائلڈ ٹیم انڈر17 بوئز ایونٹ میں شرکت کے لیےاسلام آباد سے اوسلو روآنہ ہوگئی۔
گزشتہ سال بوائزانڈر 15 ایونٹ کی رنراپ ٹیم بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب بوائز انڈر 15 مقابلوں میں شرکت کے لیے شہر قائد سے اپنی منزل کی جانب روآنہ ہوئی۔
کراچی سے دوسری ٹیم لیاری فٹبال اکیڈمی ویزوں کے اجرا کی منتظر ہے۔ سندھ حکومت نے ناروے کپ کے لیے اکیڈمی کو 1 کروڑ 83 لاکھ روپے کا اسپانسرشپ کا چیک فراہم کیا ہے۔
ناروے کپ کے مقابلے 90 میدانوں میں ہوں گے۔ ناروے کے بچوں اور نوجوانوں کی بہبود کے لیے سرکرداں سو سے زائد تنظیموں کی انجمن نیشنل کونسل آف نارویجن چلڈرن اینڈ یوتھ آرگنائزیشن کے تحت ہونے والے ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے ٹیمیں اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کرتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں شرکت کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے دوحہ روانہ
وزیراعظم شہباز شریف عرب-اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ ہوگئے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج 15 ستمبر 2025 کو دوحہ میں منعقد ہونے والی ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے، یہ سربراہی اجلاس دوحہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی وزیراعظم کے ساتھ اعلیٰ سطح کے وفد میں شامل ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ قطر
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ
وزیر اعظم محمد شہباز شریف 15 ستمبر 2025 کو دوحہ میں منعقد ہونے والی ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے
یہ سربراہی اجلاس دوحہ پر اسرائیل کے فضائی… pic.twitter.com/Fbl1Nncjnd
— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 15, 2025
سربراہی اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے۔
پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور قطر اور دیگر علاقائی ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔
قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی اور علاقائی اتحاد کے لیے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 11 ستمبر 2025 کو دوحہ کا دورہ کیا تھا، اور قطر کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے اس کے عزم کا اظہار کرنے کے لیے قطری قیادت سے ملاقات کی تھی۔
15 ستمبر کو دوحہ میں منعقد ہونے والے ہنگامی اجلاس میں وزیراعظم پاکستان اور دیگر مسلمان ممالک کے سربراہان کی شرکت امت مسلمہ میں مضبوط اتحاد اور علاقائی امن قائم کرنے کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔
Post Views: 6